• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معجزات نبی صلی اللہ علیہ وسلم

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
معجزات نبیﷺ

اولیاء اللہ کی کرامات رسولﷺکے اتباع کی برکت سے حاصل ہوتی ہیں اور یہ حقیقت میں رسولﷺکے معجزوں میں داخل ہوتے ہیں۔ مثلاً چاند کا دو ٹکڑے ہوجانا، آپﷺ کے ہاتھ میں سنگریزوں کا تسبیحیں کہنا، درختوں کا آپﷺکی طرف آنا، خشک لکڑی کا آپﷺکے سامنے گریہ و زاری کرنا، معراج کی رات آپﷺکا بیت المقدس کا نقشہ بتانا۔ جو کچھ ہوا اور جو کچھ آئندہ ہوگا اس کی خبریں دینا، کتابِ عزیز کا لانا، کئی مرتبہ کھانے پینے کی چیزوں کا زیادہ کر دینا۔ چنانچہ اُمّ سلیم رضی اللہ عنہا کی مشہور حدیث کے مطابق غزوۂ خندق میں آپﷺنے کھانے کی ایک ہانڈی سے سارے لشکر کو پیٹ بھر کر کھانا کھلایا اور ہانڈی میں کھانا ویسے کا ویسا پڑا رہا۔ اور جب صحابہ رضی اللہ عنہم نے (زاد سفر کی قلت کی وجہ سے) سواریوں کو ذبح کرنے کا ارادہ کیا تو آپﷺنے توشے جمع کر کے اللہ تعالیٰ سے دعا کی پھر لشکر میں کوئی نہ رہا جس نے اپنا توشہ دان بھر نہ لیا ہو جب کہ ان کی تعداد ہزار کے قریب تھی۔ غزوۂ خیبر میں پانی کے ایک مشکیزے سے سارے لشکر کی پیاس بجھ گئی اور مشکیزے کا پانی کم نہ ہوا۔ جنگ ِ تبوک میں اسلامی لشکر کی تعداد قریباً تیس ہزار تھی۔ تھوڑا سا کھانا تھا۔ جس میں سے ان سب لشکریوں کے توشہ دان بھر دئیے اور کھانے میں کوئی کمی نہ ہوئی۔ کئی مرتبہ آپﷺکی انگلیوں میں سے اس قدر پانی بہہ نکلا کہ جتنے لوگ آپ ﷺکے ساتھ تھے، سب نے سیر ہو کر پانی پیا۔ چنانچہ صلح حدیبیہ میں چودہ یا پندرہ سو آدمیوں نے اس طرح پانی پیا۔ ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کی آنکھ ، ان کے رخسار پر ڈھلک گئی تھی ، جناب محمد رسول اللہ ﷺنے اس آنکھ کو لوٹا دیا اور وہ دونوں میں سے بہتر حالت میں ہوگئی۔جب محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ،کعب بن اشرف کے قتل کے لیے بھیجے گئے
(یہ واقعہ حضرت عبداللہ بن عتیک رضی اللہ عنہ کے ساتھ پیش آیا جو ابورافع یہودی کو قتل کرنے گئے تھے۔ صحیح بخاری، کتاب المغازی، باب قتل ابی رافع، حدیث: ۴۰۳۸، (ازھر عفی عنہ))۔
اور گر کر ان کا پائوں ٹوٹ گیا تو محمد رسول اللہ ﷺنے اس پائوں پر ہاتھ پھیر دیا اور وہ اچھا ہوگیا۔ ایک بکری کی کلیجی سے نبیﷺنے ایک سو تیس آدمیوں کو گوشت کھلایا۔ ان میں سے ہر ایک کے لیے ایک ٹکڑا کاٹا گیا اور اس کے دو دو ٹکڑے کیے گئے۔ الغرض سب آدمیوں نے گوشت کھایا اور کچھ گوشت بچ بھی رہا۔ سیدناجابر رضی اللہ عنہ کے والد عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ذمہ ایک یہودی کا قرضہ تھا۔ جس کی مقدار تیس خروار تھی۔ جابر رضی اللہ عنہ کا قول ہے جناب محمد رسول اللہ نے حکم دیا کہ وہ یہودی اپنے قرضے کے عوض وہ تمام کھجور جو کہ اس باغ میں ہے لے لے، یہودی نے منظور نہ کیا۔ اس کے بعد رسول اللہﷺان کھجوروں کے درمیان چلے اور پھر جابر رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ اس کے لیے کھجوریں توڑو۔ چنانچہ یہودی کو تیس خروار پورے کر دئیے گئے اور سترہ خروار بچ بھی گئے۔
(بخاری، کتاب البیوع، باب الکیل علی البائع المعطی، رقم: ۲۱۲۷)
اس طرح اور بہت سے معجزے ہیں۔ میں نے جناب محمد رسول اللہ ﷺکے ایک ہزار کے قریب معجزات جمع کیے ہیں۔

الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان- امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
 
Top