• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مصلی جس پر خانہ کعبہ اورمسجد نبوی کی نقش ہوں

رانا ابوبکر

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مخملی مصلی پر جس میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے نقشے بنے ہوتے ہیں، اس پر نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
محترم شیخ @اسحاق سلفی حفظہ اللہ
جس مصلی پر خانہ کعبہ بنا ھوا ھوتا ھے اس پر امام بیٹھتا ھے تو کیا اس سے خانہ کعبہ کی بے حرمتی نہیں ھوتی. بلکہ کئ بار تو ایسا ھوتا ھے کہ کعبہ کی تصویر پر ھی لوگ بیٹھ جاتے ھیں یا پیر بھی رکھ دیتے ھیں. تو کیا ایسا کرنا صحیح ھے.
براہ کرم رہنمائ فرمائیں.
جزاکم اللہ خیرا
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
كعبة الله ، مسجد نبوي
اگر کوئی اور مسجد کی شکل ہو تو کیا فرق ہوا ۔ ساری مساجد تو اللہ کی عبادت کے لئیے ہیں ۔
استاذ محترم اس زاویہ کو بهی اپنے جواب میں ملحوظ رکہیں تو نوازش ہوگی ۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
ایک اور زاویہ:
حقیقی مسجد میں بھی تو پیر رکھے جاتے ہیں..مسجد کے اوپر بھی چڑھا جاتا ہے...کعبہ کی چھت پر بھی چڑھا جاتا ہے..وغیرہ..
بات دراصل نیت کی ہے اگر بطور تحقیر حقیقی مسجد میں بھی کوئی اپنا پاؤں رکھتا ہے تو وہ مجرم ہے...واللہ اعلم
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
ایک اور زاویہ:
حقیقی مسجد میں بھی تو پیر رکھے جاتے ہیں..مسجد کے اوپر بھی چڑھا جاتا ہے...کعبہ کی چھت پر بھی چڑھا جاتا ہے..وغیرہ..
بات دراصل نیت کی ہے اگر بطور تحقیر حقیقی مسجد میں بھی کوئی اپنا پاؤں رکھتا ہے تو وہ مجرم ہے...واللہ اعلم
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
بہت اہم پوائنٹ ھے.
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
جس مصلی پر خانہ کعبہ بنا ھوا ھوتا ھے اس پر امام بیٹھتا ھے تو کیا اس سے خانہ کعبہ کی بے حرمتی نہیں ھوتی. بلکہ کئ بار تو ایسا ھوتا ھے کہ کعبہ کی تصویر پر ھی لوگ بیٹھ جاتے ھیں یا پیر بھی رکھ دیتے ھیں. تو کیا ایسا کرنا صحیح ھے.
اس کا بنیادی جواب تو محترم بھائی محمد نعیم یونس صاحب نے دے دیا ہے ،اور میرے ذہن میں بھی یہ نکتہ تھا کہ :
حقیقی مسجد میں بھی تو پیر رکھے جاتے ہیں..مسجد کے اوپر بھی چڑھا جاتا ہے...کعبہ کی چھت پر بھی چڑھا جاتا ہے..وغیرہ..
بات دراصل نیت کی ہے اگر بطور تحقیر حقیقی مسجد میں بھی کوئی اپنا پاؤں رکھتا ہے تو وہ مجرم ہے...واللہ اعلم
لیکن علامہ ابن باز رحمہ اللہ نے اس صورت سے بچنے کا فتوی دیا ہے
ایک آڈیو ریکارڈنگ میں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں :
سوال :
يوجد على بعض السجادات التى نصلى عليها صور خاصةبالكعبة والمسجد النبوي ؛ فما الحكم؟
یعنی بعض مصلوں (جائے نمازوں ) پر کعبہ شریفہ اور مسجد نبوی کی تصاویر بنی ہوتی ہیں ،تو ان کا کیا حکم ہے ؟
الجواب
ينبغي أن لا يصلى عليها لأن الوقف على الكعبة والوطئ عليها نوع من الإهانة ، لا يجوز تصوير الكعبة على الفرش ، وينبغي لمن رأيها أن لا يشتري السجاد التى عليها صور الكعبة لأنها إن كانت أمامه لا تشوش عليه وإن كانت تحت رجليه فيه نوع من الإهانة فالأحوط للمؤمن أن لا يستعمل هذه السجادات "
جواب :
ایسے مصلووں پر کھڑے ہو کر نماز نہیں پڑھنی چاہیئے ، کیونکہ کعبہ کے اوپر کھڑا ہونے اور ان کو روندنے میں ایک طرح کی اہانت ،و بے ادبی پائی جاتی ہے اور بچھونے اور فرش پر کعبہ کی تصویر بنانا جائز نہیں ،
اور جن مصلوں پر کعبۃ اللہ کی تصویر ہو اسے خریدنا نہیں چاہئیے ، کیونکہ کعبہ کی تصویر اگرنمازی کے سامنے ہوگی تو اس کی توجہ اور دھیان منتشر ہوگا ،اور کعبہ کی تصویر اگرنمازی کے پاؤں کے نیچے ہوگی ،تو اس میں بے ادبی کا پہلو پایا جائے گا ، اس لئے احتیاط اسی میں ہے کہ کہ ایسے مصلے استعمال ہی نہ کئے جائیں "
آڈیو بیان کا لنک
 
Last edited:

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
جزاك الله خيرا.
اللہ آپکے علم میں اضافہ عطا فرماۓ.
آمین
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
اگر یہ فتوی موجود ہے تو مکہ اور مدینہ سے حجاج ایسے تحائف لاتے کسطرح ہیں ! اصولا ایسی چیزیں وہاں ملنی بهی نہیں چاہیئں ۔
بیع اور شراء کے اصول تو ایک ہی ہیں اگر خریدا نہیں جانا چاہیئے تو بیچا کس طرح جاتا ہے !
اس طرف توجہ دلوائی جائے ۔
وجزاکم اللہ خیرا
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اگر یہ فتوی موجود ہے تو مکہ اور مدینہ سے حجاج ایسے تحائف لاتے کسطرح ہیں ! اصولا ایسی چیزیں وہاں ملنی بهی نہیں چاہیئں ۔
بیع اور شراء کے اصول تو ایک ہی ہیں اگر خریدا نہیں جانا چاہیئے تو بیچا کس طرح جاتا ہے !
اس طرف توجہ دلوائی جائے ۔
وجزاکم اللہ خیرا
اس میں وسعت ہے ، اس لیے سختی نہیں کی جاتی ۔ کیونکہ جو ان مصلوں کو بناتے ، بیچتے یا خریدتے ہیں ، ان کا نظریہ قطعا یہ نہیں ہوتا کہ وہ کعبہ ، مسجد نبوی یا کسی مسجد کی توہین کے لیے یہ کر رہے ہیں ۔ ہاں البتہ حرمین میں یا سعودیہ کی عام مساجد میں اس طرح کی صفیں یا مصلے نہیں ہیں ۔
 
Top