• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ملالہ ہو یا شرمین عبید ، دنیا میں پزیرائی اسی کو ملتی ہے جو پاکستان کو گالی دیتا ہے.

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ​


ستم ظريفی ديکھيں کہ کئ پاکستانی راۓ دہندگان کی جانب سے امريکی حکومت اور معاشرے کو اس بات کے ليے ہدف تنقيد بنايا جا رہا ہے کہ ايک پاکستانی فلم ميکر کو ان کی کاوشوں اور اپنے پيشے ميں اعلی مہارت کے اظہار کے ليے ايوارڈ سے کيوں نوازا گيا ہے، اس ليے نہيں کہ انھيں اس اعزاز سے محروم کيا گيا جو کہ آپ طور پر اس طرح کے ايوارڈز کے بعد تنقيد کی وجہ بنتی ہے۔

اردو فورمز پر پاکستان کی ايک فلم ميکر کو آسکر ايوارڈ ديے جانے کے بعد شديد ردعمل اور بے شمار پيغامات حيران کن ہيں۔ کچھ راۓ دہندگان اسے مسلمانوں کو بالعموم اور پاکستانيوں کو بالخصوص بدنام کرنے کے ليے امريکی سازش اور جامع منصوبہ بندی قرار دے رہے ہيں۔ اس ضمن ميں لکھے گۓ کئ کالمز اور بے شمار تنقیدی جملے بغير حقائق کی تحقيق کيے مقبول عام جذبات کو ايک خاص رخ پر ڈالنے کے ضمن ميں ايک واضح مثال ہے۔

سب سے پہلی بات تو يہ ہے کہ جو کوئ بھی ان انتہائ پيچيدہ اور طويل مراحل سے واقف ہے جو اس ايوارڈ کے ضمن ميں وضع کيے گۓ ہيں وہ اس حقيقت سے انکار نہيں کر سکے گا کہ امريکی حکومت، ہماری خارجہ پاليسی اور يہاں تک امريکی عوام کی خواہشات اور امنگوں کا بھی حتمی نتائج پر اثرانداز ہونے کا کوئ امکان نہيں ہوتا۔ ہزاروں کی تعداد ميں فلم کے متعلقہ شعبوں سے منسلک ماہرين، اساتذہ اور تکنيکی معلومات کو سمجھنے والے اہم افراد اس سارے عمل ميں شامل ہوتے ہيں۔ ايوارڈ کی تقريب سے قبل کسی کو بھی جيتنے والوں کے ناموں کا علم نہيں ہوتا۔ يہ تاثر کہ امريکی حکومت سميت کوئ بھی ايک مخصوص لابی اپنے مخصوص سياسی ايجنڈے يا خارجہ پاليسی کے حوالے سے عوام کی راۓ کو ايک خاص رخ پر ڈالنے کے ليے اس ايوارڈ کے نتائج ميں ردوبدل کر سکتی ہے، بالکل غلط اور بے بنياد ہے۔

ماضی ميں ايسی درجنوں مثالیں موجود ہيں جب آسکر ايوارڈ جيتنے والی فلموں کے موضوعات اور ان کو بنانے والے ماہرين نے برملا امريکی حکومت کی پاليسيوں پر شديد تنقيد کی ہے، بلکہ بعض موقعوں پر تو ايسے موضوعات بھی سامنے آۓ جو مقبول عوامی راۓ سے متصادم اور روايات کے برخلاف تھے۔ ليکن ان فلموں اور ان کو بنانے والے ماہرين کو موضوعات کی وجہ سے نہيں بلکہ تکنيکی مہارت اور بہترين کاوش کی بدولت ايوارڈ سے نوازا گيا۔

ايک پاکستانی فلم ميکر کا اس ايوارڈ کو جيتنا ان اصولوں سے ہٹ کر نہيں ہے۔ انھيں اپنی قابليت اور بہترين تکنيکی صلاحيتوں کو کاميابی سے بروۓ کار لانے کی بدولت ايوارڈ ديا گيا۔ امريکی حکومت کی جانب سے ان کے کام کی پشت پنائ يا حمايت کا اس سارے عمل سے کوئ تعلق نہيں ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ​

digitaloutreach@state.gov​

 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ثابت ہو گیا کہ پاکستان میں میں جس کو بهی آسکر ملا اپنی قوم سے غداری اور فراڈ کرنے کے عوض ملا....

12961594_543856135785580_7961476913215528653_n.jpg


 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
آسکر ایوارڈ تو ملنا ہی تھا

...
پاکستان دنیا میں دہشت گردی کو برآمد کر رہا ہے...

...
ممبئی حملوں کی ذمہ دار پاکستانی انتظامیہ ہے..نہ کہ کسی کا ذاتی فعل..

..
مغرب میں ہونے والی دہشتگردی کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوتی ہے...
...

غیر ملکیوں کے لیے پاکستان خطرناک ہے کیونکہ اس کی ایک پوری نسل طالبان ہے...


.................

آسکر ایوارڈ تو بنتا ہی تھا... فلم سے لیے گیے ، یہ چنیدہ چنیدہ فرمودات ہیں ، محترمہ شرمین عبید چنائے کے...سو ایوارڈ تو ان کا حق تھا...

جو بھی پاکستانی اپنی مادر وطن کا پیا ، دودھ حرام کر کے حرام خوری پر اتر آتا ہے اس کو مغرب میں یونہی گلے لگایا جاتا ہے.... روشن خیالی کو اپنا دین و مذہب بنانے والے ان لوگوں نے میاں نواز شریف کو اس فلم میں پیش کیے گئے ان خیالات سے آگاہ نہیں کیا....یا ہم سمجھیں کہ میاں صاحب کے بھی یہی خیالات ہیں... ؟..؟

مجھے یاد ہے ایک بار ایک امریکی نے کہا تھا کہ" روپے کے لیے پاکستانی اپنی ماں بھی بیچ دیتے ہیں"....... اس کی بات تکلیف دہ حد تک سچ تھی مگر ایک مخصوص طبقے کے لیے ....وہ یہی طبقہ ہے کہ جس نے ہمیشہ دھرتی ماں کو بیچا، اس کی ہڈیوں کا گودا تک بیچنے کی کوشش کی....جی ہاں یہ وہی حکمران طبقہ ہے اور اس ملک کی اشرافیہ ہے..جو روپے کے لیے اپنی ماں تو کیا ،،ضمیر اور مذہب سب کا سودا کر چکے ہیں...رہے عام پاکستانی وہ اس دھرتی کی مٹی کا ایک ذرہ بھی اپنی جان سے عزیز رکھتے ہیں....

سو جناب جن نے دھری ماں کو ہمیشہ بیچا...وہ اس کو پھر بیچ آئے...اور اب کے اس شان سے بیچا کہ سودے کی داد دینے کے لیے ان کو وزیر اعظم ہاوس میں بلایا گیا ....شاباش دی گئی...

حیرت ان پر ہے جو آج اپنے کالموں میں بھولے اور معصوم بن کر پوچھ رہے ہیں...کہ مولوی شرمین پر اتنے برہم کیوں ہیں....حضور دھرتی ماں کو آپ نے بیچا ہیے....مولویوں نے نہیں اس لیے وہ برہم ہیں

...........................ابو بکر قدوسی
 
Top