• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موئے مبارک از جاوید چوہدری

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
امین لاکھانی کراچی کے ایک بڑے بزنس مین ہیں' یہ تعمیرات کے کاروبار سے وابستہ ہیں' میں تین ہفتے قبل سیلانی ٹرسٹ کی دعوت پر کراچی گیا' امین صاحب کے گھر جانے کا اتفاق ہوا' میں اسے امین صاحب کی دعوت یا اتفاق سمجھ رہا تھامگر یہ اتفاق یا دعوت نہیں تھی' یہ بہت بڑی سعادت تھی اور میں تین ہفتوں سے اس سعادت کی سرشاری میں ہوں' امین لاکھانی کی بیگم انتہائی دین دار اور عالمہ ہیں' بیگم صاحبہ اور امین صاحب کو کسی نے نبیؐ اکرمؐ کا موئے مبارک تحفے میں دیا' بیگم صاحبہ نے موئے مبارک کے لیے گھر میں ایک خصوصی کمرہ بنایا' کمرے میں قالین بچھے ہیں' قرآن مجید کے نسخے رکھے ہیں' موئے مبارک کے لیے شیشے کا انتہائی نفیس اور دلکش شو کیس بھی بنایا گیا' شو کیس کے اندر ایک ڈبی رکھی ہے اور یہ موئے مبارک اس ڈبی میں ہے' امین لاکھانی سیلانی ٹرسٹ کے روح رواں حضرت مولانا بشیر فاروقی کے مرید ہیں' ہم مولانا کی قیادت میں امین صاحب کے گھر پہنچے' مولانا ہمیں موئے مبارک کے کمرے میں لے گئے' امین صاحب کے خاندان نے موئے مبارک سے عقیدت کا حق ادا کر دیا' یہ کمرہ پورے گھر کا خوبصورت اور آرام دہ ترین گوشہ تھا' قالین انتہائی قیمتی تھے' کمرے کے کسی کونے میں گرد کا نشان تک نہیں تھا اور ماحول میں ایک خاص قسم کی خوشبو رچی تھی' شوکیس کے سامنے عدسہ لگا ہوا تھا' آپ عدسے پر جھک کر موئے مبارک کی زیارت کر سکتے ہیں' کمرے میں حضرت عبدالقادر گیلانی ؒ کا موئے مبارک بھی تھا' میں نے جھک کر موئے مبارک کی زیارت کی تو میری آنکھیں بھر آئیں' یہ نبیؐ اکرمؐ کے جسم اطہر کی پہلی نشانی تھی جس کی زیارت میری گناہ گار آنکھوں کو نصیب ہوئی' مجھے اس سے قبل آپؐ سے منسوب پیالے' کوزے' تلوار اور حرقہ مبارک کی زیارت نصیب ہوئی لیکن یہ آپؐ کے بدن مبارک سے منسلک کسی چیز کی پہلی زیارت تھی' میری آنکھیں بھر آئیں اور میرے دل میں جس جس دعا نے سر اٹھایا' میں نے اس موئے مبارک کے صدقے اللہ کے دربار میں پیش کر دی' مجھے یقین ہے' میری تمام دعائیں قبول ہوں گی۔
مولانا بشیر فاروقی اور امین لاکھانی صاحب نے موئے مبارک کے چند حیران کن معجزات بھی بتائے' امین لاکھانی صاحب نے بتایا' یہ موئے مبارک نبی رسالتؐ کے بال کا چھوٹا سا ٹکڑا تھا' ہم نے اسے شوکیس میں رکھ دیا' یہ موئے مبارک آہستہ آہستہ بڑا ہوتا رہا یہاں تک کہ یہ بالوں کا گچھا بن گیا' یہ گچھا روز بروز مزید بڑھ رہا ہے' یہ بات میرے سائنسی ذہن کے لیے انوکھی تھی' سائنس کا دعویٰ ہے انسان کے بال اور ناخن انتقال کے بعد بھی بڑھتے رہتے ہیں لیکن یہ عمل ایک خاص مدت تک جاری رہتا ہے' یہ اس مدت تک پہنچنے کے بعد خود بخود ختم ہو جاتا ہے' تاریخ میں صرف فرعون کی ممی واحد نعش ہے جس کے بال اور ناخن ہزاروں سال گزرنے کے باوجود بڑے ہو رہے ہیں' فرعون کی ممی کو چند سال بعد مصر سے یورپ لایا جاتا ہے اور وہاں اس کے ناخن اور بال تراشے جاتے ہیں' یہ گروتھ بہت معمولی ہے لیکن یہ بہر حال موجود ہے' بالوں اور ناخنوں کی گروتھ کے لیے ان کا جسم سے منسلک رہنا ضروری ہوتا ہے' یہ دونوں جب جسم سے الگ ہو جاتے ہیں تو پھر ان کی بڑھوتری رک جاتی ہے' موئے مبارک کا نبیؐ اکرمؐ کے جسم اطہر سے کانٹیکٹ ختم ہوئے چودہ سو سال گزر چکے ہیں چنانچہ بال کی گروتھ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا' یہ نبیؐ اکرمؐ کی ذات کا معجزہ ہے' آپؐ کے موئے مبارک کی آج بھی گروتھ ہو رہی ہے' موئے مبارک نہ صرف آہستہ آہستہ بڑے ہوتے رہتے ہیں بلکہ ان کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جاتا ہے' یہ مثال ثابت کرتی ہے' نبیؐ اکرمؐ کے موئے مبارک میں حیات موجود ہے' یہ زندہ ہیں' مولانا کا فرمانا تھا' نبیؐ اکرمؐ کے جسم کا سایہ نہیں تھا' آپ اگر موئے مبارک کی نشانی جاننا چاہیں تو آپ موئے مبارک کو چٹکی میں پکڑیں' آنکھوں کے سامنے رکھیں اور اپنی طرف سے اس پر لائیٹ ڈالیں' آپ کو اگر سامنے بال کا سایہ نظر نہ آئے تو آپ جان لیں یہ موئے مبارک اصل ہے اور آپ کو اگر دیوار یا کاغذ پر اس کا سایہ نظر آ جائے تو آپ سمجھ جائیں' یہ موئے مبارک صرف نبیؐ اکرمؐ سے منسوب ہے' یہ حقیقی نہیں' مولانا بشیر فاروقی کا دعویٰ درست ہے' موئے مبارک کے بے سایہ ہونے اور اس کی گروتھ کے بے شمار واقعات اور ثبوت موجود ہیں'مثلاً آپ حضرت انس بن مالکؓ کی مثال لیجیے ' آپ ؓ کا تعلق بنو خزرج سے تھا' یہ نبی رسالتؐ کے بہت قریب تھے' آپؐ نے جب حلق (سر مبارک پر استرا پھروا کر تمام موئے مبارک صاف کروا دیے) فرمایا تو اپنی لٹ حضرت انس بن مالکؓ کو عنایت کر دی' یہ لٹ آج تک حضرت انسؓ کے خاندان میں چلی آ رہی ہے' یہ خاندان اس وقت ابوظہبی میں آباد ہے' شیخ احمد الخزرجی اس وقت اس خاندان کے وارث ہیں' یہ لٹ مبارک ان کی وراثت ہے' چودہ سو سال سے اس لٹ کی گروتھ جاری ہے' اس کی لمبائی اور موٹائی دونوں میں اضافہ ہو رہا ہے' یہ ایک سے ڈیڑھ دو فٹ لمبی ہو چکی ہے جب کہ اس کی موٹائی بھی بڑھ چکی ہے' موئے مبارک کے اس کے علاوہ بھی بے شمار معجزات ہیں' ان معجزوں میں سے ایک معجزہ حضرت خالد بن ولیدؓ کی فتوحات بھی ہیں' حضرت خالد بن ولیدؓ نے اپنی ٹوپی میں نبی اکرمؐ کا موئے مبارک سی رکھا تھا' آپؓ کا فرمان تھا' میں جب بھی جنگ کے لیے نکلا' میں نے یہ ٹوپی سر پر پہن لی اور میں اس جنگ سے کامیاب لوٹا۔
میں اسلام میں عقیدت کی بجائے عقیدے کا قائل ہوں' میں اسلام کو دنیا کا سب سے بڑا پریکٹیکل مذہب سمجھتا ہوں' میں دل سے قائل ہوں' اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس نے انسان کو کرشمے اور معجزے کے انتظار کے بجائے عمل کی راہ دکھائی' اللہ تعالیٰ نے 313 نفوس کو بدر کے میدان میں پہلے کھڑا کیا اور فتح مبین بعد میں عطا کی' طائف کی گلیوں میں پتھر پہلے مروائے اور فتح مکہ بعد میں عنایت کی اور شعب ابی طالب میں چمڑا ابال کر کھانے پر مجبور پہلے کیا اور دنیا جہاں کی کنجیوں سے بعد میں نوازا۔ اسلام سے قبل تمام مذاہب معجزات لے کر آئے لیکن اسلام عمل سے شروع ہوا اور قیامت تک عمل پر ہی قائم رہے گا' مسلمانوں نے تاریخ کے جس دور میں بھی عمل کا ایک قدم اٹھایا' اللہ تعالیٰ نے کامیابی کے سو قدم ان کی طرف بڑھا دیے مگر یہ لوگ جب رکے تو کامیابی ان سے ہزار قدم دور چلی گئی' یہ اللہ تعالیٰ کا ایسا مذہب ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے نبوت کے اعلان سے قبل نبیؐ اکرمؐ کو کفر کی سرزمین پر صادق اور امین اسٹیبلش کیا تھا' آپؐ نے نبوت کا اعلان بعد میں فرمایا تھا اور آپؐ صادق اور امین پہلے ڈکلیئر ہوئے تھے' دنیا میں پریکٹیکل کی اس سے بڑی دلیل کیا ہو سکتی ہے' اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرامؓ اور خلفاء راشدین میں حضرت عمر فاروق ؓ اور حضرت علیؓ کو اسلام کی اس پریکٹیکل اپروچ کی زیادہ سمجھ بوجھ عنایت کی تھی' حضرت عمرؓ کو حضرت علیؓ جیسا مشیر نصیب ہوا چنانچہ آپؓ نے اسلامی ریاست کا ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیا' حضرت علیؓ کو بھی اگر حضرت عمرؓ جیسے مشیر مل جاتے تو آج پوری دنیا میں اسلامی ریاست قائم ہوتی' مجھے یقین ہے مسلمان جس دن اسلام کے پریکٹیکل چیپٹر پر کام شروع کر دیں گے' اس دن پوری دنیا حلقہ بگوش اسلام ہو جائے گی' نیل کے ساحل سے کاشغر تو دور دریائے ہڈسن سے لے کر سائبیریا تک صرف لا الہ الا اللہ محمدالرسول اللہ گونج اٹھے گا' بس مسلمانوں کو اسلام کے عملی پیغام تک آ جانے دیں مگر عقیدے پر اس تمام تر یقین کے باوجود جب بھی نبیؐ رسالت کا نام آتا ہے تو میرا سائنس اور مادے پر یقین بھاپ بن کر اڑ جاتا ہے' میرا حلق بھاری ہو جاتا ہے اور آنکھیں گیلی ہو جاتی ہیں' میں آج تک اس کی وجہ نہیں جان سکا' میں نے سیرت کی سیکڑوں کتابیں پڑھی ہیں' میں ہر کتاب کے دوران ہچکیاں لینے پر مجبور ہو جاتا ہوں' کیوں؟ مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی' مجھے ہر بار محسوس ہوا' ہمارے رسولؐ کے ظرف کے سامنے تو ظرف بھی چھوٹا تھا' رسولؐؐ اللہ کی محبت کے سامنے محبت' شفقت کے سامنے شفقت' رحم کے سامنے رحم' معافی کے سامنے معافی اور رحمت کے سامنے تو رحمت بھی چھوٹی تھی اور میں جب بھی اس موڑ پر آتا ہوں تو مجھے امام احمد رضا خان بریلویؒ کا وہ عظیم فقرہ یاد آ جاتا ہے '' میں اللہ کو اللہ بھی اس لیے مانتا ہوں کہ میرے رسولؐ نے اللہ کو اللہ مانا تھا''۔
امین لاکھانی صاحب کے گھر موئے مبارک کے سامنے جھکتے ہوئے یہ ساری عقیدت میری آنکھوں میں سما آئی اور میرے دل میں خواہش پیدا ہوئی کاش ایک ایسا ہی موئے مبارک میرے پاس بھی ہوتا' کاش میں بھی اتنا خوش نصیب ہوتا لیکن شاید میرے اللہ اور میرے رسولؐ کو یہ منظور نہیں' میں گناہ گار ہوں اور گناہ گار اتنے خوش نصیب نہیں ہوا کرتے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
پڑھے لکھے جاہل!

انبیائے کرام علیہم السلام کی ذاتی اور قابل استعمال اشیاء کا تبرک لینا بالکل جائز ہے، اس کے دلائل قرآن وسنت میں موجود ہیں

لیکن سوال یہ ہے کہ

جب نبی کریمﷺ سے منسوب ہر بات کیلئے سند کی ضرورت ہے!!!
تو
کیا نبی کریمﷺ کی طرف منسوب بال کیلئے سند کی ضرورت نہیں ہوگی؟؟؟!

يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا إِن جاءَكُم فاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنوا أَن تُصيبوا قَومًا بِجَهـٰلَةٍ فَتُصبِحوا عَلىٰ ما فَعَلتُم نـٰدِمينَ ٦ ۔۔۔ سورة الحجرات

ثبوت مل جائے کہ یہ نبی کریمﷺ کا ہی مبارک بال ہے تو تبرک لینا جائز ہوگا۔

واللہ اعلم!

ویسے مجھے حیرانگی ہے کہ یہ سب کچھ لکھتے ہوئے موصوف چوہدری صاحب کا طنطنے کے ساتھ کیا گیا دعویٰ
میں اسلام میں عقیدت کی بجائے عقیدے کا قائل ہوں
کہاں چلا گیا؟؟!
 
شمولیت
نومبر 21، 2013
پیغامات
105
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
56
کیا یہ سچ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم اطہر کا سایہ نہیں تھا؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
میں نے اس موئے مبارک کے صدقے اللہ کے دربار میں پیش کر دی' مجھے یقین ہے' میری تمام دعائیں قبول ہوں گی۔
اللہ اس شرک سے پاک ہے
اللہ سے دُعا میں فوت شدگان کا وسیلہ ڈالنا اللہ تعالیٰ کی توہین وشرک!
تاریخ میں صرف فرعون کی ممی واحد نعش ہے جس کے بال اور ناخن ہزاروں سال گزرنے کے باوجود بڑے ہو رہے ہیں' فرعون کی ممی کو چند سال بعد مصر سے یورپ لایا جاتا ہے اور وہاں اس کے ناخن اور بال تراشے جاتے ہیں' یہ گروتھ بہت معمولی ہے لیکن یہ بہر حال موجود ہے' بالوں اور ناخنوں کی گروتھ کے لیے ان کا جسم سے منسلک رہنا ضروری ہوتا ہے' یہ دونوں جب جسم سے الگ ہو جاتے ہیں تو پھر ان کی بڑھوتری رک جاتی ہے
سوال یہ ہے کہ اس بات کی ٹھوس اور حتمی دلیل کیا ہے کہ یہ واقعی ہی فرعونِ موسیٰ کی لاش ہے؟
نبیؐ اکرمؐ کے جسم کا سایہ نہیں تھا




احکام و مسائل از مبشر احمد ربانی
میں اسلام میں عقیدت کی بجائے عقیدے کا قائل ہوں
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ ﴿٢﴾ كَبُرَ مَقْتًا عِندَ ٱللَّـهِ أَن تَقُولُوا۟ مَا لَا تَفْعَلُونَ ﴿٣﴾۔۔۔سورة الصف
ترجمه: اے ایمان والو! تم وه بات کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں (2) تم جو کرتے نہیں اس کا کہنا اللہ تعالیٰ کو سخت ناپسند ہے
اور میرے دل میں خواہش پیدا ہوئی کاش ایک ایسا ہی موئے مبارک میرے پاس بھی ہوتا' کاش میں بھی اتنا خوش نصیب ہوتا
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
میں جاوید چوہدری کے اس قسم کے ”دینی کالم“ کا بہت بڑا ناقد ہوں۔ چنانچہ میں متعدد مرتبہ انہیں مکتوب روانہ کرچکا ہوں، یہ جانتے ہوئے بھی کہ جاوید چوہدری کے سامنے میری کوئی ”اوقات“ نہیں ہے۔

لیکن میرا سوال یہ ہے کہ میڈیا اور سوشیل میڈیا پر موجود علمائے کرام اخبارات و جرائد اور الیکٹرانک میڈیا سے پیش ہونے والے ایسے غیر مستند دینی معاملات کا نوٹس کیوں نہیں لیتے۔ کیا یہ ان کا فرض نہیں ہے۔ آج موٹی موٹی علمی کتب کو پڑھنے والا کوئی نہیں ہے (اور جو ہے وہ آٹے مین مک کے برابر ہیں)۔ آج کے 99 فیصد عوام ”میڈیا“ سے ”اثر“ لیتے ہیں۔ اور ہمارے علمائے کرام اسی میڈیا کو ”مانیٹر“ کرنے اور اس کا ”محاسبہ“ کرنے یا جواب دینے سے قاصر ہیں۔

اگر چند علمائے کرام بھی ایسی تحریروں کا جواب متعلقہ لکھاریوں اور اس کے اخبارات کو بھیجتے رہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ عوام تک حقیقی صورتحال نہ پہنچے۔ اور انہیں بھی معلوم ہوجائے کہ یہ بڑے بڑے قد آور لکھاری اسلام کے معاملہ میں ”اناڑی“ ہی ہیں۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
استغفراللہ العظیم
جاوید چوہدری صاحب کی بھی حد ہے۔

میں جاوید چوہدری کے اس قسم کے ”دینی کالم“ کا بہت بڑا ناقد ہوں۔ چنانچہ میں متعدد مرتبہ انہیں مکتوب روانہ کرچکا ہوں، یہ جانتے ہوئے بھی کہ جاوید چوہدری کے سامنے میری کوئی ”اوقات“ نہیں ہے۔

یوسف بھائی آج تک جو آپ نے جوابی تحاریر انھیں سینڈ کی۔۔۔کیا کبھی ان کی طرف سے آپ کو کوئی جواب یا ردعمل آیا؟؟؟
ہمارے کچھ اور بھی اینکر پرسنز اور کالم نگار ہیں جن کی تحاریر بھی قابل اصلاح ہیں۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
پڑھے لکھے جاہل!



انبیائے کرام علیہم السلام کی ذاتی اور قابل استعمال اشیاء کا تبرک لینا بالکل جائز ہے، اس کے دلائل قرآن وسنت میں موجود ہیں



لیکن سوال یہ ہے کہ

جب نبی کریمﷺ سے منسوب ہر بات کیلئے سند کی ضرورت ہے!!!
تو
کیا نبی کریمﷺ کی طرف منسوب بال کیلئے سند کی ضرورت نہیں ہوگی؟؟؟!

يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا إِن جاءَكُم فاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنوا أَن تُصيبوا قَومًا بِجَهـٰلَةٍ فَتُصبِحوا عَلىٰ ما فَعَلتُم نـٰدِمينَ ٦ ۔۔۔ سورة الحجرات



ثبوت مل جائے کہ یہ نبی کریمﷺ کا ہی مبارک بال ہے تو تبرک لینا جائز ہوگا۔

واللہ اعلم!

ویسے مجھے حیرانگی ہے کہ یہ سب کچھ لکھتے ہوئے موصوف چوہدری صاحب کا طنطنے کے ساتھ کیا گیا دعویٰ


کہاں چلا گیا؟؟!

جزاک اللہ خیرا کثیرا۔۔۔
انس بھائی ، تبرک سے کیا مراد ہے دین اسلام میں؟
اور میں سمجھی نہیں کہ کیسے جائز ہے؟؟؟
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
استغفراللہ العظیم
جاوید چوہدری صاحب کی بھی حد ہے۔




یوسف بھائی آج تک جو آپ نے جوابی تحاریر انھیں سینڈ کی۔۔۔کیا کبھی ان کی طرف سے آپ کو کوئی جواب یا ردعمل آیا؟؟؟
ہمارے کچھ اور بھی اینکر پرسنز اور کالم نگار ہیں جن کی تحاریر بھی قابل اصلاح ہیں۔

نہیں۔ کبھی نہیں۔
البتہ بعض مکتوب بھیجے جانے کے بعد ان کے شائع ہونے والے کالم میں مجھے اپنے مکتوب کے متن کی کچھ جھلک نظر ضرور آئی۔ لیکن یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ محض میرا گمان ہو اور انہوں نے یہ کالم میرے مکتوب پڑھنے سے قبل ہی لکھ رکھے ہوں۔ کیونکہ بعض کالم لوگ پہلے لکھ رکھتے ہیں، اور وہ چھپتے بعد میں ہیں۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
نہیں۔ کبھی نہیں۔
البتہ بعض مکتوب بھیجے جانے کے بعد ان کے شائع ہونے والے کالم میں مجھے اپنے مکتوب کے متن کی کچھ جھلک نظر ضرور آئی۔ لیکن یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ محض میرا گمان ہو اور انہوں نے یہ کالم میرے مکتوب پڑھنے سے قبل ہی لکھ رکھے ہوں۔ کیونکہ بعض کالم لوگ پہلے لکھ رکھتے ہیں، اور وہ چھپتے بعد میں ہیں۔

یوسف بھائی یہ بات ضرور ہے کہ جاوید چوہدری عوامی رائے کا ذکر اپنے پروگرامز اور تحاریر میں کرتے رہتے ہیں۔آپ جو تعمیری کام کر رہے ہیں جاوید چوہدری صاحب کے سامنے نہ ہی سہی لیکن اللہ تعالی کے ہاں ان کی وقعت ہے۔ان شاء اللہ
 
Top