• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مضمون چے :سرفراز فیضی

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
یاد رکھیے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ چیزیں ایمان لانے کی ہوتی ہیں اور کچھ رائے رکھنے کی ۔
جو چیزیں ایمان لانے کی ہوتی ہیں ان میں اختلاف کرنے کا حق نہ مجھ کو ہے نہ آپ کو۔
اور جو چیزیں رائے رکھنے کی ہوتی ہیں ان میں ہر آدمی کی صلاحیت ، علم اور تجربہ اسے ایک مقام پر کھڑا کرتا ہے ۔
اگر آپ کی صلاحیت ، علم اور تجربہ مجھ سے کم یا زیادہ ہے تو آپ مجھ سے دیگر مقام پر کھڑے ہیں ۔ لہذا میں کسی مسئلہ کو جن زاویوں سے دیکھ رہا ہوں ۔ آپ نہیں دیکھ رہے اور آپ کسی مسئلہ کو جن زاویوں سے دیکھ رہے ہیں میں نہیں دیکھ رہا۔
لہذا رائے میں اختلاف ہوجانا فطری ہے ۔
آپ کو اپنی رائے کے اظہار کا اور اس کے لیے دلیلیں دینے کا حق ہے ۔
لیکن
آپ نہ مجھ پر اپنی رائے تھوپ سکتے ہیں نہ مجھ کو اپنی رائے دینے سے روک سکتے ہیں ۔ یاد رکھیے !
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
مولویت کا طعنہ

مولوی سے بحث جیتنے کا آسان طریقہ ہے. جہاں دلیلوں سے بات نہ بن پائے وہاں مولویت اور قدامت پرستی کا طعنہ دے دیجیے. امت کی ساری فرقہ بندی کا ذمہ اس کے سر پر ڈال دیجیے. بس آپ جیت گئے گئے. آپ کی روشن خیالی جیت گئی. تالیاں
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
غناء

غناء یہ ہے کہ
بندہ
جو کچھ ملا ہے اس کو اللہ کا فضل سمجھے
اور
شکر ادا کرے
اور جو نہیں ملا
اس پر یہ سوچ کر صبر کرلے کہ
جو نہیں ملا
یا تو وہ میرے لائق نہیں تھا
یا میں اس کے لائق نہیں تھا۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
منٹو اور حقیقت نگاری

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منٹو کے "طرف دار" ان کی "فحش نگاری" کو جواز دینے کے لیے اکثر ایک دلیل دیتے ہیں کہ منٹو حقیقت نگار تھا۔ اس نے جو کچھ بھی لکھا لے وہ سماج کا سچ ہے ۔ منٹو نے سماج کے چہرے پر کالک نہیں پوتی ۔ بس اس کے سیاہ چہرے پر پڑا نقاب اتار دیا ہے ۔
بالفرض یہ بات تسلیم بھی کرلی جائے تو ہم کہتے ہیں کہ حیا انسان کی فطرت کا حصہ ہے اس لیے انسان کپڑے پہنتا ہے ۔ ان کپڑوں کے پیچھے چھپائی گئی "حقیقت " سے دنیا واقف ہے ۔ لیکن انسان ا تنا" حقیقت پسند" کبھی نہیں ہوا کہ وہ کپڑے ہی اتار دے ۔ آخر منٹؤ بھی کپڑے پہنتے تھے نا ؟
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
انتہائی ضروری اعلان سماعت فرمائیں:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممبئ کی بعض مساجد میں جہاں خواتین بھی خطبہ جمعہ میں شریک ہوتی ہیں ، "دوسری شادی" پر دو جملے بولنے کی وجہ سے مجھے بین کردیا گیا ۔
آپ سمجھ سکتے ہیں کہ جس معاشرہ میں دوسری شادی پر بولنا اتنا مشکل کام ہے وہاں عملا ََدوسری شادی کرلینا کیسے ممکن ہوسکتا ہے ۔
لہذا، بعد از جہد مسلسل و کوشش پیہم مستقل ناکامیوں اورمایوسیوں کی وجہ سے میں اپنی نا اھلی تسلیم کرتے ہوئے "تحریک عقد ثانی" کی "روح روانی "سے استعفیٰ دیتا ہوں ۔
جن جن مقامات پر میں نے "دوسری شادی" کے موضوع پر بولنے کا جرم کیا ہے وہاں وہاں میں "شوہر کیسا ہونا چاہیے ؟" کے موضوع پر بول کر کفارہ ادا کرنے کےلیے تیار ہوں ۔
آئندہ جو میری زبان سے "بیوی" کی جگہ "بیویاں" نکل جائے تو پیشگی معذرت !
والسلام
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
دونوں برحق

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخ کفایت اللہ سنابلی نے اپنی ایک تقریر میں کہا:
"حضرت حسین اور یزید دونوں حق پر تھے"
ایک صاحب جو مسلکا حنفی تھے ، کھڑے ہوگئے اور کہا:
"دو لوگ ایک ساتھ حق پر کیسے ہوسکتے ہیں"
شیخ نے جواب دیا:
"آپ دو پر اعتراض کررہے ہیں آپ کے یہاں تو چاروں حق پر ہیں"
مجلس قہقہ زار ہوگئی!
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
زوال

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زوال اس حد پر پہنچ چکا ہے کہ وہ آدمی جو اسلام کی زبان بھی نہیں جانتا وہ بھی "اسلامی اسکالر" کہلاتا ہے ۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
خاص ہندستانیوں کے لیے

جہاد اگر اصلی بھی ہورہا ہو تو فرض کفایہ ہونے کی صورت میں شریعت نے والدین کی خدمت کو اس پر ترجیح دی ہے ۔ پھر اگر یہ فیس بک کے نقلی جہادیوں کے پوسٹ لائک ، شئیر ، کمنٹ کرنے کے چکر میں اپنا بھی کرئیر خراب کرو اور اپنے ماں باپ کی زندگی بھی اجیرن کر دو تو یہ کہاں کہ عقلمندی ہے ؟ اور کہاں کا اسلام؟

ہندستان مسلمانوں کی آبادی کے حساب سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ۔ اگر یہاں ہمارے نوجوانوں میں کچھ دینی، دعوتی جذبہ ہے تو اس کا استعمال پہلے یہاں کے مسلمانوں کے لیے ہونا چاہیے ۔ شام و عراق کی سیاست سے ہم واقف نہیں ، وہاں کام کررہی جہادی تنظیموں کی حقیقت ہم جانتے نہیں، نہ حقائق تک رسائی کا کوئی معتبر ذریعہ ہے ۔ لہذا ان چکروں پرمیں پڑ کر اپنی قیمتی زندگی ضائع نہ کریں۔
(اس پوسٹ کا مقصد ان نوجوانوں پر لگے الزام کی تصدیق نہیں جن کو شام جانے کی تیاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ لیکن یہ خبط اگر کسی کے ذہن میں پنپ رہا ہے تو فورا اسے نکال دے )
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
تیس دن کی تراویح اور دس دن کا محرم

تیس دن کی تراویح اگر تین دن میں نپٹا لیتے ہو تو یہ دس دن کے محرم میں بھی کچھ کنسیشن کرو بھائی! لوگوں کے کان پک گئے ہیں۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
سمجھوتہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہاں باطل سمجھوتے کی بات کررہا ہو وہاں "محبت " " بھائی چارگی " "رواداری" اور "تقارب" کو طاق پر رکھ کر" يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ " والے لہجے میں بات کرنی ہے اور بار بار دوہرا کر اچھی طرح سمجھا دینا ہے۔"لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ. وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ. وَلَا أَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمْ. وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُد. لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ ُ"
 
Top