• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مصر سے بہن عزه الجرف کا پیغام

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
لیکن جہاں پر ضرورت پڑے جواب دینے کے لیے تو پھر ؟؟؟؟
شاکر بھائی
تو اپنے الفاظ میں جواب دیجئے یا پھر اشد ضرورت کی بنا پر اپنی پوسٹ کا لنک دیا جا سکتا ہے۔ لیکن پوسٹ میں فقط لنک نہیں ہونا چاہئے ورنہ پوسٹ ڈیلیٹ کی جا سکتی ہے۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
مصر: نائب مرشد عام اخوان المسلمون خیرت الشاطر کی بیٹی حفصہ نے بھی جام شھادت نوش کرلیا۔ کچھ دیر قبل ان کے شوہر بھی اللہ کے حضور پہنچ گۓ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اخوانی قیادت فرنٹ لائن پر اپنے اہل وعیال کے ساتھ موجودہے۔

تاريخ ياد رکھے گی .....تاریخ انسانی کبھی نہیں بھلا پاۓ گی ....ایک نومولود بچہ ميدان رابعة ألعدوية میں پیدا ہوا ..اور اپنے ماں ، باپ سمیت شہید ہو گیا ..
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
شہادتیں کبھی رائیگاں نھیں جاتیں۔

وہ تو اپنے اللہ کے ہاں پہنچ گئے "یہ امت مسلمہ کے" بڑے "کب حرکت میں آئیں گے؟؟؟؟؟؟؟؟
 
شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
شہادتیں کبھی رائیگاں نھیں جاتیں۔

وہ تو اپنے اللہ کے ہاں پہنچ گئے "یہ امت مسلمہ کے" بڑے "کب حرکت میں آئیں گے؟؟؟؟؟؟؟؟
مکی پاکستانی بھائی امت مسلمہ کے ایک بڑے کا بیان میں یہاں پیسٹ کررہا ہوں اسے پڑھ لیجئے گا:
سعودی فرمانرواں شاہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب مصر کا حامی ہے، مصر کو غیر مستحکم ہونے سے بچانے کیلئے عرب ممالک متحد ہوجائیں۔
اس کے برعکس اس دور کے ایک بڑے محدث اور عالم جو آل سعود کی جیل میں بھی رہے۔شیخ سلیمان العلوان نے مصر کی صورتحال پر اپنا بیان جاری کیا ہے جو ٹویٹر پر ان کے بیٹے کے اکاؤنٹ اور دیگر ذرائع نے نشر کیا ہے۔
"جو کچھ مصر میں ہوا ،اس کی توقع تھی کیونکہ کفر اسلام کو برداشت نہیں کر سکتا، چاہے یہ اسلام نام کا ہی کیوں نا ہو۔ یہ جنگ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور ہمیں اسلام کو نیچے نہیں ہونے دینا چاہئے۔ مصر کی سڑکوں کو خون سے نہلائا جا رہا ہے تاکہ مسلمانوں کو جھکایا جا سکے اور مسلمانوں کو غلام بنایا جائے۔ ہم یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح علماء سو اسلام کے ذریعے اس گھناؤنے جرم کو تحفظ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

شیخ سلیمان نے اس الزام کا بھی رد کیا کہ ہر وہ شخص جو اخوان کا دفاع کر رہا ہے یا کرے گا وہ اخوانی ہو گا۔ کیونکہ اب تمام مسلمانوں کی ایک خندق ہے اور جنگ اب کفروفساد اور اسلام کے درمیان ہے۔

شیخ سلیمان نے ذور دیا کے اخوان المسلمون ایک مذہبی جماعت ہے جو کبھی صحیح ہوتے ہیں اور کبھی غلط لیکن اس دفع وہ نفاق اور لادینیت کے خلاف ہیں اور پھر شیخ نے کہا " وہ(اخوان) ہمیں ان تمام(مصری فوج) وغیرہ سے زیادہ محبوب ہیں اور اس معاملے میں ان کی برائیاں کرنا اور ان کو عوام الناس میں گندا کرنا خیانت اور غداری ہو گی"
قاہرہ...مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جھڑپوں میں 80 افراد ہلاک ہوگئے،عرب ٹی وی کے مطابق مصر کے 14 صوبوں میں کرفیو نافذکر دیا گیاہے جبکہ مرسی کے حامیوں اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپوں میں 80افراد ہلاک ہوگئے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی بتایا گیا ہے۔مصر کے 27 صوبوں میں سے 14 صوبوں میں کرفیو نافذ ہوگیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق قاہرہ کے التحریراسکوائر میں مزیدفوجی ٹینک پہنچا دیے گئے ہیں جبکہ فوج اور وزارت داخلہ کی جانب سے عوام کو کرفیو کی خلاف ورزی نہ کرنی کی ہدایت کی گئی ہے۔ مصر میں نماز جمعہ کے بعد معزول صدر مرسی کے حامیوں کی احتجاجی ریلیوں پر سیکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے آج مزید 80 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ مصر میں فوجی آپریشن کے خلاف معزول صدر مرسی کی حامی جماعت اخوان المسلمون کی جانب سے Qi یوم غضب منایا گیا۔ قاہرہ، اسکندریہ اور نصر سمیت کئی شہروں میں نماز جمعہ کے بعد سے ریلیوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے جبکہ وقفے وقفے سے پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوتی رہیں، 24 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں میں 24 پولیس اہلکار بھی مارے جاچکے ہیں۔ دوسری جانب قابض فوجی حکمرانوں کے مصر کے شورش زدہ شہروں میں آج رات سے کرفیو نافذ کرنے کے اعلان کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بجے 14صوبوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ ادھر ترکی نے اپنے سفیر کو مصر سے احتجاجاً واپس بلالیا ہے جبکہ مصر نے اس اقدام پر ترکی کے ساتھ مشترکا بحری مشقیں منسوخ کردی ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی مصری فوج سے تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، یورپی یونین نے مصر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ مصر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جرمنی اور یورپ مصر سے اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں گے۔
اب آپ امت مسلمہ کے اس بڑے کے متعلق خود ہی فیصلہ کرلیں کہ یہ بڑا کس قبیل میں سے ہے۔
 
شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
مصری فوج کی بربریت پر مسلم امہ کی خاموشی افسوسناک ہے، ساجد میر
لاہور ... مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر کا کہنا ہے مصر میں فوج کی وحشیانہ کارروائی پر مسلم امہ کی خاموشی افسوس ناک ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کے ایما پر مصری عوام کا خون بہایا جارہا ہے، سلامتی کونسل نے مصر کے فرعونوں کو لگام نہ دی تو یہ آگ پورے خطے میں پھیل جائے گی۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ جنرل سیسی فرعون کی لاش سے سبق حاصل کریں، مسلم امہ کو بھی چاہئے کہ اس خون خراب کو روکے۔​

سعودی فرمانرواں شاہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب مصر کا حامی ہے، مصر کو غیر مستحکم ہونے سے بچانے کیلئے عرب ممالک متحد ہوجائیں۔
 
شمولیت
جولائی 23، 2013
پیغامات
184
ری ایکشن اسکور
199
پوائنٹ
76
ثنا خوان تقدیس انساں کہاں ہیں ؟؟؟

انسانی حقوق کی چیمپئن این جی اوز کہاں ہیں؟؟؟

زبان دراز مغرب زدہ عورتیں کہاں ہیں؟؟؟؟

کیا مصر میں بہنے والے خون کا رنگ سرخ نہیں ؟؟ کیا شہید ہونے والے انسان نہیں؟؟؟ ، مسلمان نہیں؟؟

تو تمہاری زبانیں گنگ کیوں ہیں ؟؟؟

تم احتجاج کیوں نہیں کرتے ؟؟؟

کیا ڈالرز صرف طالبان کے خلاف احتجاج کے لیے ملتے ہیں ؟؟؟

ضمیر فروشو ! کب تک فرعونوں کا ساتھ دو گے ؟؟؟

کیا ابھی تمہیں تمہارے باپ امریکہ اور اس کے حواریوں کا اشارہ نہیں ہوا ، اس لئے خاموش ہو ؟؟؟
مصر کے سلفی حضرات کہاں گے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
Top