• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختلف قوموں کی عجیب و غریب توہمات و رسومات!

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
برمنگھم: آج بھی دنیا میں ایسے توہمات پائے جاتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
1۔ جنوبی کوریا میں یہ بات عام پائی جاتی ہے کہ اگر آپ کمرے میں پنکھا چلا کر سوئیں تو نیند کے دوران آپ کو نیند آجائے تو آپ موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

2۔ اسپین اور جنوبی امریکا کے لوگ سال کے آغاز میں 12 انگور کھاتے ہیں تاکہ سارا سال (12 مہینے) بد قسمتی سے محفوظ رہیں۔

3۔ اٹلی میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ اگر آپ کھانا کھانے کے تین سے چار گھنٹے کے دوران نہائیں تو موت واقع ہو سکتی ہے۔

4۔ تھائی لینڈ میں مرد جنسی صحت کی حفاظت کے لیے تعویز پہنتے ہیں یا مخصوص تعویزات سے بنا ہوا ہار پہنتے ہیں۔

5۔ چین میں عدد 4 کو سخت منحوس سمجھا جاتا ہے اور اس کے تلفظ کی موت کے لیے استعمال ہونے والے لفظ سے مشابہت کی وجہ سے اس سے ہر صورت بچا جاتا ہے یہاں تک کہ عمارتوں میں چار کے عدد والی منزلیں بھی نہیں ہوتیں یعنی 3 کے بعد 5 منزل آجاتی ہے۔

6۔ ترکی میں لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر رات کے وقت چیونگم چبائی جائے تو آپ زومبی (زندہ لاش) بن جاتے ہیں۔

7۔ قرون وسطیٰ کے انگلینڈ میں عورتیں حمل شروع ہوتے ہی پنیر کا ایک بڑا سا چھلا تیار کرتیں تھیں جو نو مہینوں تک پختگی کے مراحل سے گزرتا تھا اور بچے کی پیدائش کے بعد بچے کو اس میں سے گزارا جاتا تھا اور خاندان کے لوگ اس پنیر کو کھاتے تھے۔
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
بہت اچھی شیئرنگ سسٹر۔لیکن میں سمجھتا ہوں دنیا کے مختلف علاقوں کی توہمات اتنی زیادہ نہیں جتنی ہمارے ملک میں خصوصا اسلام کے نام لیوا کر تے ہیں۔ان کی توہمات تو دوسرے ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔اور ان توہمات کو بعض اوقات چند ناعاقبت اندیش لوگ ثواب کا ذریعہ بنالیتے ہیں۔اوریہ صورت حال سب سے زیادہ خطرناک ہے۔اللہ ہمیں ۔شیطانی وسوسوں۔اور توہمات سے بچنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین
 
شمولیت
اگست 23، 2012
پیغامات
188
ری ایکشن اسکور
143
پوائنٹ
70
ہاہاہا۔۔۔توہمات تو اپنی جگہ پر لیکن یہ بات پڑھ کے بہت ہنسی آرہی ہے۔
۔ ترکی میں لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر رات کے وقت چیونگم چبائی جائے تو آپ زومبی (زندہ لاش) بن جاتے ہیں۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
مجھے تو ساری ہی توہمات سےمضحکہ خیز لگ رہی ہیں۔۔ابتسامہ
توہمات کے حوالے سے ہندوستان بھی بہت آگے ہے۔جیسے دودھ پھٹ جانے ، آئینہ ٹوٹ جانے اور بلی کے راستہ کاٹنے کو ہندوؤں میں برا سمجھا جاتا ہے۔اس کے علاوہ بھی رسومات کے نام پر لوگ توہمات کا شکار بھی ہیں۔جیسے پاکستان کے ایک علاقے کے لوگ میت پر ڈھول باجے بجاتے ہیں اور رقص سے تدفین کی جاتی ہے۔ایسی بے سند اور غیر شرعی طور طریقوں نے ہمارے معاشرے کو جکڑا ہوا ہے۔
 

حسیب

رکن
شمولیت
فروری 04، 2012
پیغامات
116
ری ایکشن اسکور
85
پوائنٹ
75
مجھے تو ساری ہی توہمات سےمضحکہ خیز لگ رہی ہیں۔۔ابتسامہ
توہمات کے حوالے سے ہندوستان بھی بہت آگے ہے۔جیسے دودھ پھٹ جانے ، آئینہ ٹوٹ جانے اور بلی کے راستہ کاٹنے کو ہندوؤں میں برا سمجھا جاتا ہے۔اس کے علاوہ بھی رسومات کے نام پر لوگ توہمات کا شکار بھی ہیں۔جیسے پاکستان کے ایک علاقے کے لوگ میت پر ڈھول باجے بجاتے ہیں اور رقص سے تدفین کی جاتی ہے۔ایسی بے سند اور غیر شرعی طور طریقوں نے ہمارے معاشرے کو جکڑا ہوا ہے۔
میرے خیال میں ایسا کیلاش لوگ کرتے ہیں اور وہ مسلمان نہیں ہیں
 

حسیب

رکن
شمولیت
فروری 04، 2012
پیغامات
116
ری ایکشن اسکور
85
پوائنٹ
75
برمنگھم: آج بھی دنیا میں ایسے توہمات پائے جاتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
1۔ جنوبی کوریا میں یہ بات عام پائی جاتی ہے کہ اگر آپ کمرے میں پنکھا چلا کر سوئیں تو نیند کے دوران آپ کو نیند آجائے تو آپ موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
یہاں لکھنے میں کچھ غلطی لگ گئی ہے؟؟؟
 
شمولیت
اگست 23، 2012
پیغامات
188
ری ایکشن اسکور
143
پوائنٹ
70
میرے خیال میں ایسا کیلاش لوگ کرتے ہیں اور وہ مسلمان نہیں ہیں
حسیب بھائی جان۔ اپنا پیرمحل کیلاش میں نہیں آتا وہاں بھی ایک نمبردار کی وفات پر پوری طرح سے بارات کا انتظام کیا گیا باقاعدہ ڈھول کی تھاپ اور بانسری کی چال پر دفن کیا گیا اور پاکستانی پنجابی کلچر کو سامنے رکھ کر پیسے بھی لوٹائے گئے۔اس کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر موجود ہے۔
اور ایسے بیسیوں واقعات ہیں کوئی ایک نہیں ہے پاجی۔
اللہ ہم ان بیماریوں سے محفوظ رکھیں۔آمین
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جی حسیب بھائی ، میں ابھی یہی لکھنے والی تھی جو بات نصر اللہ خالد بھائی نے بیان کر دی۔جزاک اللہ خیرا!
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
ہمارے آس پاس کے بریلویوں کی تو ہمات!!!! جنھیں پڑھ کہ یقیناََ آپ ہنسیں گے۔۔
ماں اپنا جھوٹا پانی بچے کو نہیں پلاتی ایسا کرنے سے بچے کے دانت مشکل سے نکلیں گے،
اگر چارپائی پہ بیٹھ کہ پاؤں ہلادیے تو گھر میں نحوست آجائے گی۔۔
اگر گھر میں تیل یا دودھ گرگیا تو لازمی کوئی مصیبت آنے والی ہے ۔
گھر میں ٹوٹا شیشہ یا برتن رکھنے سے رزق میں تنگی آ جاتی ہے ۔
گھر سے نکلتے وقت پیچھے سے آدمی کو آواز دے دی تو آدمی کا کام بگڑ جائیگا۔۔
خالی قینچی چلادی تو میاں بیوی میں جھگڑا ہو جائیگا،
گھر میں مہندی یا مرچ کا پودا لگا دیا تو میاں بیوی میں علیحدگی ہو جائیگی۔
اگر چھوٹے بچے کو کھلے آسمان تلے لٹادیا تو پریاں یا بلائیں اس بچے پہ آجاتی ہیں ۔
آئی ہنسی؟؟؟؟؟
 
شمولیت
اگست 23، 2012
پیغامات
188
ری ایکشن اسکور
143
پوائنٹ
70
ہمارے آس پاس کے بریلویوں کی تو ہمات!!!! جنھیں پڑھ کہ
اگر چھوٹے بچے کو کھلے آسمان تلے لٹادیا تو پریاں یا بلائیں اس بچے پہ آجاتی ہیں ۔
ہاہاہاہا یہ پریوں والا کام تو کروائیں یہ بڑا اچھا ہے چلو کوہ قاف کا سفر ہی کر آئیں گے۔۔ہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔
 
Top