- شمولیت
- اکتوبر 28، 2015
- پیغامات
- 81
- ری ایکشن اسکور
- 14
- پوائنٹ
- 58
السلام علیکم! تمام منتظمین صاحبان کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں کہ میرا آغاز کردہ موضوع "غیرمقلدین کا مسئلہ رفع الیدین میں غیر معمولی دلچسپی اور تارکین پر طعن و تشنیع کیوں؟" فورم کے سرد خانے میں گزشتہ اکتوبر سے لا وارث لاش کی طرح مردہ پڑا ہے اور کسی کو اسے اٹھانے کی اجازت نہیں۔ اگر منتظمین ہمارے موضوعات کوواقعی مردہ لاش ہی تصور کرتے ہیں تو عرض ہے کہ یہ طرز عمل فورم کی روح کے منافی اور بے حد افسوسناک ہے۔ میرے موضوع کی طرح ایک دوسرےحالیہ موضوع "رفع الیدین کے بارے میں شدت اور اس کی حقیقت" کا بھی یہی حال ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ مو ضوع سٹارٹ کرنے کا طریقہ ایسا "چیستانی"،مغلق اور پیچیدہ کس لئے بنا دیا گیا ہے کہ خفیہ طور پر بلاک بھی کردیا جاتا ہے لیکن آغاز کرنے والے کو پتہ تک نہیں چلتا۔ بڑے افسوس کی بات ہے،،، کیسے ایک خاص طبقے کو سب کچھ کہنے اور کرنے کی کھلی چھٹی ہے اورایک خاص طبقے کیلئے یہ ان دیکھی نجیریں!!
اور کیا کہوں۔۔۔
اور کیا کہوں۔۔۔