• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مذیب شیعہ کے چار مشہور راوی اور ان کا عقیدہ

فقہ جعفری

مبتدی
شمولیت
اگست 23، 2011
پیغامات
35
ری ایکشن اسکور
199
پوائنٹ
0
امام جعفر صادق ؒ سے شیعہ مذہب کے مرکزی اور ہزاروں احادیث کے راوی چار ہیں۔ زرارہ بن اعین، ابو بصیر مرادی، محمد بن مسلم اور برید بن معاویہ عجلی۔ امام جعفر صادق ؒ کی طرف منسوب ہے کہ آپ نے فرمایا:
’’ اگر زرارہ اور اس کے ساتھی نہ ہوتے تو میرے باپ کی احادیث مٹ جاتیں‘‘۔ نیز آپ نے فرمایا:’’ میں ان چار کے سوا کسی کو نہیں پاتا جس نے ہمارا ذکر اور میرے باپ کی احادیث کو زندہ کیا ہو۔ اگر یہ نہ ہوتے تو کوئی شخص دین کا مسئلہ نہ جان سکتا، یہ وہ حفاظ حدیث اور خدا کے حلال و حرام پر امین ہیں جو دنیا و آخرت میں ہمارے سابقون ہیں ‘‘۔ (رجال کشی، صفحہ ۹۰ - ۹۱)

اب ذرا ان راویوں کی مذہبی پوزیشن ملاحظہ ہو......

زرارہ، امام باقر کو رحمہ اﷲ کہتا تھا اور امام جعفر صادق سے منحرف تھا کیونکہ حضرت امام صادق نے اس کی رسوائیوں کا پردہ چاک کیا تھا۔ امام ابوالحسن کہتے ہیں: ’’استطاعت میں زرارہ کا مذہب بالکل غلط تھا‘‘۔ (رجال کشی،صفحہ ۹۶)
بروایت ابو بصیر امام جعفر صادق فرماتے ہیں: ’’ اسلام میں جو بدعتیں زرارہ نے نکالیں اور کسی نے نہیں نکالیں، اس پر اﷲ کی لعنت ہو ‘‘۔ دوسری روایت میں ہے کہ: ’’ امام جعفر صادق نے اس پر تین مرتبہ لعنت کی ‘‘۔ ایک روایت میں فرمایا: ’’ زرارہ، یہود و نصاریٰ سے بد تر ہے اور ان سے بھی جو تین خدا مانتے ہیں ‘‘۔ (رجال کشی ،صفحہ ۱۰۱، ۱۰۷)

ابو بصیر، امام جعفر صادق کو لالچی اور شکم پرست جانتا تھا۔ ایک مرتبہ حضرت صادق نے اندر آنے کی اجازت نہ دی تو بولا: ’’ اگر ہمارے پاس حلوے کا تھال ہوتا تو اجازت مل جاتی۔ اسی اثناء میں کتے نے ابو بصیر کے منہ پر پیشاب کر دیا۔ ایک غیر محرم عورت کو قرآن پڑھاتا تھا۔ ایک دفعہ ہاتھ کے اشارہ سے شرمناک مزاق کیا تو امام جعفر صادق نے روک دیا ‘‘۔ ( رجال کشی،صفحہ ۱۱۶)

محمد بن مسلم کے متعلق امام جعفر صادق نے فرمایا: ’’ اﷲ کی اس پر لعنت ہو، یہ کہتا ہے کہ خدا کسی چیز کو نہیں جانتا جب تک واقع نہ ہو جائے۔ نیز فرمایا اپنے دین میں فریب کرنے والے ہلاک ہو گئے ‘‘۔ زرارہ، بری، محمد بن مسلم ، اسمعٰیل جعفری۔ (رجال کشی ،صفحہ ۱۱۳)

برید بن معاویہ عجلی کے متعلق امام جعفر صادق نے فرمایا: ’’ برید پر اﷲ کی لعنت ہو‘‘۔ (رجال کشی، صفحہ ۱۵۶)

اب ذرا یہ فرمائیے کہ ایسے کذاب، ملعون، بد اعتقاد، یہود و نصاریٰ اور بد تر لوگوں سے جو دین مروی (روایت) ہو، وہ کیسے سچا ہو گا؟
 
Top