• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مومن کبھی مایوس و ہراساں نہیں ہوتا

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
مومن کبھی مایوس و ہراساں نہیں ہوتا

خواجہ عبد المنان رازؔ
آلام و مصائب میں پریشاں نہیں ہوتا ــــمومن کبھی مایوس و ہراساں نہیں ہوتا
ہے جُہدِ مسلسل ہی میں انسان کی عظمتــــجو ہار دے ہمت ہی وہ انساں نہیں ہوتا
اُس قوم کی قسمت میں اندھیرے ہی رہے ہیںــــجس قوم کا کردار درخشاں نہیں ہوتا
اُس شخص پہ اللہ کی رحمت نہیں ہوتیــــجو اپنے گناہوں پہ پشیماں نہیں ہوتا
دنیا میں وہی شخص ہے توقیر کے قابلِ ــــجو اپنے فرائض سے گریزاں نہیں ہوتا
کر لیتا ہے تعمیر وہ پھر اپنا نشیمنــــجو برقِ حوادث سے ہراساں نہیں ہوتا
مومن کی فتح ہوتی ہے اے رازؔ بالآخرــــجھوٹا کبھی اللہ کا پیماں نہیں ہوتا​
 
Top