• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مناسک حج و عمرہ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
حج بیت اللہ ارکانِ اسلام میں سے ایک اہم رکن ہے بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے ہر صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ ہے کہ آپ نےفرمایا الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة ’’حج مبرور کا ثواب جنت کے سوا کچھ اور نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردور عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں زیرنظر کتاب ’’ مناسک حج عمرہ ‘‘بھی اس سلسلے میں مولانا حفیظ الرحمن لکھوی ﷾ کی یہ علمی وتحقیقی کا وش ہے مولانا محترم جہاں علم وتحقیق کے میدان کے شہسوار ہیں وہاں ا نہیں اللہ تعالیٰ نے متعدد بار حج بیت اللہ کی سعادت سےبھی نوازہ ہے اس لیے ان کی یہ عظیم الشان تالیف علم وتحقیق او رتجربہ ومشاہدہ پر مبنی بہترین علمی دستاویز ہے جو بیک وقت اہل علم اور عامۃ المسلمین کے لیے راہنمائے حج وعمرہ ہے کتاب کی علمی وتحقیقی سطح بہت بلند اور اندازِ تفہیم اور جذبۂ نصیحت نہایت قابل قدر ہے اللہ مولانا کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے نفع بخش بنائے ۔(آمین) (م۔ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
حرف اول
تقریظ
مقدمہ
حج وعمرہ کے فضائل و فوائد
حج کی تعریف
حج کی اہمیت
حج کی فرضیت
حج کا حکم
حج کا فلسفہ اور حکمت
حج کی جامعیت
مقامات حج وعمرہ کے فضائل و خصائص
مکہ مکرمہ کے خصائص
حج وعمرہ کے لیے عقائد کا درست ہونا ضروری ہے
عازمین حج وعمرہ کے لیے ہدایات
سفر کے آداب و احکام
مشاعر حج وعمرہ
مسجد حرام کے مشملات
آفاقی حجاج و معتمرین کی مواقیت
مکہ مکرمہ کے چند ایک تاریخی آثار
مدینہ رسول ﷺ کی مختصر تاریخ
مدینہ النبی ﷺ کے مختصر فضائل
مدینہ شریف کی مسنون زیارات
زیارت کی اقسام
مسجد نبوی کے آداب
تحیۃ المسجد کے اوقات
قبر مبارک پر سلام کے دیگر الفاظ
مسجد قباء
مباحث حج وعمرہ
حج کا بیان
حج بدل
عمرہ کا بیان
مناسک حج وعمرہ
مناسک حج وعمرہ کا تفصیلی بیان
پہلا منسک احرام
دوسرا منسک طواف مسنون کی اقسام
تیسرا منسک سعی صفا ومروہ
چوتھا منسک حلق و تقصیر
پانچواں منسک منیٰ میں قیام و شب باشی
چھٹا منسک وقوف عرفہ
ساتواں منسک مزدلفہ یا جمع
آٹھواں منسک مشعر حرام
نواں منسک رمی جمار
دسواں مسنک قربانی کا جانور
گیارہواں منسک طواف زیارت کے بقیہ احکام و مسائل
بارہواں منسک منسک منیٰ میں تین راتیں گزارنا
تیرہواں منسک طواف وداع
جنایات و کفارات کا بیان
جنایت کے تفصیلی احکام
حج وعمرہ کا طریقہ
احرام کے آدا و احکام
عمرہ کا طریقہ
طواف کے دیگر مسائل
صفا ومروہ کی سعی
حج کا طریقہ
مصنف کی تصانیف ایک نظر میں
 
Top