• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسجد الحرام کے سینئر ترین موذن محمد سراج معروف انتقال کر گئے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
مسجد الحرام کے سینئر ترین موذن محمد سراج معروف انتقال کر گئے

27 دسمبر 2015 (13:21)
روزنامہ پاکستان

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) خانہ کعبہ کے سینئر موذن شیخ محمد سراج معروف انتقال کر گئے، انہیں مکہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

خانہ کعبہ میں اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے موذن شیخ محمد سراج معروف مکہ میں انتقال کرگئے، وہ طویل عرصہ سے پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔

شیخ معروف کی نماز جنازہ فجر کے بعد خانہ کعبہ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مکہ کے قریبی قبرستان المولی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

خانہ کعبہ کے چیف موذن علی ملا نے شیخ سراج معروف کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

شیخ معروف خانہ کعبہ کے سینئر موذن تھے، اذان دینے کی سعادت انہیں ورثے میں حاصل ہوئی ۔ ان کے والد اور دادا بھی اللہ تعالی کے گھر میں اذان دینے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔
 
Top