- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,582
- ری ایکشن اسکور
- 6,751
- پوائنٹ
- 1,207
مقتصدین
اور جو درمیانہ درجہ کے لوگ ہیں، ان کے اعمال میں بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو وہ اپنے حظ نفس کے لیے کرتے ہیں چونکہ وہ اعمال مباح ہوتے ہیں، اس لیے نہ تو ان کو ان اعمال پر سزا ملتی ہے اور نہ جزا۔ ان لوگوں کو خالص شراب نہ ملے گی بلکہ مقربین کی شراب میں سے ان کے لیے اسی قدر آمیزش ہوگی، جس قدر کہ وہ دنیا میں مقربین کے اعمال کی طرح کے اعمال اپنے نامۂ اعمال میں شامل کرچکے ہوں گے۔
الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان- امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ