• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلمان کے مسلمان پر حقوق

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
صحیح مسلم كتاب السَّلَامِ 3بَابُ مِنْ حَقِّ الْمُسْلِمِ لِلْمُسْلِمِ رَدُّ السَّلَامِ
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتٌّ» قِيلَ: مَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللهِ؟، قَالَ: «إِذَا لَقِيتَهُ فَسَلِّمْ عَلَيْهِ، وَإِذَا دَعَاكَ فَأَجِبْهُ، وَإِذَا اسْتَنْصَحَكَ فَانْصَحْ لَهُ، وَإِذَا عَطَسَ فَحَمِدَ اللهَ فَسَمِّتْهُ، وَإِذَا مَرِضَ فَعُدْهُ وَإِذَا مَاتَ فَاتَّبِعْهُ»صحيح مسلم (2162 )
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان پر اس کے مسلمان بھائی کے چھ حق ہیں۔
لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! وہ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
(۱) جب تو مسلمان سے ملے تو اس کو سلام کر، (۲) جب وہ تیری دعوت کرے تو قبول کر، (۳) جب وہ تجھ سے مشورہ چاہے تو اچھا مشورہ دے، (۴) جب چھینکے اور الحمدللہ کہے، تو تو بھی جواب دے (یعنی یرحمک اللہ کہہ)، (۵) جب بیمار ہو تو اس کی عیادت کو جا
(۶) اور جب فوت ہو جائے تو اس کے جنازے کے ساتھ جا۔
 
شمولیت
جنوری 31، 2015
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
2
السلام و علیکم
بھائی ! آپ نے جو حدیث پیش کی اُس میں 5 حقوق کا ذکر موجود ہے جبکہ مجھے 6 حقوق والی حدیث چاہیے تھی۔ بھائی! آپ کا بہت بہت شکریہ ،مجھے وہ حدیث 5651 میں مل گئی۔
بھائی! سوال یہ ہے کہ صحیح مسلم کی یہ حدیث جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، صحیح ہے۔لیکن یہی حدیث سنن ابن ماجہ میں (حدیث نمبر 1433) حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے جسے علامہ ناصر البانی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ کیا سند کے کہیں کوئی غلطی پائی گئی تھی، جس بناء پر اسے ضعیف قرار دیا گیا تھا؟ اگر علم ہو تو مکمل طور پر واضح فرمایئں۔
 
Top