ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,378
- پوائنٹ
- 635
آسٹریا میں حضرت عیسیٰ کی توہین کرنے پر عدالت نے درج ذیل فیصلہ صادر کیاکہ
بہرکیف کارٹونز کی اشاعت سے مغرب کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے ۔ اب مسلمانوں کو جان لینا چاہیے کہ یہ لوگ ان کے خیرخواہ کبھی بھی نہیں ہوسکتے، لہٰذا مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ مغرب کی اندھا دھند تقلید کرنے کے بجائے تہذیب اسلامی کی طرف رخ کریں، کیونکہ اسلام ہی ایسی جائے پناہ ہے جس کے زیر عاطفت دنیا وآخرت کی بھلائیاں پنہاں ہیں اور یہی دین اَکمل ہے جو شرف وکامرانی کی معراج ہے۔’’دفعہ ۹ کے تحت مذہبی جذبات کے احترام کی جو ضمانت فراہم کی گئی ہے، اس کے مطابق کسی بھی مذہب کی توہین پر مبنی اشتعال انگیز بیانات کو بدنیتی اور مجرمانہ خلاف ورزی قراردیا جا سکتا ہے۔ جمہوری معاشرے کے اوصاف میں یہ وصف بھی شامل ہے کہ اس نوعیت کے بیانات ،اقوال یا افعال کو تحمل، بردباری اور برداشت کی روح کے منافی خیال کیا جائے اور دوسروں کے مذہبی عقائد کے احترام کو یقنی بنایا جائے۔‘‘
٭…٭…٭