• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مکمل قرآن پاک کا ترجمہ

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
قرآن پاک ،،عربی و ترجمہ کی پیاری ویب سایٹس
عربی وترجمہ
صرف ترجمہ
میرے ناقص علم کے مطابق قرآن کریم کا صرف ترجمہ دینا (یعنی بغیر متن کے) صحیح نہیں، کیونکہ اس سے قرآنِ کریم میں تحریف کے دروازے کھل جاتے ہیں، چونکہ متن سامنے نہیں ہوتا، لہٰذا اس سے تقابل نہیں ہو سکتا۔ واللہ تعالیٰ اعلم!
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے لیا ہے کیا اس کے باوجود بھی کوئی تحریف کرنے کی جرات کر سکتا ہے انس بھائی جان؟
کیا آسمانی کتابوں میں تحریف کرنے والے ظالم آج بھی موجود ہیں؟
 
ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,451
پوائنٹ
306

میرے ناقص علم کے مطابق قرآن کریم کا صرف ترجمہ دینا (یعنی بغیر متن کے) صحیح نہیں، کیونکہ اس سے قرآنِ کریم میں تحریف کے دروازے کھل جاتے ہیں، چونکہ متن سامنے نہیں ہوتا، لہٰذا اس سے تقابل نہیں ہو سکتا۔ واللہ تعالیٰ اعلم!
جی بلکل بھائی ٹھیک بات کہی آپ نے ،،زیا دہ تر ہمیں عربی کے ساتھ ہی ترجمہ کو پرھنا چاہیے، جزاک اللہ خیرا
قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے لیا ہے کیا اس کے باوجود بھی کوئی تحریف کرنے کی جرات کر سکتا ہے انس بھائی جان؟
کیا آسمانی کتابوں میں تحریف کرنے والے ظالم آج بھی موجود ہیں؟
ارسلان بھائی انس بھائی نے صرف ترجمہ کے متعلق بات کی ہے ،، ناکہ عربی و ترجمہ کی،،
قرآن کریم کا صرف ترجمہ دینا (یعنی بغیر متن کے) صحیح نہیں،
جزاک اللہ خیرا
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے لیا ہے کیا اس کے باوجود بھی کوئی تحریف کرنے کی جرات کر سکتا ہے انس بھائی جان؟
کیا آسمانی کتابوں میں تحریف کرنے والے ظالم آج بھی موجود ہیں؟
جی بھائی! بالکل! آسمانی کتابوں میں تحریف (لفظی ومعنوی) کرنے والے آج بھی موجود ہیں۔

اگرچہ دین کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے لی ہے ...

اس کے باوجود ایسے بد بخت لوگ موجود ہیں جو لوگوں کو اللہ عزّ وجلّ کے سیدھے اور واضح ترین راستے سے روکنے کیلئے قرآن وحدیث میں تحریف کی جسارت کی کوشش کرتے ہیں ...

یہ ایک الگ بات ہے کہ اسے اللہ تعالیٰ دوام اور استقرار نہیں بخشتے۔

یعنی وہ تو یہ قبیح عمل انجام دے کر اللہ کی ناراضگی وغضب کے مستحق ہوتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ اسے باقی نہیں رہنے دیتے اور لوگوں پر ان کی یہ تحریف واضح کر دیتے ہیں اور اپنی آیات کو محکم فرما دیتے ہیں۔

فَيَنسَخُ اللَّـهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللَّـهُ آيَاتِهِ ۗ وَاللَّـهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ... سورة الحج
کہ ’’پس شیطان کی ملاوٹ کو اللہ تعالیٰ دور کر دیتا ہے پھر اپنی باتیں پکی کر دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ دانا اور باحکمت ہے۔‘‘

واللہ تعالیٰ اعلم!
 
Top