• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلمانوں میں ہندوانہ رسوم و رواج

شمولیت
فروری 07، 2016
پیغامات
57
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
20
مسلمانوں میں ہندوانہ رسوم و رواج

الحمد للہ رب العالمین والصلواة والسلام علی اشرف الانبیاء والمرسلین اما بعد!
اللہ تعالی کے نزدیک ناقابل معافی جرم شرک ہے- اللہ پاک کا ارشاد ہے:
" اللہ تعالی یہ جرم ہرگز معاف نہیں کرے گا کہ اسکے ساتھ کسی کو شریک بنایا جائے اور اس کے علاوہ جسے چاہے بخش دے گا۔ ( النساء:48)
ہندو اس جرم عظیم کا نمائندہ اور وکیل ہے۔ اس وقت بھی صرف ہندستان میں تین کروڑ بتوں کی پوجا ہوتی ہے۔ مسلمانوں کو شرک کے خاتمہ اور توحیدی نظام کے قیام کے لیے پیدا کیا گیا تھا لیکن افسوس کہ آج کا مسلمان ہندو مشرک کی پوری پوری نقالی کر رہا ہے۔
اگر ہندو گنگا، جمنا اور متھرا کے سفر کرتا ہے تو مسلمان اجمیر، داتا اور سہون جاتا ہے۔ بسنت اور ویلنٹائن ڈے پوری سرکاری سرپرستی میں منائے جاتے ہیں۔ شادی بیاہ، غمی خوشی، عبادات، رسم و رواج، شکل و صورت، لباس، تہذیب و ثقافت میں اس حد تک امت مسلمہ گمراہی میں جاچکی کہ مسلمان اور ہندو میں تمیز کرنا ممکن نہیں رہا۔
جب کوئی شخص اسلام لاتا ہے تو اس میں کئی تبدیلیاں پیدا ہو چکی ہوتی ہیں، ان میں سے ایک اہم تبدیلی یہ ہوتی ہے کہ اس کی دوستی اور دشمنی کا معیار بدل جاتا ہے۔ جو کل تک اس کے دوست تھے وہ دشمن بن جاتے ہیں اور جو دشمن تھے وہ دوست بن جاتے ہیں اور ان نئے بننے والے دوستوں کی خاطر وہ اپنے پرانے دوستوں سے لڑائی تک کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔ بلیہ اس لڑائی میں اپنی جان اور مال قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کرتا۔
ارشاد باری تعالی ہے:
" یقیناً تمہارے لیے ابراہیم علیہ السلام اور اس کے ساتھیوں میں بہترین نمونہ ہے جب انہوں نے اپنی قوم سے برملا کہ دیا کہ ہم بری ہیں تم سے اور اس سے جس کی تم اللہ کے علاوہ عبادت کرتے ہو۔ (ہمارا تمہارا کوئی تعلق نہیں) ہم تمہارا انکار کرتے ہیں اور ہمارے تمہارے درمیان ہمیشہ کے لیے دشمنی اور بغض کھلم کھلا ظاہر ہو چکا ہے، یہاں تک کہ تم اکیلے اللہ پر ایمان لاؤ۔" (المائدہ: 51)
میرے بھائیو!۔ ۔۔کوئی ایسا کام جو کفار کا خاص طریقہ ہو، اگر قران و حدیث میں اس کی واضح طور پر ممانعت نہ بھی آئی ہو تب بھی مسلمانوں کو اس سے بچنا چاہیے- کیونکہ جو کسی قوم کے ساتھ مشابہت اختیار کرے ، رسول اللہﷺ نے فرمایا وہ انہی میں سے ہے۔ لیکن اب صورتحال ہے یہ کہ مسلمانوں نے کفار کے وہ طریقے بھی اپنا لیے ہیں جن سے صاف طور پر اللہ پاک نے اور رسول اللہﷺ نے منع فرمایا ہے- خاص طور پر ہندو قوم کے بےشمار عقائد اور رسم و رواج مسلمانوں میں رائج ہو گئے ہیں۔
ہندوؤں کے رسم و رواج کی واقفیت کے لیے میں نے چند کتابیں تلاش کی ہیں- میں آپ سے درخواست کروں گا آپ ان کا ضرور مطالعہ کریں۔
٭ " تحفتہ الہند" از مولانہ عبیداللہ
اس کتاب کے مصنف مولانا عبید اللہ پہلے ہندو تھے۔ اس وقت ان کا نام " اننت رام" تھا- توفیق باری تعالی سے مسلمان ہو گئے تو انہوں نے ہندوؤں کو اسلام کی دعوت دینے کے لیے یہ کتاب لکھی اور اس میں اسلام کی تعلیمات اور ہندو مذہب کے عقائد و رسم و رواج کا مقابلہ کر کے اسلام کی حقانیت ثابت کی- اس کتاب میں ہندوؤں کی مستند کتابوں سے ان کے رسم و رواج اور عقائد و عبادات ذکر کیے ہیں اور خود مصنف بھی چونکہ پہلے ہندو تھے، اس لیے ان کا بیان بھی ہندو مذہب کے رسم و رواج کے بیان میں معتبر حیثیت رکھتا ہے-
٭ کتاب الہند" از البیرونی
البیرونی نے ہندستان میں آ کر یہاں کے عالموں اور پنڈتوں سے باقاعدہ ان کے علوم پڑھے، ان کی شاگردی کی، پھر اس کتاب میں ان کے علوم اور ان کے عقائد اور رسم و رواج تفصیل سے بیان کیے-
٭ ہندستانی تہذیب کا مسلمانوں پر اثر" از ڈاکٹر محمد عمر
اس میں ڈاکٹر صاحب نے ہندو تہذیب کی ان چیزوں کی تفصیل لکھی ہے جو مسلمانوں میں داخل ہو چکی ہیں۔ ان کے علاوہ بھی کئی کتابوں میں ہندوؤں کی رسوم بیان کی گئی ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
جزاکم اللہ خیرا ۔ اہم تحریر ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
درد مندانہ تحریر ، شریعت اللہ پر دعوت دیتا عمدہ مضمون ۔
اللہ آپ کو اجر عظیم دے ۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
ہندوؤں کے رسم و رواج کی واقفیت کے لیے میں نے چند کتابیں تلاش کی ہیں- میں آپ سے درخواست کروں گا آپ ان کا ضرور مطالعہ کریں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ صاحب! اگر ہوسکے تو ان کتب کے ڈاؤن لوڈ لنکس دے دیں، اگر آپ کے علم میں ہوں۔ جزاک اللہ خیرا!
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ صاحب! اگر ہوسکے تو ان کتب کے ڈاؤن لوڈ لنکس دے دیں، اگر آپ کے علم میں ہوں۔ جزاک اللہ خیرا!
٭ " تحفتہ الہند" از مولانہ عبیداللہ
اس کتاب کے مصنف مولانا عبید اللہ پہلے ہندو تھے۔ اس وقت ان کا نام " اننت رام" تھا- توفیق باری تعالی سے مسلمان ہو گئے تو انہوں نے ہندوؤں کو اسلام کی دعوت دینے کے لیے یہ کتاب لکھی اور اس میں اسلام کی تعلیمات اور ہندو مذہب کے عقائد و رسم و رواج کا مقابلہ کر کے اسلام کی حقانیت ثابت کی- اس کتاب میں ہندوؤں کی مستند کتابوں سے ان کے رسم و رواج اور عقائد و عبادات ذکر کیے ہیں اور خود مصنف بھی چونکہ پہلے ہندو تھے، اس لیے ان کا بیان بھی ہندو مذہب کے رسم و رواج کے بیان میں معتبر حیثیت رکھتا ہے-
محترم یہ کتاب تو محدث لائبریری میں موجود ھے...... ابتسامہ
تحفۃ الہند مع تکملہ و رسالہ کتھا سلوئی
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
محترم یہ کتاب تو محدث لائبریری میں موجود ھے...... ابتسامہ
جزاک اللہ خیرا محترم عمر بھائی!
اللہ تعالی آپ کی محنت قبول فرمائے. آمین!
اب یہ دھاگہ مذکورہ موضوع پر مکمل راہنمائی کا باعث بن گیا ہے.. اور یہی میرا مقصود و مطلب تھا....ابتسامہ!
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
جزاک اللہ خیرا
وانت فجزاك الله خيراً
اللہ تعالی آپ کی محنت قبول فرمائے. آمین!
آمین
اب یہ دھاگہ مذکورہ موضوع پر مکمل راہنمائی کا باعث بن گیا ہے.. اور یہی میرا مقصود و مطلب تھا....ابتسامہ!
آخری کتاب میں تلاش نہ کر سکا. شاید pdf میں ھے ھی نہیں. واللہ اعلم بالصواب
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
آخری کتاب میں تلاش نہ کر سکا. شاید pdf میں ھے ھی نہیں. واللہ اعلم بالصواب
جزاک اللہ خیرا!
چلیں خیر...کچھ کام محترم عطاء اللہ سلفی بھائی پر چھوڑ دیتے ہیں...ابتسامہ!
 
Top