• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسجد نبوی میں امام ابو حنیفہ کا نام

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
مسجد نبوی کی دیواروں پر اللہ کے اسماے حسنی ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمائےگرامی ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نام درج ہیں ، کسی جگہ مشہور ائمہ کے نام بھی ہوسکتے ہیں ، کوئی عجیب یا بعید بات نہیں ہے ۔
جہاں سے یہ حصہ تصویر کیا گیا ہے ، یقینا اس کے ارد گرد دیگر ائمہ کے نام بھی ہوں گے ۔
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,567
پوائنٹ
791
مسجد نبوی علی صاحبہا الصلاۃ والسلام :
کی توسیع و تزئین کا عم صدیوں سے جاری ہے،،مصر کے حاکم الملک الناصر حسن بن محمد قلاوون نے اور اس کے بعد ٧٦٥ ہجری میں الملک الاشرف شعبان بن حسین بن محمد نے اس میں تعمیری اضافے کئے ، جن میں موجودہ گنبد بھی اسی دور کی یادگار ہے - یہ گنبد پہلے نیلے رنگ کا تھا ،
سلطنت عثمانیہ کے زمانے میں۔۔سلیمان اول (المعروف سلیمان قانونی اور سلیمان اعظم) ( سلطان سليمان اول)1520ء سے 1566ء تک 46 سال تک حکمرانی کے فرائض انجام دیئے۔۔ان کے دور میں اس گنبد کو سبز رنگ سے رنگا گیا۔
سلطنت عثمانیہ کے آنے والے ادوار ۔میں مسجد میں توسیع و تزئین کے کئی کام کئے گئے ۔یہ ائمہ اربعہ کے اسماء بھی ۔۔اگر کندہ ہیں۔۔ تواسی عثمانی دور میں کندہ کئے گئے ہوں گے ۔
تو ان ناموں کا ،مسجد شریف کی دیواروں پر ہونا کوئی شرعی دلیل نہیں ۔۔۔نہ انکی تقلید کے ضروری ہونے کی دلیل بنتی ہے ؛
 
Last edited:
شمولیت
مئی 24، 2015
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
16
پوائنٹ
9

لیکن مسجد نبوی میں ان کا۔نام دیوبندی بریلوی کے لئے امام ابو حنیفہ کی شان ہے کیونکہ وہ کہتے اہلحدیث امام ابو حنیفہ کو نہیں مانتے جبکہ ان کو مسجد نبوی والے مانتے ہیں اور لوگوں کو یہ۔بتاتے کہ سعودیہ عرب والے بھی مقلد اور آئمہ اربعہ کرام کی عزت کرتے ہیں جبکہ اہلحدیث ان کا امام ابو حنیفہ کا شدید مخالف۔۔۔۔
اس لئے۔تحقیق درکار ہے کیونکہ میں بھی دیوبندی سے اہل۔حدیث ہوا ہوں
جزاكم الله الخير
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
امام ابو حنیفہ کے فضائل و مناقب
شروع از عبد الوحید ساجد بتاریخ : 26 September 2013 09:58 AM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آج کل فیس بک پر کچھ لوگ امام ابو حنیفہ کو کافر اور مشرک ثابت کرنے کی سر توڑ کر رہے ہیں اور نا معلوم حوالہ جات دینے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔کیا یہ درست ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسے لوگ جاہل اور امام ابو حنیفہ کے مناقب سے ناواقف ہیں، ان سے اجتہادی اختلاف تو ہو سکتا ہے ،مگر اتنے شدید فتوے لگانا نادانی اور جہالت کی علامت ہے۔ آپ کی خدمات بڑی معروف اور شاندار ہیں۔ آپ ائمہ اربعہ (: امام ابو حنیفہ, امام مالک, امام شافعی, امام احمد بن حنبل) میں ایک خاص ممتاز اور منفرد حیثیت کے حامل ہیں۔

معروف سیرت نگا رعلامہ ذہبیؒ (748ھ) اپنی کتاب "تذكرة الحفاظ" میں( جو ہزاروں بلکہ لاکھوں حدیثوں کے ماہر و حافظ اماموں (محدثین) کے ذکر میں ہے) آپ کی جلالت شان، امامت و فقاہت، اور فضل و کمال کو بڑے بڑے اساطین علم و فضل اور کبار فقہاء و محدثین کی شہادت سے نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔

’’کان اماماً ورعاً عالماً عاملاً متعبدا کبیرالشان۔‘‘
آپ امام، متورع، عالم، عامل، متقی اور کبیرالشان انسان تھے۔

امام ابو حنیفہ کے مناقب و فضائل پر متعدد کتب لکھی جا چکی ہیں ،جن کو یہاں بیان کرنے کا موقع نہیں ہے۔ اور جو لوگ ان کی شان میں یہ جسارت کر رہے ہیں ،وہ نادانی اور جہالت کے سبب ہے۔ اللہ انہیں ہدایت نصیب فرمائے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
محدث فتوی
فتوی کمیٹی

http://www.urdufatwa.com/index.php?/Knowledgebase/Article/View/6977/0/
 
uploadfromtaptalk1436857034341.jpg
 
Top