• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے بارے میں غیر اسلامی عقائد (نئی کتاب)

ج انصاری

مبتدی
شمولیت
دسمبر 11، 2011
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
194
پوائنٹ
16
آج مطالعہ کی میز پر
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں غیر اسلامی عقائد
نامی کتابچہ ہے۔ صفحات ٦٤ اور قیمت ٢٠ روپیہ ہے۔ نبی اکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں غلط قسم کے عقائد و افکار اور مبتدعانہ خیالات و تصورات کا بازر گرم
ہے۔ پچھلی قومیں انبیا کرام کے بارے میں افراط وتفریط کا شکار ہوئیں اور اب ہمارے نبی کے بارے میں بھی امت محمدیہ کی اکثریت کے عقائد کا برا حال ہے، اللہ اسکے نبی کے بارے میں تمام فرق و امتیاز کو اٹھا دیا گیا، آج کل بریلی سے دین کے نام پر جس
’’سرمے‘‘ کی سپلائی ہو رہی ہے وہ کچھ اسی قسم کا ہے۔ علم غیب ، علم ماکان و مایکون، مالک و مختار،نبی سے فریاد رسی،دنیا وی زندگی کا عقیدہ ،رسول کی بشریت ،رسول اکرم کا سایہ وغیرہ جیسے اہم اور بنیادی مسائل کاعلمی جائزہ لیا گیا ہے اور قرآن و سنت کی روشنی
میں کھرے اور کھوٹے کو واضح کردیا گیا ہے۔ انداز بیان معروضی اور علمی ہے، مولانا ابوالعاص وحیدی اس اہم رسالہ کے مصنف ہیں۔ موصوف معروف سلفی عالم ہیں دارالعلوم دیوبند کے ممتاز فاضل اور مولانا وحیدالزماں کیرانوی صاحب القاموس الوحید کے خصوصی شاگرد ہیں اور اسی نسبت سے ’’وحیدی ‘‘ لکھتے ہیں۔ کتاب کا مطالعہ علم میں اضافے کا سبب ہوگا۔ موصوف مولف کے لئے دعائے صحت کی درخواست ہے۔
 
Top