• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ملک الموت جس بندے کی روح وضو کی حالت

میں قبض کرتا ہے اس کیلئے شہادت لکھ دی جاتی ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
کیا یہ روایت صحیح ہے ؟
نبی کریم(ص)نے فرمایا:

اگرتم ہمیشہ باوضورہنے کی استطاعت رکھو توایساہی کرو کیونکہ ملک الموت جس بندے کی روح وضو کی حالت

میں قبض کرتا ہے اس کیلئے شہادت لکھ دی جاتی ہے.

کنزالاعمال ج 9، حدیث 26060
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
کنزالعمال میں ہے:
26065- "يا بني إن استطعت أن تكون أبدا على وضوء فافعل، فإن ملك الموت إذا قبض روح العبد وهو على وضوء كتب له شهادة"."هب عن أنس".[كنز العمال : 9/ 293 ]۔

کنزالعمال میں یہ حدیث ’’ھب‘‘ یعنی امام بیہقی کی شعب الایمان کے حوالہ سے نقل کی گئی ہے۔اوراصل کتاب میں یہ حدیث یوں ہے:

امام بيهقي رحمه الله (المتوفى458)نے کہا:
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، حدثنا أَبُو عَمْرُو بْنُ مَطَرٍ، أَخْبَرَنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ الْمَرْوَزِيُّ، حدثنا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ، حدثنا كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ أَبُو هَاشِمٍ النَاجِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا، يَقُولُ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا بُنَيَّ إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَكُونَ أَبَدًا عَلَى وُضُوءٍ فَافْعَلْ، فَإِنَّ مَلَكَ الْمَوْتِ إِذَا قَبَضَ رُوحَ الْعَبْدِ وَهُوَ عَلَى وَضُوءٍ كَتَبَ لَهُ شَهَادَةً "[شعب الإيمان 4/ 285]۔

یہ روایت سخت ضعیف ہے ۔
’’کثیربن عبداللہ ناجی‘‘ پر محدثین نے شدید جرح کی ہے ۔

امام أبو حاتم الرازي رحمه الله (المتوفى277)نے کہا:
منكر الحديث ضعيف الحديث جدا شبه المتروك[الجرح والتعديل لابن أبي حاتم: 7/ 154]
 
Top