• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مراسلہ کی ریٹنگ میں ''حیران کن'' کا اضافہ کیا جائے!

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میری درخواست ہے کہ مراسلہ کی ریٹنگ میں ''حیران کن'' کا اضافہ کیا جائے، اکثر اوقات اس کی اشد ضرورت پیش آتی ہے!
کہ جب انسان حیرت زدہ ہو کر رہ جاتا ہے مگر اس کا اظہار نہیں کیا جاسکتا!
 
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
49
متفق۔۔
اور میرا بھی ایک سوال ہے ۔یہ ’’شکریہ‘‘ کیا ’’جزاک اللہ ‘‘ کا مفہوم دیتا ہے ۔؟
حالانکہ اس کا استعمال بعض جگہہ ان معنوں میں نظر آتا ہے ۔
اور اکثر جگہہ ایسالگتا ہے جیسے پسند ناپسند، یا متفق غیرمتفق کے درمیان کے مفہوم میں استعمال کیا جا رہا ہے ۔
یعنی واضح نہیں ۔ اگر جزاک اللہ کے مفہوم میں ہے تو پھر جزاک اللہ سب سے بہتر ریٹنگ ہے ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
جزاك الله خيرا ایک دعاء هے ۔ دعاء تحریر کرنے کا بهی اجر ملنا ہے لکهنے والے کو ۔ حرف حرف کا ۔ اس لئیے جزاک اللہ کیلئے بٹن کی جگہ لکهنا زیادہ فائدہ والا کام هے ۔ جبکہ شکریہ اس لفظ کو کسی معنی میں بهی لے لیں لیکن شکریہ دعاء کے معنی میں نہیں لیا جاسکتا ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس وقت ریٹنگ کے بٹن کل 11 ہیں ، جن میں سے بعض کو کم کیا جاسکتا ہے ، کوئی ایک دو کم کرنے کا مشورہ دیں ، تاکہ ’ حیران کن ‘ والا شامل کر لیا جائے ۔
دوسری بات : ’ حیران کن ‘ منفی ریٹنگ میں ہو گا یا مثبت میں ؟ یا درمیانہ ؟ یا کوئی ایک پہلو غالب ؟
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرے خیال میں ، ''معلوماتی'' اور ''مفید'' تقریباً ایک ہی مفہوم پیش کرتے ہیں، ان میں سے ایک کو حذف کیا جاسکتا ہے، ''مفید'' عام فہم نہیں ہے۔ لہٰذا اسے ہی قربانی کا بکرا بنایا جاسکتا ہے!
''حیران کن'' کی ریٹنگ دوہری ہے، کہ حیرانگی کی وجہ مراسلہ کے مدعا و دلائل سے قاری کی لا علمی ہے یا پھر مراسلہ نگار کی موضوع سے لاعلمی! دونوں صورتوں میں قاری کے لئے حیرانگی کا سبب ہے!
اس کے علاوہ تیسرا سبب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مراسلہ میں ایسا مضمون ہو جو ''حیران کن'' انکشاف پر مبنی ہو! جیسا کہ @کنعان بھائی کے مراسلات میں دیکھنے کو آتا ہے ۔
لہٰذا اسے مثبت یا منفی نہیں بلکہ درمیانہ رکھا جائے!
میں نے ابھی ابھی اپنے پروفائل میں دیکھا کہ میں نے کبھی کسی مراسلہ پر منفی ریٹنگ دی ہے، کیونکہ میرا یہ مزاج نہیں! پروفائل دیکھ کر تصدیق ہوئی کہ نہیں ایک بھی نہیں !
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
وعلیکم السلا،م ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کمی تو "پر مزاح" کی بھی محسوس ہوتی ہے))
میرے خیال میں معلوماتی اور علمی میں کچھ زیادہ فرق نہیں۔معلوماتی کو ختم کر دیں۔
بہرحال یہ درست بات ہے کہ شکریہ خالصتا منافقانہ روش ہے))جہاں اتفاق کے ساتھ اختلاف جنم لے اور خصوصا خانہ پوری کے لیے اچھا بٹن ہے))
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
حیران کن مشکوک زیادہ ہے کیونکہ بعض دفعہ یقیقن نہ کرنے کے مفہوم رکھتا ہے اور بعض دفعہ کنفیوزن کا مفہوم۔
اور میری رائے میں اس وقت تعجب کی کیفیت سے آگے بڑھنا چاہیئے۔ابتسامہ:)
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
گویا اضافہ ہوتے ہوتے رہ گیا.... ابتسامہ
 
Top