۱۱۳ سورتوں کے آغاز میں اور سورہ النمل کی آیت نمبر ۳۰ میں
إِنَّهُ مِن سُلَيْمَانَ وَإِنَّهُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ﴿٣٠﴾
سوال:اصحاب کہف غار میں کتنا عرصے رہے تھے؟
وَلَبِثُوْا فِيْ كَهْفِهِمْ ثَلٰثَ مِائَةٍ سِنِيْنَ وَازْدَادُوْا تِسْعًا 25
اور وہ اپنے غار میں تین سو (300شمسی) سال رہے اور (کچھ لوگ مدت کے شمار میں) 9 سال اور بڑھ گئے ہیں۔ (یعنی 309 سال قمری)
مگر اللہ نے فرما دیا کہ پس ان کے قیام کی مدت اللہ عزوجل سے بہتر کوئی نہیں جانتا،اگلی آیت
قُلِ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا لَبِثُوْا ۚ لَهٗ غَيْبُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭ اَبْصِرْ بِهٖ وَاَسْمِعْ ۭ مَا لَهُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ مِنْ وَّلِيٍّ ۡ وَّلَا يُشْرِكُ فِيْ حُكْمِهٖٓ اَحَدًا 26
تم کہو : اللہ ان کے قیام کی مدت زیادہ جانتا ہے، آسمانوں اور زمین کے سب پوشیدہ احوال اسی کو معلوم ہیں ، کیا خوب ہے وہ دیکھنے والا اور سننے والا ! (زمین و آسمان کی مخلوقات کا )کوئی خبر گیر (ولی) اس کے سوا نہیں ، اور وہ اپنی حکومت میں کسی کو شریک نہیں کرتا۔(26)