• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولویوں کے اختلافات پر محترم حمید گل کی تقریر کا جائزہ

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
آج کل کیونکہ مولویوں کے بارے کافی تھریڈ چل رہے ہیں تو مجھے بھی فیس بک پر محترم جنرل حمید گل کی ایک تقریر ملی
جس پر لکھا ہے کہ
جنرل حمید گل نے مولانا حضرات کے چودہ طبق روشن کر دیئے. اتحاد امت اور مذہبی فرقہ واریت سے نجات کیسے ممکن ہے


اس پر اپنا تجزیہ لکھ رہا ہوں باقی بھائیوں سے بھی رائے کی درخواست ہے تقریر کا لنک مندرجہ ذیل ہے
لنک
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
اس میں تھریڈ میں ویسے تو میں جنرل صاحب کی ایک دو اور باتوں کی اجمالا بات کروں گا لیکن مجھے اصل یہ واضح کرنا ہے کہ مولویوں کا جو اتحاد نہیں ہوتا اسکے بنیادی ذمہ دار جنرل حمید جیسے لوگ ہی ہیں کیونکہ وہ انکو غیر فطری اتحاد کی دعوت دیتے ہیں جسکی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہوتا اسکے برعکس اگر انکو فطری اتحاد کی دعوت دی جاتی تو یہ کامیاب رہتا

اجمالا بات
اجمالا بات یہ ہے کہ محترم حمید گل کی یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ ایک طرف وہ جماعت اسلامی کے ڈاکٹر وسیم اختر کی بات کی بھرپور تائید کر رہے ہیں کہ نوے پچانوے فیصد شریعت نافذ ہے تھوڑی سی رہ گئی ہے اور دوسری طرف کہ رہے ہیں کہ اس نظام کو ڈبونے کی ضرورت ہے
جہاں تک نوے پچانوے فیصد شریعت کے نفاذ کی بات ہے تو وہ میرے خیال میں دلائل کی روشنی میں دیکھا جائے تو سفید جھوٹ ہو گا البتہ پاکستان کے مسلمانوں کی اکثریت کے نظریات کے مطابق ایسا درست ہو سکتا ہے مگر کسی موحد کے ہاں ایک فیصد بھی ایسا نہیں
اسکی دلیل یہ ہے کہ موحد کی شریعت کی پہلی بات توحید ہے اور وہ کتابوں والی اللہ کی وحدانیت کے اقرار اور ربوبیت والی توحید بالکل نہیں بلکہ کسی نبی نے بھی شاید اس توحید کی دعوت نہیں دی بلکہ اصل دعوت توحید الوہیت کی دی گئی کہ اللہ کے علاوہ کوئی مشکل کشا نہیں اور یہ توحید ایک تو کیا آدھا فیصد بھی نہیں الٹا اسکی مخالفت نافذ ہے کہ میں لاہور دربار پر جا کر دعوت دوں تو الٹا مجھے بند کر دیا جائے گا
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
اصل موضوع مولویوں کا اتحاد
اصل موضوع یہ ہے پاکستان کے مولویوں کا قصور ہے کہ وہ متحد نہیں ہوتے جسکے نقصانات یہ ہوتے ہیں کہ
1۔اسلام نافذ نہیں ہوتا
2۔پاکستان کی حفاظت نہیں ہوتی
3۔کرپشن غربت ختم نہیں ہوتی وغیرہ وغیرہ
میرے خیال میں اس سلسلے میں فطری اور غیر فطری اتحاد کی صورتوں کو دیکھے بغیر اتحاد اتحاد کی رٹ لگائی جاتی ہے جو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچتی
غیر فطری اتحاد
بھائیو جہاں تک اسلام کے نفاذ کا معاملہ ہے تو اصل توحید الوھیت والا اسلام تو ان مولویوں کے اختلاف سے ہی نافذ ہو سکتا ہے اتحاد سے تو شرک ہی نافذ ہوتا ہے اور رہے گا جیسا کہ اللہ کے نبی ﷺ کو کہا گیا تھا ودو لو تدھن فیدھنون آپ نے تو کہا ہوا تھا کہ میرے داہنے ہاتھ پر سورج اور بائیں پر چاند بھی رکھ دیں تو میں متحد نہیں ہوں گا کیونکہ متحد ہونے سے کفر کا اور شرک کا ہی نفاذ ہوتا ہے اسلام کا نہیں اسی لئے سورہ کافرون اتری پس اس سلسلے میں اتحاد غیر فطری اتحاد ہے قراآن و سنت اور سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم و سیرت صحابہ سے اسکی مثال نہیں ملتی

فطری اتحاد
شریعت اور توحید کے نفاذ کے لئے اتحاد کے غیر فطری ہونے کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ مولویوں کو بالکل اتفاق و اتحاد پاکستان میں کرنا ہی نہیں چاہئے البتہ میری گزارش یہ ہے کہ یہ اتحاد اسلام کے نفاذ اور شریعت کے نفاذ کے نعروں کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے بلکہ پاکستان کے بچاو اور امریکہ انڈیا کے خلاف مشترکہ مفاد رکھنے کی وجہ سے، غربت و کرپشن وغیرہ کے خاتمے، آپس میں اتحاد کی ضرورت جیسے نعروں پر مشتمل ہونا چاہئے اور یہ اتحاد پھر باقی بھی رہے گا کیونکہ یہ ایک فطری اتحاد ہے اور قرآن و سنت سے اسکی مثالیں ملتی ہیں جیسے حلف الفضول وغیرہ
جب آپ شیعہ کو کہیں گے کہ تمھارا اور ہمارا اسلام علیحدہ ہے مگر فلاں معاملہ میں ہمارا مشترکہ مفاد ہے اس میں ہم اکٹھے ہو جاتے ہیں اور اکٹھی کوشش کر لیتے ہیں اس طرح وہ آپکی بات کو منافقت نہیں سمجھے گا اور اللہ کے ہاں بھی آپکو جواب دہ نہیں ہونا پڑےگا کیونکہ عوام کو بھی ان شیعوں کا اسلام کا خیر خواہ ہونا نہیں محسوس ہو گا وغیرہ
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
بھائیو جہاں تک اسلام کے نفاذ کا معاملہ ہے تو اصل توحید الوھیت والا اسلام تو ان مولویوں کے اختلاف سے ہی نافذ ہو سکتا ہے اتحاد سے تو شرک ہی نافذ ہوتا ہے اور رہے گا جیسا کہ اللہ کے نبی ﷺ کو کہا گیا تھا ودو لو تدھن فیدھنون آپ نے تو کہا ہوا تھا کہ میرے داہنے ہاتھ پر سورج اور بائیں پر چاند بھی رکھ دیں تو میں متحد نہیں ہوں گا کیونکہ متحد ہونے سے کفر کا اور شرک کا ہی نفاذ ہوتا ہے اسلام کا نہیں اسی لئے سورہ کافرون اتری پس اس سلسلے میں اتحاد غیر فطری اتحاد ہے قراآن و سنت اور سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم و سیرت صحابہ سے اسکی مثال نہیں ملتی
متفق ۔
لیکن ارشد بھائی ! یہاں پر لوگوں کی کچھ مجبوریاں ہوتی ہیں جس وجہ سے وہ ایسا کرتے ہیں ۔
 
Top