• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری مترجم۔’’ التجرید الصریح لاحادیث الجامع الصحیح ''

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
بَابُ مَنْ لَمْ يَرَ الْوَسَاوِسَ وَنَحْوَهَا مِنَ الشُّبُهَاتِ
بعض لوگوں نے وسوسوں کو شبہات میں شمار نہیں کیا اس کا بیان​

(987) عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ إِنَّ قَوْمًا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ قَوْمًا يَأْتُونَنَا بِاللَّحْمِ لاَ نَدْرِي أَ ذَكَرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ أَمْ لاَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ سَمُّوا اللَّهَ عَلَيْهِ وَ كُلُوهُ *
ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے عرض کی کہ یارسول اللہ! ہمارے پاس کچھ آدمی گوشت (بیچنے) لاتے ہیں ہم نہیں جانتے کہ انھوں نے بسم اللہ اس پر پڑھی یا نہیں تو آپ ﷺ نے فرمایا:”تم اس پر بسم اللہ پڑھ کرکھا لیا کرو۔ “
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
بَابُ مَنْ لَمْ يُبَالِ مِنْ حَيْثُ كَسَبَ الْمَالَ
جس نے کچھ پروا نہ کی جہاں سے چاہا مال کما لیا​

(988) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ لاَ يُبَالِي الْمَرْئُ مَا أَخَذَ مِنْهُ أَ مِنَ الْحَلاَلِ أَمْ مِنَ الْحَرَامِ *
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا:”لوگوں پر ایک وقت ایسا آئے گا کہ آدمی کو اس بات کی کچھ بھی پروا نہ ہو گی کہ حلال طریقہ سے مال حاصل کیا ہے یا حرام طریقہ سے ۔ “
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
بَابُ التِّجَارَةِ فِي الْبَزِّ
کپڑے وغیرہ کی تجارت کرنا کیسا ہے؟​

(989) عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ وَ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَقَالاَ كُنَّا تَاجِرَيْنِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ فَسَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ ﷺ عَنِ الصَّرْفِ فَقَالَ إِنْ كَانَ يَدًا بِيَدٍ فَلاَ بَأْسَ وَ إِنْ كَانَ نَسِيْئًا فَلاَ يَصْلُحُ *
سیدنا براء بن عازب اور زید بن ارقم رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے دور میں تجارت کیا کرتے تھے تو ہم نے رسول اللہ ﷺ سے صرف کے بارے میں دریافت کیا (مثلاً روپیہ روپے کے بدلے بیچنا) تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:”اگر ہاتھوں ہاتھ (یعنی نقد) ہو تو جائز ہے اور اگر ادھار ہو تو جائز نہیں ۔ “
فائدہ: روایت مذکورہ میں اگرچہ صراحتاً باب کے ساتھ مناسب نہیں تاہم عموماً مباح کاروباروں میں سے ایک کپڑے کا کاروبار بھی ہے اس لیے کپڑے کا ذکر کیا گیا ہے۔ (فتح الباری)مزید یہ کہ بخاری کے بعض نسخوں میں باب (میں”وَغَیْرِہٖ “ یعنی) کپڑے وغیرہ کا ذکر ہے ۔
 
Top