• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مزاروں اور درباروں کی شرعی حیثیت

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
مزاروں اور درباروں کی شرعی حیثیت

قارئین کرام! عصرِ حاضر میں قبروں ،مزاروں اور درباروں پر صریح بُت پرستی کا جو بازار گرم ہے ،عقیدہ توحیدِ باری تعالٰی کی حقیقت کو جس طرح وہاں مسخ کیا جارہا ہے،شرک وبُت پرستی کے اُن اڈّوں پر قرآن حکیم اور سنت محمّدیﷺ کی جس طرح تذلیل کی جاتی ہے، اور خاتم النبیین کے دین کے تمام روشن وتابندہ حقائق جس طرح وہاں بدلے جارہے ہیں،انہیں دیکھ کر یقین ہوتا ہے، کہ اگر نبی کریمﷺ اِس دور میں کچھ دیر کیلئے دنیا میں واپس آتے اور شرک وبُت پرستی کے اُن اڈّوں پر جاکر اُن سیاہ رُو بُت پرستوں کو دیکھتے تواُنہیں بحیثیت مسلمان پہچاننے سے اِنکار کردیتے،اوراُن پر لعنت بھیج دیتے-
کتاب ’’مزاروں اور درباروں کی شرعی حیثیت‘‘ میں حافظ مقصود احمد نے عقیدہ توحید سے اپنی شیفتگی ،اورشرک کے اڈّوں سے اپنی غایت درجہ بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے عقیدہ توحید کے صاف وشفاف چہرہ کو اُجاگر کیا ہے، اور شرک وبُت پرستی کی خوب خوب تردید کی ہے- توحید باری تعالیٰ کے اثبات اورانکار بُت پرستی وقبرپرستی کے اہم ترین موضوع پر یہ کتاب مسلمانوں کے حالِ زار کو بدلنے کیلئے ایک کامیاب کوشش ہے-
ڈاؤنلوڈ
 
Top