• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلمان کو دعوت دین کس چیز کی طرف دی جائے؟

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و بر کاتہ ،

میرا ایک موضوع ہے اور اس پر سیر حاصل بحث چاہتی ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کافر کو دعوت دین کے لیے سب سے پہلے توحید کی طرف دعوت دینے کا حکم ہے ، (جیسا کی متعدد احدیث سے ثابت ہے) تو کسی مسلمان کو، یا راہ راست سے بھٹکے ہوئے مسلمان کو سب سے پہلے کس چیز کی دعوت دینی چاہیئے؟؟؟ نیز تجدید ایمان کے لیے کیا پہلا قدم کہاں سے اٹھایا جائےَََ؟؟؟
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و بر کاتہ ،

میرا ایک موضوع ہے اور اس پر سیر حاصل بحث چاہتی ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کافر کو دعوت دین کے لیے سب سے پہلے توحید کی طرف دعوت دینے کا حکم ہے ، (جیسا کی متعدد احدیث سے ثابت ہے) تو کسی مسلمان کو، یا راہ راست سے بھٹکے ہوئے مسلمان کو سب سے پہلے کس چیز کی دعوت دینی چاہیئے؟؟؟ نیز تجدید ایمان کے لیے کیا پہلا قدم کہاں سے اٹھایا جائےَََ؟؟؟

سلام

قرآن سے دعوت دیں ۔ اللہ ہم کو ھدایت دے آمین

Waqas Butt

مبتدی
شمولیت
اپریل 17، 2013
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
0
و علیکم السلام و رحمتہ اللہ و بر کاتہ

Lovelyalltime nay bilkul sahi jawab diya hai....k aap kisi rah say batkay huay muslims ko qur'an say da'wat day saktay hain

main iss ko mazeed close kertay huay yehi kahon ga k, Muslims (rah say batka hua ho) ya kaafir (gair muslims) sub say pehlay da'wat toheed ki hi di jani chahye

wo aap QUR'AN aur sahih hadees say hi dain gay......iss kay ilaawah teesrah koi rasta nahien hai.
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و بر کاتہ ،

میرا ایک موضوع ہے اور اس پر سیر حاصل بحث چاہتی ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کافر کو دعوت دین کے لیے سب سے پہلے توحید کی طرف دعوت دینے کا حکم ہے ، (جیسا کی متعدد احدیث سے ثابت ہے) تو کسی مسلمان کو، یا راہ راست سے بھٹکے ہوئے مسلمان کو سب سے پہلے کس چیز کی دعوت دینی چاہیئے؟؟؟ نیز تجدید ایمان کے لیے کیا پہلا قدم کہاں سے اٹھایا جائےَََ؟؟؟
السلام علیکم

جیسا کہ آپکی پروفائل سے لوکیشن معلوم ہو رہی ھے سعودی عرب، اس پر کچھ معلومات فراہم کرتا ہوں ہو سکتا ھے آپکو سمجھنے میں مشکل ہو مگر کوئی تو ایسا ہو گا گلف سے جسے سمجھنا آسان ہو گا۔

گلف میں بے شمار ہندو/ کافر کمپنیوں میں آفس اور گراؤنڈ فیلڈز میں مسلماںوں کے ساتھ مل کر اکٹھے جاب کرتے ہیں۔

جس طرح ہم انکے گلاس میں پانی نہیں پیتے اسی طرح وہ بھی ہمارے گلاسوں میں پانی نہیں پیتے مگر مجبوری اگر انہیں پانی پینا پڑ جائے تو وہ گلاس کو منہ نہیں لگاتے بلکہ اوپر اٹھا کر پانی پیسے ہیں۔

نہ تو آفس میں انہیں اپنی اچھی صفات دکھائی جا سکتی ہیں اور نہ ہی باہر، آفس یا گراؤنڈ فیلڈ میں کام ہی کام ھے چھٹی ہوتے ہی سب کی گھروں میں دوڑ، اب جو قریب فیملیاں رہتی ہیں دونوں ایک دوسرے کو اپنے گھر میں کسی کو چائے کی دعوت بھی نہیں دے سکتے باہر سے ہی ٹاٹا بائے بائے۔ یہاں دعوت بہت مشکل ھے اگر کبھی کسی طرح دائیں بائیں اکٹھے ہوں بھی تو دعوت دے کر دیکھ لیں وہ آپ سے ایسے سوال کریں گے کہ جن کے جواب بن ہی نہیں پائیں گے۔

رہی بات مسلمان کو یا راہ راست سے بھٹکے ہوئے مسلمان کو دعوت دینے کی تو یہ کیسے معلوم ہو گا کہ میں یا سامنے والا دونوں میں کونسا مسلمان راہ راست سے بھٹکا ہوا ھے سب کے پاس قرآن و حدیث سے دلائل موجود ہیں لیکن کبھی کسی کو پیار سے دعوت تبلیغ دیتے ہوئے نہیں دیکھا، طالب علم ہو یا نیم استاد یا مفتیان جو مسلماںوں کو اکٹھا کرنے کی بجائے دوریاں پیدا کرنے میں زیادہ مصروف ہیں جس پر اگر دیکھنا ہو تو یوٹیوب میں کسی بھی دو مسلمان مفتیان کا مناظرہ دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ھے ہر ٹیم میں١١، ١٧ سے ٢١ کے قریب اھل علم حضرات حصہ لیتے ہیں اور جو ان میں مین کردار ادا کر رہے ہوتے ہیں وہ جس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں انہیں دیکھ کر توبہ ہی کی جا سکتی ھے، ایسے استادوں کے شاگرد بھی وہی کچھ سیکھیں گے جو وہ انہیں کرتا دیکھیں گے۔

جس مسلمان کا ذہن جس سوچ کا مالک ھے اس نے اسی کے مطابق اپنا عمل کرنا ھے تبدیلی لانے کے لئے اچھے اخلاق کی ضرورت ہوتی ھے اس لئے جو اختلافات ابتدا سے چلے آ رہے ہیں وہ آپکے یا میرے کہنے سے ختم نہیں ہو سکتے، آپ اپنی کوشش جاری رکھیں۔

والسلام
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463

سلام

قرآن سے دعوت دیں ۔ اللہ ہم کو ھدایت دے آمین

السلام علیکم ،
اللہ آپ کو جزا دے۔میں بھی آپ کی بات سے متفق ہوں۔۔۔مگر تجدید ایمان کے لیے اور کیا کیا جائےَََ؟؟؟
 
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و بر کا تہ ،
سب سے پہلی بات یہ کہ آپ کو اپنی بات بیان کرنی چاہیئے نہ کہ نتیجہ اخذ کرنا چا ہیئے کہ مجھے سمجھ آئے گی یا نہیں ، اگر مجھے کوئی مشکل درپیش ہو گی تو میں ضرور پوچھ سکتی ہوں اور مجھے اس میں کو ئی قباحت نہیں۔

اب اصل موضوع کی طرف آتی ہوں۔۔۔دھاگے کا موضوع "مسلمان کو دین کی دعوت دینا" ہے۔ہندو یا کافر کو دعوت دین اس سے الگ موضوع ہے۔
آپ کی معلومات سے متفق ہوں مگر غیر مسلم کو دعوت دینی چاہیئے کیونکہ ہدایت اللہ کے ہا تھ میں ہے۔

اور جہاں تک مسلمان کو دعوت دینے کا سوال ہے تو ہمارے ہاں بیشتر ایسے مسلمان ہیں جو کلمہ گو ہیں مگر اسلام کی چند اخلاقی باتوں کے اور کچھ نہیں جانتے۔ان کے خود ساختہ طرز زندگی سے ہی وہ راہ راست سے بھٹکے ہوئے ہیں۔بیشک ہدایت صرف اللہ دیتا ہے لیکن وہ کون سے نصائح یا،طریقے ہیں ، جس کی طرف انھیں راغب کیا جا سکتا ہے؟؟؟

اچھے اور عمدہ طریقے سے تبلیغ کی واقعی ہی ضرورت ہے۔اللہ ہم سب کو ہدایت دے۔
 
کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و بر کاتہ ،

میرا ایک موضوع ہے اور اس پر سیر حاصل بحث چاہتی ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کافر کو دعوت دین کے لیے سب سے پہلے توحید کی طرف دعوت دینے کا حکم ہے ، (جیسا کی متعدد احدیث سے ثابت ہے) تو کسی مسلمان کو، یا راہ راست سے بھٹکے ہوئے مسلمان کو سب سے پہلے کس چیز کی دعوت دینی چاہیئے؟؟؟ نیز تجدید ایمان کے لیے کیا پہلا قدم کہاں سے اٹھایا جائےَََ؟؟؟
میرےخیال میں اس حولے سے اصلاح کا جو نبوی طریقہ ہے اسے پیش نظررکھناچاہئے۔مثلا ہمیں اس اسلوب کی جواحادیث نظرآتی ہیں جن میں آپﷺنے مختلف اعمال کےبارےمیں فرمایاہےکہ افضل الاعمال (سب سے زیادہ افضل عمل یہ ہے)یہ جملہ آپ نےکبھی نماز کےبارے میں فرمایاکہ افضل ترین عمل یہ ہےکہ نماز کو اپنے وقت میں اداکرنااورکبھی فرمایا افضل ترین عمل یہ ہےکہ والدین کی خدمت کرنااس طرح کی کئی ایک احادیث آتی ہیں۔تو علمااس میں نقطہ یہ بیان کرتےہیں کہ یہ سامع کے حسا ب سے تھا یعنی جس میں آپ جو خطادیکھتے تھے آپ اس کی اصلاح کرنےکیلئے اسی عمل کی افضلیت بیان کردیتے جو اس میں خامی ہوتی۔لہذا ایک مسلمان بھائی ،بہن کے اندر جوخامی آپ پائیں اس کی حوالے سے احسن اسلوب سے آپ اس کی اصلاح فرمادیں۔مزید برآں حدیث میں آتاہےکہ مسلمان مسلمان کیلے آئینہ ہے علما کہتےہیں کہ ایک مسلمان دوسرمسلمان کی خامیاں اسی طرح بیان کرتاہےجس طرح ایک آئینہ کرتاہے یعنی وہ خامیوں کو اچھالتا نہیں۔جس کی خامی ہوتی صرف اسے ہی دیکھاتاہے۔اورجتنی ہوتی ہےاتنی ہی دیکھاتاہے اس میں مبالغہ سے کام نہیں لیتا۔اس کے علاوہ بھی کئی احادیث اس باب میں ہماری رہنما ئی کرتیں ہیں۔کہ ایک مسلمان کی اصلاح کیسے کرنی چاہئے۔
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
اسلام علیکم -

پہلے تو اس بات پر توجہ دینی ہو گی کہ وہ مسلمان کس معاملے میں راہ راست سے زیادہ بھٹکا ہو ا ہے ؟؟ اس کے مطابق ہی اس کو تبلیغ کی جائے گی- جیسے ایک شخص نے نبی کریم صل الله وسلم سے کہا کہ اے الله کے نبی مجھے کوئی نصیحت کیجیے -آپ صل الله علیہ وسلم نے فرمایا "غصہ نہ کرنا " اس نے تین مرتبہ پوچھا آپ نے ہر مرتبہ یہی ارشاد فرمایا کہ غصہ نہ کرنا -

کچھ لوگوں کا عقیدہ توحید صحیح ہوتا ہے لیکن بے نمازی ہوتے ہیں تو ان کو اول نماز کی اہمیت سے آ گاہ کیا جائے گا -

بہت سے ایسے ہیں کہ نمازی تو ہیں لیکن عقیدہ خراب ہے ان کو قران و سنّت کی دلیل دے کر سمجھایا جائے کہ اس کا عقیدہ صحیح نہیں اور قیامت کے دن وبال کا با عث ہو سکتا ہے -

اگر دین کا معاملے میں مکمل طو ر گمررہ ہے -یا ملحد ہے تو قرانی دلائل سے سمجھایا جائے -اور نبی کرم صل الله علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان الله اجمعین کی پاک ہستیوں کی سیرت سے اس کو آ گاہ کیا جائے گا -اسی طر ح باقی معاملات ہیں -

لیکن نصیحت کے دوران کوشش یہی ہونی چاہیے کہ زبردستی اپنے عقائد یا نظریات کو مسلط نہ کیا جائے بلکہ پہلے اپنے مسلمان بھائی کی دلیل سنے پھر اس کو اپنے دلائل سے مطمین کیا جائے.

یہ میرا مؤقف ہے اگر کوئی بھائی اس زیادہ بہتر طریق کار بیان کر سکتا ہے تو ضرور بیان کریں -اور میری بھی اصلاح فرمائیں - (جزا ک الله )
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و بر کاتہ ،

میرا ایک موضوع ہے اور اس پر سیر حاصل بحث چاہتی ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کافر کو دعوت دین کے لیے سب سے پہلے توحید کی طرف دعوت دینے کا حکم ہے ، (جیسا کی متعدد احدیث سے ثابت ہے) تو کسی مسلمان کو، یا راہ راست سے بھٹکے ہوئے مسلمان کو سب سے پہلے کس چیز کی دعوت دینی چاہیئے؟؟؟ نیز تجدید ایمان کے لیے کیا پہلا قدم کہاں سے اٹھایا جائےَََ؟؟؟
لَمَّا بَعَثَ النَّبِيُّ ﷺ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ إِلَى نَحْوِ أَهْلِ الْيَمَنِ قَالَ لَهُ : « إِنَّكَ تَقْدَمُ عَلَى قَوْمٍ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ فَلْيَكُنْ أَوَّلَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَى أَنْ يُوَحِّدُوا اللَّهَ تَعَالَى فَإِذَا عَرَفُوا ذَلِكَ فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللَّهَ قَدْ فَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي يَوْمِهِمْ وَلَيْلَتِهِمْ فَإِذَا صَلَّوْا فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللَّهَ افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ زَكَاةً فِي أَمْوَالِهِمْ تُؤْخَذُ مِنْ غَنِيِّهِمْ فَتُرَدُّ عَلَى فَقِيرِهِمْ فَإِذَا أَقَرُّوا بِذَلِكَ فَخُذْ مِنْهُمْ وَتَوَقَّ كَرَائِمَ أَمْوَالِ النَّاسِ » ۔۔۔ متفق عليه
جب نبى كريم ﷺ نے معاذ بن جبل ﷜ كو اہل يمن كى طرف بھيجا تو انہيں فرمايا ’’آپ ايسى قوم كے پاس جا رہے ہيں جو اہل كتاب ہے تم انہيں سب سے پہلے اس كى دعوت دينا كہ وہ اللہ تعالى كى توحيد كا اقرار كريں، جب وہ اس كى پہچان كر ليں تو انہيں بتانا كہ اللہ سبحانہ و تعالى نے ان پر دن اور رات ميں پانچ نمازيں فرض كي ہيں، جب وہ نماز ادا كرنے لگيں تو انہيں بتانا كہ اللہ تعالى نے ان پر ان كے اموال ميں زكاۃ فرض كى ہے جو ان كے اغنياء سے لے كر ان كے فقراء كو دى جائيگى، جب وہ اس كا اقرار كر ليں تو ان سے زكاۃ لے لينا، اور لوگوں كے بہترين اورافضل اموال سے اجتناب كرنا۔‘‘
 
Top