محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,006
- پوائنٹ
- 436
منہج سلف کی اہمیت
اللہ تعالیٰ صحابہ کرام کی یوں تعریف فرماتا ہے :
﴿ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ۰ۭ وَالَّذِيْنَ مَعَہٗٓ اَشِدَّاۗءُ عَلَي الْكُفَّارِ رُحَمَاۗءُ بَيْنَہُمْ تَرٰىہُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللہِ وَ رِضْوَانًا۰ۡ سِيْمَاہُمْ فِيْ وُجُوْہِہِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ۰ۭ ذٰلِكَ مَثَلُہُمْ فِي التَّوْرٰىۃِ۰ۚۖۛ ﴾(الفتح :۲۹)
''محمد اللہ کے رسول ہیںاور جو لوگ آپ کے ساتھ ہیںوہ کافروں پر سخت(مگر)آپس میں رحم دل ہیں تم انہیں رکوع اور سجود کرتے ہوئے اور اللہ کا فضل و رضا تلاش کرتے ہوئے دیکھو گے (کثرت)سجدہ سے ان کی پیشانیوں پر امتیازی نشان موجود ہیںان کی یہی صفت تورات میں بیان ہوئی ہے ۔''
صحابہ وہ مومن تھے کہ جنہیں اللہ رب العزت نے اپنے نبی کی صحبت کے لیے چنا تھا اور انہیں لوگوں پر اپنا گواہ بنایا تھا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
﴿ قُلِ الْحَمْدُ لِلہِ وَسَلٰمٌ عَلٰي عِبَادِہِ الَّذِيْنَ اصْطَفٰى۰ۭ ﴾(النمل: ۵۹)
''آپ کہہ دیجیے سب تعریف اللہ کے لیے ہے اور اُسکے بندوں پر سلامتی ہو جنہیں اُس نے منتخب کیا ''۔
ابن عباس ؆فرماتے ہیں :''یہاں مراد اصحاب محمد ہیں ۔''(تفسیر ابن کثیر 381/3)
اوراللہ نے فرمایا :
﴿ وَجَاہِدُوْا فِي اللہِ حَقَّ جِہَادِہٖ۰ۭ ہُوَاجْتَبٰىكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّيْنِ مِنْ حَرَجٍ۰ۭ مِلَّـۃَ اَبِيْكُمْ اِبْرٰہِيْمَ۰ۭ ہُوَسَمّٰىكُمُ الْمُسْلِـمِيْنَ۰ۥۙ مِنْ قَبْلُ وَفِيْ ھٰذَا لِيَكُوْنَ الرَّسُوْلُ شَہِيْدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُوْنُوْا شُہَدَاۗءَ عَلَي النَّاسِ۰ۚۖ ﴾ (الحج :۷۸)
''اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو جیسا کہ جہاد کرنے کا حق ہے ،اُس نے تمہیں (اپنے دین کے لیے ) چن لیا ہے اور دین میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی ،یہ تمہارے باپ ابراہیم کا دین ہے اللہ نے اس سے پہلے بھی تمہارا نام مسلم رکھا تھا اور اس (قرآن )میں بھی (مسلم ہی رکھا ہے) تاکہ رسول تم پر گواہ ہواور تم لوگوں پر گواہ بنو۔''