• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مفتی اعظم سعودی عرب آج مسلسل 35 ویں مرتبہ حج کا خطبہ دیں گے

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مفتی اعظم سعودی عرب آج مسلسل 35 ویں مرتبہ حج کا خطبہ دیں گے
آئی این پی 2 گھنٹے پہلے
تبصرےصفحہ پرنٹ کریںدوستوں کو بھیجئے


انھوں نے 12سال کی عمرمیں قرآن پاک حفظ کیااور 22سال کی عمرمیں امام الدعوۃ انسٹی ٹیوٹ سے شرعیہ میں گریجویشن کیا۔:فوٹو: فائل

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے 74 سالہ مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ آج مسلسل 35ویں بار حج کاخطبہ دیں گے۔

انھوں نے پہلی مرتبہ 1981 (1402ہجری) میں حج کاخطبہ دیااور یہ سلسلہ آج 35 ویں سال تک جاری ہے۔ وہ 1941میں سعودی دارالحکومت ریاض میں پیداہو ئے۔ انھوں نے 12سال کی عمرمیں قرآن پاک حفظ کیااور 22سال کی عمرمیں امام الدعوۃ انسٹی ٹیوٹ سے شرعیہ میں گریجویشن کیا۔ انھیں 1995میں سعودی عرب کانائب مفتی اعظم جبکہ 1999میں مفتی اعظم مقرر کیاگیا۔ وہ پیدائشی طورپر ہی نظرکی کمزوری کاشکار تھے۔ 1960میں بینائی سے مکمل طورپر محروم ہوگئے۔

مفتی اعظم کی دلچسپی اورترجیحات میں اسلامی دنیاکے بحران، مسائل کی آگہی اورزندگی کے تمام شعبوں سے متعلق ایسے امورکی نشاندہی کرنا ہے جن میں اصلاح کی ضرورت ہو۔ مفتی اعظم اپنے خطبے میں مسئلہ فلسطین پرخصوصی توجہ دیتے ہیں۔ اس کااثر خطبے کے دوران ان کے لہجے اورچہرے سے واضح طورپر ہوتاہے۔

اس کے علاوہ شیخ اپنے خطبے میں مسلمانوں کی یک جہتی، باہمی اختلافات کے خاتمے اورمیڈیا کے مثبت کردارکے ساتھ خواتین کی آزادی کے نعرے کی حقیقت بھی بیان کرتے ہیں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

اگر کسی بھائی کو مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی زندگی کے بارے میں معلومات ہو تو وہ اس تھریڈ میں ضرور شیئر کریں -
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا،اس کا ٹھکانہ جہنم ہے،مفتی اعظم سعودی عرب

اللہ تعالیٰ نے مکہ مکرمہ کو بے شمار خصوصیات سے نوازا ہے،مفتی اعظم سعودی عرب

ہدایت پانے والوں کو سنت نبوی ﷺ پر عمل کرنا چاہیے، مفتی اعظم

جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا،اس کا ٹھکانہ جہنم ہے،مفتی اعظم سعودی عرب

ہدایت پانے والوں کو سنت نبوی ﷺ پر عمل کرنا چاہیے، مفتی اعظم

دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کراسلام کی جڑ کو کمزور کرنے میں مصروف ہیں،مفتی اعظم

علم حاصل کرکے ہی اسلام دشمنوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے: مفتی اعظم

داعش اسلام کے نام پر مسلم امہ کو تباہ کرنے میں مصروف ہے،مفتی اعظم سعودی عرب

داعش ایک گمراہ گروہ ہے،مفتی اعظم سعودی عرب

داعش ایک گمراہ گروہ ہے،مفتی اعظم سعودی عرب

علما بہترانداز میں دین کی دعوت دیں،مفتی اعظم سعودی عرب

عرفات : مسلمان کسی دوسرے مسلمان کو قتل نہیں کرتا، مفتی اعظم

اے مسلمانوں! مسجد اقصیٰ آج آپ کوپکاررہی ہے،خطبہ حج
 

اٹیچمنٹس

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز الشیخ نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کراسلام کی جڑ کو کمزور کررہے ہیں اور داعش اسلام کے نام پر مسلم امہ کو تباہ کرنے میں مصروف ہے۔

مسجد نمرہ میں خطبہ حج کے دوران مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزآل شیخ نے فرمایا کہ اللہ سے ڈرنا عظیم بات ہے، اسلام کو تمام مذاہب پر فضیلت حاصل ہے، اسلام کا بنیادی فلسفہ امن اور صرف امن ہے، اسلام کے علاوہ کوئی دین، دین حق نہیں، دین اسلام نے انسانوں کے لئے بہترین ضابطہ حیات پیش کیا اور انسانوں کو یکجا اورمتحد کیا۔ اسلام کی ہدایات ہی ہمیں سیدھے راستے پر گامزن کرتی ہیں، شکر ہے اس پروردگار کا جس نے مسلمانوں کو بے شمار نعمتوں سے نوازا۔مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ جینا مرنا اور مال و دولت اللہ کی امانت ہے، مال اورجوانی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے، اللہ کی رحمت نہ ہوتی تو ہماری حالت کسی قابل نہ ہوتی۔ ہمیں اسلام کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونا چاہیے، تقویٰ اور اللہ کی اطاعت اختیار کریں، بے شک تقویٰ والے ہی اللہ کے نزدیک ہیں، شرک عظیم ترین گناہ ہے، جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا،اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔

شیخ عبد العزیز آل شیخ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مکہ مکرمہ کو بے شمار خصوصیات سے نوازا ہے، مکہ مکرمہ مسلم امہ کے لیے اتحاد کی علامت ہے،اللہ کا کرم اور رحمت ہے کہ ہم آج یہاں موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں عدل و احسان کا حکم دیتا ہے،آج امت مسلمہ میں فساد پھیلا ہے اور اخلاص ختم ہوچکا ہے، ہم اخلاق و اخلاص کو اختیار کریں کیونکہ یہی اللہ کا حکم ہے، نبی کریمﷺ کے بتائے راستے پر چلیں تو کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچاسکتا۔

دور حاضر میں عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے مفتی اعظم نے فرمایا کہ کچھ لوگ امت کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، اسلام پر چاروں طرف سے حملے ہو رہے ہیں، اسلام کے دشمن پوری دنیا میں موجود ہیں جو مختلف اندازمیں سازشوں میں مصروف ہیں، دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کراسلام کی جڑ کو کمزور کرنے میں مصروف ہیں۔ نبی کریم ﷺنے کسی کی جان لینے اور فتنہ پھیلانے سیمنع فرمایا ہے، ایک مسلمان کبھی دوسرے مسلمان پر لعنت بھی نہیں بھیجتا، اسلام کسی بے گناہ کو قتل کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتا، داعش اسلام کے نام پر مسلم امہ کو تباہ کرنے میں مصروف ہے، گمراہ جماعتوں کا مقصد اسلام کو نقصان پہنچانا ہے، انتہاپسندی کا پرچار کرنے والے گروہ عالم اسلام کو دور جاہلیت میں دھکیلنا چاہتے ہیں، اللہ ظلم کرنے والوں کو جلد صفحہ ہستی سے مٹادیتا ہے، مسلمان صبرکو اختیارکریں اوردین پرعمل درآمد کریں۔ مسلمان مخالف اپنیعزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے، اللہ تعالیٰ مسلمانوں کی مدد کرے گا۔مفتی اعظم نے اپنے خطبے میں نوجوانوں کو مخاطب کرکے فرمایا کہ امت کینوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے، ہر مسلمان نظام تعلیم بہتر کرنے کی کوشش کرے، جدید علوم سے بہرہ ور ہوکر ہی اسلام دشمنوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، اللہ سیڈرناہی بھلائی کاراستہ ہے،اصل زندگی آخرت کی ہی ہے، یہ حیات عارضی ہے، غیر مسلموں کوبھی قتل کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اے مسلمانوں! مسجد اقصیٰ آج آپ کوپکاررہی ہے، مسلمان ظلم اور نا انصافی کے خلاف جہاد کریں۔
 
Top