• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاک بھارت تعلقات کسی صورت بہتر نہیں ہو سکتے،پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی

شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
مختلف مذہبی و کشمیری تنظیموں نے پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے اس بیان کہ” مسئلہ کشمیر پاک بھارت تعلقات میں رکاوٹ نہیں بن سکتا“ پر شدید ردعمل ظاہرکیاہے۔جماعةالدعوة شعبہ سیاسی امو رکے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاک بھارت تعلقات کسی صورت بہتر نہیں ہو سکتے بھارت کشمیر میں نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے ، پاکستانی دریاﺅں پر غیر قانونی ڈیم تعمیر کر کے پاکستان کو بنجر بنانے کی کوششیں کر رہا ہے اوبلوچستان، گلگت و بلتستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں مصروف ہے لیکن ہمارے حکمران غاصب بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دیکر تجارت اور یکطرفہ دوستی کی پینگیں بڑھانے میں مصروف ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم بھارت سے دوستی و تجارت نہیں کشمیرپر سے بھارتی قبضہ ختم اور اپنے دریاﺅں کو آزاد کروانا چاہتی ہے۔

تحریک آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین حافظ سیف اللہ منصور، مولانا عبدالعزیز علوی،مولانامحمد شفیع جوش اور حافظ خالد ولید نے کہاکہ حکمران قوم کی نمائندگی کا فریضہ ادا نہیں کر رہے بلکہ امریکہ و بھارت کو خوش کرنے کیلئے ملکی و قومی مفادات کے برعکس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قبضہ چھڑانے تک اس سے دوستی کی پینگیں بڑھانا کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے اور نظریہ پاکستان سے غداری کے مترادف ہے حکمران بھارت کی خوشنودی کیلئے جو مرضی اقدامات کرتے رہیں پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی
 
Top