• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مرجئہ ۔ ۔ اہلسنت کا منہج تعامل

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
مرجئہ
''خوارج'' کی طرح مرجئہ نے بھی صحابہ کرام؇ اور تابعین عظام کے فہم کو کوئی حیثیت نہ دی اور براہ راست قرآ ن و حدیث کواپنی عقل سے سمجھا اور کہنے لگے کہ جس طرح کسی کافر کو کوئی نیکی فائدہ نہیں دیتی ایسے ہی کسی مسلمان کو کوئی گناہ نقصان نہ دے گا۔اگر خوارج نے مرتکب کبیرہ کو کافر قرار دیا تو مرجئہ نے ان کے بارے میں یہ عقیدہ گھڑا کہ گناہ سے ان کے ایمان میں کوئی نقص واقع نہیں ہوتا ۔انہوں نے ان احادیث سے استدلال کیا:

(۲)سیدنا عتبان بن مالک؄ سے روایت ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ''اللہ نے جہنم کی آگ ہر اس شخص پر حرام کر دی ہے جس نے اللہ کی رضامندی کے حصول کے لیے لَا اِلٰہ إِلَّا اللّٰہُ کہا'' [بخاری: 425، مسلم: 33۔ ک 5 ح263]

(۳)سیدنا معاذ؄ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:''بلاشبہ بندوں پر اللہ تعالیٰ کا یہ حق ہے کہ وہ اس کی عبادت کریں۔اور کسی چیز کو بھی اس کا شریک نہ ٹھہرائیں اور بندوں کا اللہ تعالیٰ پر یہ حق ہے کہ جو کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرائے وہ اس کو عذاب نہ دے۔ (بخاری:۲۸۵۶،مسلم:۳۰)

(۳)سیدنا ابو ذر؄ روایت کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ''میرے پاس جبریل آئے اور مجھے خوشخبری دی کہ جو اس حال میں فوت ہوا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا تھا وہ جنت میں داخل ہو گا ۔میں نے کہا اگرچہ اس نے چوری کی اور زنا کیا؟ آپ نے فرمایا ہاں اگرچہ اس نے چوری کی ہو یا زنا کیا ہو۔(بخاری ۴۷۸۷ ، مسلم ۹۴)
 
Top