• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلمان کو گالی دینے اور لڑنے پر وعید

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
مسلمان کو گالی دینے اور اس سے لڑنے پر وعید​

حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا؛
مسلمان کو گالی دینا فسوق ۰نافرمانی۰ ہے اور اس سے لڑائی کرنا کفر ہے۔
متفق علیہ:بخاری؛6044 مسلم؛الایمان64

رسول اللہ ﷺنے فرمایا؛
دو گالی گلوچ کرنے والے جو کچھ بھی کہیں اس کا گناہ پہل کرنے والے پر ہے، جب تک مظلوم زیادتی نہ کرے۔
مسلم عن ابی ھریرۃ؛2587

حضرت عیاض بن حمار رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا؛
آپس میں گالی گلوچ کرنے والے دونوں شیطان ہیں کہ ایک دوسرے کے مقابلے میں بد زبانی کرتے ہیں اور ایک دوسرے پر جھوٹ باندھتے ہیں۔
صحیح ابن حبان؛5696
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ اختر علی بھائی!
آپ نے ہمارے ہاں موجود گالم گلوچ اور لڑائی جھگڑا وغیرہ کے متعلق نبی کریمﷺ کی احادیث مبارکہ پیش کیں، اگر مسلمان ان پر عمل کریں، تو آپس میں کینہ، بغض اور حسد جیسی بیماریوں سے بآسانی بچ سکتے ہیں۔
اگر آپ ان احادیث مبارکہ کا عربی متن بھی ساتھ پیش کر دیتے، تو زیادہ بہتر ہوتا، کیونکہ نبی کریمﷺ کا فرمان تو بہرحال عربی ہی میں ہی ہوتا ہے، اردو میں نہیں۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
جزاک اللہ واحسن الجزاء فی الدارین
دین اسلام نے زبان کی حفاظت کا خصوصیت سے حکم جاری فرمایا ہے بلکہ ایک روایت کے مفہوم کے مطابق آپﷺ نے اس شخص کو جنت کی ضمانت دی ہے جو اپنی شرم گاہ اور زبان کی حفاظت فرمائے۔گالی دینے والے دو قسم کے ہوتے ہیں ایک وہ جو بات بات پر گالی دیتے ہیں گویا کہ گالی ان کا تکیہ کلام بن چکی ہوتی ہے اور دوسرے وہ لوگ جو کبھی کبھار گالی دیتے ہیں۔ گالی کی یہ دونوں صورتیں شرعا ممنوع ہیں اگرچہ پہلی صورت زیادہ قبیح ہے۔ زیر تبصرہ کتاب میں گالی کی متفرق صورتوں اور ان کے بارے کتاب وسنت کی وعیدوں کو جمع کیا گیا ہے۔ مصنف نے اپنی اس کتاب میں اللہ تعالیٰ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام رضوان اللہ علہیم اجمعین، والدین،بیوی،غلام وخادم،اہل ایمان،گناہ گار مسلمان،شیطان، معبودان باطلہ، فوت شدگان، مرض،جانوروں، زمانے اور ہوا وغیرہ کو گالی دینے کے بارے قرآن وسنت کی وعیدیں جمع کی ہیں۔ اپنے موضوع پر ایک جامع اصلاحی کتاب ہے اور جو لوگ گالی دینے کی عادت بد میں مبتلا ہوںانہیں خاص طور پر اس کتاب کے مطالعہ کی تلقین کرنی چاہیے۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: المسلم من سلم المسلون من لسانہ ویدہ۔
مسلمان وہی ہے جس کے ہاتھ اورزبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔
اس موضوع پر مزید مطالعہ کےلیے آپ ایک اورعمدہ کتاب ’’گالی گلوچ اور بدزبانی ‘‘ کا مطالعہ یہاں آکر بھی کرسکتے ہیں
 
Top