• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مظلوم کی بد دعا سے بچنا اور ڈرتے رہنا

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاز رضی اللہ تعالٰی عنہ کو جب (عامل بنا کر) یمن بھیجا۔تو آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے انھیں ہدایت فرمائی!کہ مظلوم کی بددعا سے ڈرتے رہنا۔کہ اس کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا۔
حدیث نمبر(2448) کتاب المظالم والغصب۔صحیح بخاری)

تشریح

یعنی وہ فوراً پروردیگار تک پہنچ جاتی ہے۔اور ظالم کی خرابی ہوتی ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ ظالم کو اسی وقت سزا ہوتی ہے۔ بلکہ اللہ پاک جس طرح چاہتا ہے ویسے حکم دیتا ہے۔کبھی فوراً سزا دیتا ہے کبھی ایک معیاد کے بعدتاکہ ظالم اور ظلم کرے۔اور خوب پھول جائے اس وقت دفعتاً وہ پکڑ لیاجاتا ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جو فرعون کے ظلم سے تنگ آکر بددعا کی چالیس برس کے بعد اس کا اثر ظاہر ہوا۔بحرحال ظالم کویہ خیال نہ کرنا چاییے کہ ہم نے ظلم کیا اور اس کی سزا نہ ملی۔اللہ کے ہاں انصاف کیلئے دیر تو ممکن ہے لیکن اندھیر نہیں ہے۔[/COLOR]
(مترجم مولانا دائود راز رحمۃ اللہ علیہ)[/
SIZE]
 
Top