• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث فورم کے مواد کی دوسرے فورمز پر پیش کشی

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم محترم اراکین !

سوشل نیٹ ورکنگ کے اِس دور میں منکرین حدیث اپنا لٹریچر سارے اخراجات خود برداشت کر کے لوگوں کے گھروں تک مفت پہنچا رہے ہیں ۔۔۔ لہذا دفاع حدیث کے علمبرداروں کو بھی کاپی رائٹس کی پابندیوں کا خیال کیے بغیر دعوتِ دین کے کاز پر توجہ دینا چاہیے۔
ہاں ، واحد پابندی جس کا خیال رکھا جانا ضروری ہے ، وہ بس یہی ہے کہ اگر آپ کسی کتاب، مضمون یا رسالہ کے مواد کو تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہوں تو پھر متعلقہ مصنف یا ناشر کی اجازت بہرحال ضروری ہے۔ اس کے علاوہ کوئی پابندی نہیں ہے۔

کتاب و سنت کتب لائبریری ہو، مضامین و رسائل ہوں یا فورم پر پیش کیا گیا مواد، آپ اس کو کہیں بھی شیئر کر سکتے ہیں، نہ صرف یہ کہ اس میں کچھ حرج نہیں، بلکہ کتاب و سنت ٹیم کی تو خواہش ہے کہ ہمارے بھائی ایسا ضرور کیا کریں۔ کیونکہ ہمارا تو مقصد ہی یہی ہے کہ دعوت دین کے کام میں جس حد تک اور جو تعاون ہم میں سے ہر شخص انفرادی حیثیت سے کر سکتا ہے، ضرور کرے اور بحیثیت مجموعی ہم انٹرنیٹ کی اردو کمیونٹی کو دین کی درست تعلیمات پر مبنی کتب و مضامین سے ڈومینیٹ [dominate] کر دیں۔
محدث فورم انتظامیہ کی کوشش ایک یہ بھی ہے کہ دین کی دعوت میں پیش پیش رہنے والے بھائیوں کو کسی خفیہ سیکشن میں شامل کر کے انہیں اسی کام کے لئے منظم کیا جائے تاکہ یہ مضامین زیادہ بہتر اور مؤثر انداز میں دیگر فورمز اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر پیش کئے جا سکیں۔
جو احباب اس مد میں ہمارے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہوں ، تو وہ شاکر یا کلیم حیدر بھائی کو ذاتی پیغام پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

البتہ دیگر فورمز وغیرہ پر مضامین کی شیئرنگ میں اگر درج ذیل چیزوں کا خیال رکھ لیا جائے تو بہتر ہے:
1۔ اگر ممکن ہو تو مضامین کا اصل سورس اور مصنف کا نام ضرور تحریر کریں۔
2۔ اگر ممکن ہو تو محدث فورم پر تحریر کا لنک بھی وہاں شیئر کر دیا جائے کہ یہ تحریر محدث فورم سے لی گئی ہے۔ بعض فورمز اپنی پالیسیوں کے سبب دیگر فورمز کے لنکس دینے کی اجازت نہیں دیتے، ایسی صورت میں آپ بغیر لنک دئے بھی مضامین شیئر کریں تو کوئی حرج نہیں۔
3۔ جو بھی مصنف اپنی تحریر محدث فورم کے پلیٹ فارم سے پیش کرتا ہے۔ ہم بحیثیت پبلشر اسے اوپن سورس رکھتے ہیں۔ محدث فورم یا مجلس التحقیق الاسلامی اس پر کوئی کاپی رائٹس وغیرہ نہیں رکھتی کہ آپ کو کسی سے بھی اجازت کی ضرورت پیش آئے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کی دعوت دین کے لئے مخلصانہ کاوشوں کو قبول فرمائے اور اسے ہماری دنیاوی و اخروی کامیابی کا ذریعہ بنا دے۔ آمین یا رب العالمین۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,476
پوائنٹ
964
محمد یحییٰ بھائی آپ نے کسی جگہ محدث فورم سے تحاریر لےکر کسی اور جگہ پیش کرنے کا پوچھا تھا اس حوالے سے فورم کی ابتدائی دستاویز میں سے ایک یہ ہے ۔
آپ کے لیے اگرچہ اسی جگہ وضاحت ہوگئی تھی لیکن یہاں یہ مراسلہ اس وجہ سے بھی کیا گیا تاکہ ’’ تازہ ‘‘ ہونے کے سبب آپ کے ساتھ ساتھ دیگر ساتھیوں کے علم میں بھی یہ بات آ جائے ۔
 

محمد یحییٰ

مبتدی
شمولیت
مارچ 20، 2014
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
9
جزاک اللہ خیر۔
بہت اچھا کیا آپ نے۔ میں اس بات کا طھیان رکھوں گا اور اپنا بنایا ہوا اچھا مواد بھی اس فورم پر ضرور پیش کروں گا۔ انشا اللہء۔
ایک اور بات بتاتے چلیں کہ سی فورم ک لنکس ڈو فالو ہیں یا نو فالو۔ شکریہ۔
 

محمد یحییٰ

مبتدی
شمولیت
مارچ 20، 2014
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
9
ٹائپنگ پراجیکٹ کا جو لنک آپ کے سٹیٹس میں دیا گیا ہے وہ کام نہیں کررہا ہے۔ براہ کرم اس پراجیکٹ کا لنک بھی دے دیں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,476
پوائنٹ
964
جزاک اللہ خیر۔
بہت اچھا کیا آپ نے۔ میں اس بات کا طھیان رکھوں گا اور اپنا بنایا ہوا اچھا مواد بھی اس فورم پر ضرور پیش کروں گا۔ انشا اللہء۔
ایک اور بات بتاتے چلیں کہ سی فورم ک لنکس ڈو فالو ہیں یا نو فالو۔ شکریہ۔
ٹائپنگ پراجیکٹ کا جو لنک آپ کے سٹیٹس میں دیا گیا ہے وہ کام نہیں کررہا ہے۔ براہ کرم اس پراجیکٹ کا لنک بھی دے دیں۔
شاکر بھائی ۔
 

محمد یحییٰ

مبتدی
شمولیت
مارچ 20، 2014
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
9
بھائی یہ لنک بھی کام نہیں کر رہا ہے۔
یہ ایرر آ رہا ہے :::
Forbidden
You don't have permission to access /typing/bookcon/register-form.php on this server.
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیر۔
بہت اچھا کیا آپ نے۔ میں اس بات کا طھیان رکھوں گا اور اپنا بنایا ہوا اچھا مواد بھی اس فورم پر ضرور پیش کروں گا۔ انشا اللہء۔
ایک اور بات بتاتے چلیں کہ سی فورم ک لنکس ڈو فالو ہیں یا نو فالو۔ شکریہ۔
یوں
ان شاءاللہ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جزاک اللہ خیر۔
بہت اچھا کیا آپ نے۔ میں اس بات کا طھیان رکھوں گا اور اپنا بنایا ہوا اچھا مواد بھی اس فورم پر ضرور پیش کروں گا۔ انشا اللہء۔
ایک اور بات بتاتے چلیں کہ سی فورم ک لنکس ڈو فالو ہیں یا نو فالو۔ شکریہ۔
جی بھائی ، یہاں تمام لنکس نو فالو ہیں۔ انتظامیہ کے اراکین کی جانب سے پیش کئے جانے والے لنکس اس سے مستثنیٰ ہیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
بھائی یہ لنک بھی کام نہیں کر رہا ہے۔
یہ ایرر آ رہا ہے :::
Forbidden
You don't have permission to access /typing/bookcon/register-form.php on this server.
ابوطلحہ بابر بھائی، حال ہی میں کتاب و سنت ڈاٹ کام پر جوملہ کی اپ گریڈ کے بعد یہ مسئلہ آیا ہے۔
فولڈر اور فائل پرمیشن میں نے بدل کے دیکھ لی ہیں۔ اس سے تو فرق نہیں پڑا۔ ازراہ کرم چیک کریں کہ کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟
 
Top