• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مشترکہ آمدنی پر حج اور زکوۃ کا حکم؟

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
السلام علیکم

محترم علماء کرام سے سوال یہ ہے کہ ایک شخص کے پاس گھر نہیں ہے وہ اور اس کی زوجہ دونوں جاب کرتے ہیں اور گھرخریدنے کیلئے پیسے جمع کرنا شروع کرتے ہیں اور ہر سال کچھ رقم پس انداز کر تے ہیں ۔ کیونکہ گھر کہ وجہ سے انتہائی پریشان ہیں ۔ان کو اس کام میں کئی سال کا عرصہ لگے گا۔
دونوں افراد اپنی آمدنی ملاکر گھر کا خرچہ چلاتے ہیں جو کچھ بچتا ہے اس کو محفوظ کرتے ہیں ۔یعنی محفوظ شدہ رقم میں دونوں کی مشترکہ ہے۔
اگر رقم زکوۃ کے نصاب پر پہنچ جائے تو زکوۃ فرض ہوگی ؟
اگر رقم اتنی ہوجائے کہ اس سے حج کے اخراجات ہوسکیں دونوں یا ایک کے تو کیا حج بھی فرض ہوجائے گا۔؟
@خضر حیات
@اسحاق سلفی
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دونوں کی آمدنی مشترکہ ہے ، اگر یہ مشترکہ آمدنی نصاب کو پہنچ جاتی ہے ، تو اسی حساب سے مشترکہ زکاۃ نکالیں گے ۔
حج کی فرضیت اس بات پر منحصر ہے کہ ان کی ضروریات کس نوعیت کی ہیں ، جس انداز سے گھر کی ضرورت کا اظہار کیا گیا ہے ، اس سے یہی محسوس ہوتا ہے کہ ایسی صورت میں جب تک ان کا گھر نہیں بن جاتا ، ان پر حج فرض نہیں ۔ واللہ اعلم ۔
 
Top