• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مرجعۃالعصر کی تلبیسات کا علمی محاکمہ کا جواب(شیخ مبشر احمد ربانی حفظہ اللہ تعالیٰ)

شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
مجھے کسی عالم سے بریلویوں کو دائرہ اسلام سے اخراج کافتویٰ لے کے دیں محترم ارتداد کا ۔
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
ویسے ان جاہلوں کے قبیل کی وضاحت کر دیں گے
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
عظیم شاگرد لیکن استاد کے لئے اونگیان بونگیاں اتنے سخت لفظ تو عمر اچھروی عبداللہ روپڑی رح کا شاگرد ہونے کے باوجود مناظرہ مین نہ کرتا تھا
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
276
پوائنٹ
71
ابو محمد بھائی استاد جی کی بھی تو ۔۔۔۔۔۔۔ دیکھیں نا اور مناسب یہی ہے کہ شیخ مبشر صاحب کی ذات پر بات نہ کی جائے ان سے اختلاف کے باوجود
اور کیا اس میں کوئی شک ہے کہ حسن ربانی رحمہ اللہ مبشر صاحب کے شاگرد نہ تھے ؟؟؟باقی اونگیاں بونگیاں ہوتیں تو تین سال گزر گئے اس کا جواب کوئی شیخ کا دوسرا شاگرد ہی تین ماہ میں لکھ دیتا
اور شاید آپ نے میرا پہلا تبصرہ نہیں پڑھا شیخ امین اللہ پشاوری حفظہ اللہ سے اس بارے میں رجوع کیجیئے یہ فتوی ان کا تصحیح العقائد نامی کتاب میں موجود ہے جو کہ تفتازانی کی شرح عقائد کے چنیدہ مقامات پر رد کی غرض سے لکھی گئی تھی
جاھل ان میں سے وہ ایک نظر آیا تھا جو کسی ٹی وی پروگرام میں کہ رہ اتھا جدھر بھی جو بھی ملا دھماکہ کر دوں کوئی عام شھری نہیں ہے سب ہی مرنے چاھئیں لازما اس کے کچھ ھمنوا بھی ہوں گے جنھوں نے اس کو یہ سبق دیا تھا
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
عظیم شاگرد لیکن استاد کے لئے اونگیان بونگیاں اتنے سخت لفظ تو عمر اچھروی عبداللہ روپڑی رح کا شاگرد ہونے کے باوجود مناظرہ مین نہ کرتا تھا
جزاک اللہ محترم بھائی واقعی کتاب پڑھنے پر مجھے بھی لہجہ سخت لگا اور دعوت کے لئے نقصان دہ لگا
میرے نزدیک ایک تنقید ہوتی ہے اصلاح کے لئے جس میں آپ کو لہجہ درست رکھنا پڑتا ہے تاکہ دعوت کا فائدہ ہو اور دوسری ہوتی ہے کسی کو غلط ثابت کرنے کے لئے-
شیخ حسن ربانی رحمہ اللہ میرے دوست تھے اور میرے ساتھ مدرسہ میں کلاسیں بھی پڑھاتے رہے ہیں ان سے میرا کچھ معاملات پر اتفاق تھا اور کچھ میں اختلاف-
مرجیئۃ العصر پڑھنے کے بعد جہاں تک مرجئیہ کی تعریف کے حوالے سے محترم شیخ مبشر ربانی حفظہ اللہ کا نظریہ پڑھا ہے تو میرے لحاظ سے وہ انکی واضح غلطی ہے اور میرے ابھی تک کے علم کے مطابق کوئی اس کا دفاع نہیں کر سکتا اور بظاہر یہ غلطی مرجیئہ سے ملتی نظر آتی ہے مگر اسکی وجہ سے کسی کو مرجئیہ کی صف میں کھڑا کر دینا بہت بڑی زیادتی ہو گی کیونکہ یہ انکی خطا ہے اور انکی باقی لائف قرآن و سنت کی اتباع اور تبلیغ کی گواہ ہے
یہ ایسے ہی ہے جیسے ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کی فتح الباری میں عقیدہ کی بڑی بڑی غلطیوں کو شاید ابن باز رحمہ اللہ وغیرہ نے ہائیلائٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ فتح الباری پڑھنے سے پہلے ان غلطیوں کو ذہن میں رکھیں کہیں عقیدہ غلط نہ ہو جائے مگر ابن حجر رحمہ اللہ کو اہل سنت سے کسی نے خارج نہیں کیا اور نہ انکی دین کی خدمت کا کسی نے انکار کیا ہے واللہ اعلم
پس شیخ حسن ربانی رحمہ اللہ کی بات سے تو میں متفق ہوں اور علمی طور پر شیخ مبشر ربانی حفظہ اللہ کی بات کو درست نہیں سمجھتا لیکن شیخ حسن رحمہ اللہ کا دعوت کا یہ طریقہ کار اور اس طرح کا لہجہ کسی بھی طرح درست قرار نہیں دیا جا سکتا اگر واقعی یہ کتاب ان کی ہو لیکن میرے سامنے انہوں نے کبھی اسکا اقرار نہیں کیا
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
276
پوائنٹ
71
عبدہ بھائی جب انھیں یہ پتا لگا کہ میں نے کسی کو بتایا ہے کہ یہ کتاب حسن بھائی کی ہے تو وہ بہت ناراض ہوئے تھے اور مبشر ربانی صاحب نے کئی دفعہ یہ پتا کرنے کی کوشش کی مجھ سے کہ بتا دو کون ہے بندہ ھم اس سے مناظرہ کریں گے رھا ان کو مرجئہ کہنا تو وہ مرجئۃ العصر کہتےتھے جس سے مراد ان مسائل میں اھل الحدیث کے موقف سے ہٹے ہوئے لوگ ہوتے تھے
ویسے بھی لا مشاحۃ فی الاصطلاح
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
مرجئیہ کی تعریف میں وہ غلطیعیاں کی جائے @عبدہ
محترم بھائی میرا تعلق جماعۃ الدعوہ سے ہے اور اسکا باقاعدہ ایک علاقے کا علماء کا مسئول بھی ہوں اسی وجہ سے ہم محترم شیخ مبشر ربانی حفظہ اللہ کی بہت عزت کرتے ہیں اور انکو دل سے قرآن و سنت پر عمل کرنے والا سمجھتے ہیں مگر محترم بھائی جب میں بریلوی سے دیوبندی اور پھر اہل حدیث ہوا تھا تو میں نے یہی بار بار باتیں سنی تھیں کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ یا کوئی اور بھی غلطی کرے تو ہم اسکی عزت تو کریں گے اور انکو معذور بھی سمجھیں گے مگر انکی غلطی کی پیروی دلیل ملنے تک نہیں کریں گے اور اس سلسلے میں اتخذوا احبارھم و رھبانھم والی آیت تکیہ کلام بن گئی تھی مگر حقیقت ہے دوسرے کی آنکھ کا تنکا بھی نظر آجاتا ہے اور اپنی آنکھ کا شہتیر بھی نظر نہیں آتا واللہ ہم دیکھتے ہیں کہ جب ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ جیسے متبحر عالم سے عقیدہ میں اتنی بڑی غلطی ہو سکتی ہے جو اوپر بیان کی گئی ہے اور اس سے بھی پہلے صحابہ سے بھی ایسا ہونے کی ہم مثالیں دیتے ہیں تو پھر اپنے علماء کی غلطی پر بحث نہیں کرنا چاہئے البتہ اسکو ہتک کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے جس طرح اس کتاب میں بنایا گیا ہے اللہ ہمیں معاف فرمائے

جہاں تک آپ کا یہ سوال ہے کہ مجھے وہ کون سی غلطی نظر آئی ہے جس پر میں اس کو دلائل کے لحاظ سے غلط سمجھتا ہوں تو وہ بھی اسی فورم پر ایک بحث کافی پہلے پڑھی تھی اور وہاں وہ قول دیکھا تھا اس تھریڈ کا یہاں لنک دے دیتا ہوں اور وضاحت وہاں کر دیتا ہوں
تھریڈ -1799-خارجیت صفحہ 4
میری وضاحت نیچے تھریڈ کی پوسٹ نمبر 50 میں ہے
تھریڈ-1799 خارجیت صفحہ 5

نوٹ: میں نے ایک جگہ وسیم اکرم کی ایک بات کو کوٹ کیا تھا کہ ایک مشہوری میں اس سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ تھکتے نہیں تو وہ کہتا ہے کہ نہیں میں سیگریٹ نہیں پیتا اسی طرح مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ لاجواب نہیں ہوتے تو میں کہتا ہوں کہ لاجواب تو تب ہوں جب اپنی یا اپنے بھائیوں کی غلطی نہ مانوں
 
Last edited:
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
عبدہ بھائی نہ تو میں شیخ کا دفاع کر رہا ہوں اور نہ ہی اس کو میں لازمی سمجھتا ہوں لیکن ارجاء کا الزام اور اس کا ثبوت بھی ہونا چاہئے
 
Top