• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مشرکین مکہ کا شرک کیا تھا؟

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
اس کیلئے جناب بشیر احمد لودھی صاحب کی اس مختصر سی کتاب ’توحید اور ہم‘ کا مطالعہ کریں، نہایت آسان فہم انداز میں لکھی گئی بہترین کتاب! جس کی نظر ثانی معروف محقق عالم دین حافظ صلاح یوسف صاحب﷾ نے کی ہے، جسے دار السلام نے اپنے مخصوص نہایت خوبصورت انداز میں مختلف کلرز میں شائع کیا ہے۔
اس کتاب میں یہ واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ جب مشرکین مکہ بھی ایک اللہ کو ہی اپنا خالق، مالک، رازق اور مدبر کائنات مانتے تھے، جیسے کہ فرمان باری ہے: (ولئن سألتهم من خلق السموات والأرض ليقولن الله قل الحمد لله بل أكثرهم لا يعلمون ... سورة لقمان) اور جب وه غلاف کعبہ پکڑ کر اللہ تعالیٰ سے دعائیں بھی کرتے تھے، اللہ کو مختلف نیک اعمال مثلا حج وغیرہ کرکے راضی کرنے کی کوشش کرتے تھے، تو پھر قرآن کریم میں جگہ جگہ انہیں مشرکین کیوں کہا گیا اور مسلمانوں کو ان کے شرک سے بچنے کی تلقین کیوں کی گئی؟؟؟ ان کا اصل شرک کیا تھا؟؟؟
اس کا مختصر جواب ہے کہ ان کا وسیلے اور فوت شدہ بزرگوں کو سفارشی سمجھنے والا عقیدہ در اصل ان کے شرک کی بنیاد تھا، جس کی مزید وضاحت اس بہترین کتاب کو پڑھ کر ہی ہو سکے گی۔
داؤن لوڈ کیلئے اس لنک پر کلک کریں!
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ شاکر بھائی!
لیکن وہ کسی اور مکتبہ کی شائع کردہ ہے، یہ کتاب میں نے مکتبہ دار السلام والی دوبارہ رنگین سکین کرائی ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جزاک اللہ انس صاحب،
اس کتاب کی اہمیت کے پیش نظر کسی بھائی نے یونیکوڈ فارمیٹ میں بھی ٹائپ کر کے اپ لوڈ کر رکھی ہے۔
کلیم اللہ بھائی،
ازراہ کرم دارالسلام کے اسکین شدہ رنگین ورژن کے ساتھ اس کی یونیکوڈ ورڈ فائل بھی اپ لوڈ کیجئے گا۔ یونیکوڈ مواد صراط الہدیٰ فورم سے یہاں سے لیا جا سکتا ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
ماشاء اللہ
بہت آسان فہم کتاب هے لیکن اللہ تعالی جس کو هدایت دے.
 
Top