• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میری "ویلنٹائن ڈے " کہانی - میری زبانی !!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
1724020_426258840842644_993811169_n.jpg
میری "ویلنٹائن ڈے " کہانی - میری زبانی !!

کہا جاتا ہے کہ اسلام امن و آشتی اور پیار و محبت کا دین ہے اور آج "ویلنٹائن ڈے" ہے ، جسے "یوم محبت" کے طور پر ابھی اتنا منایا نہیں جاتا جتنا مڈیا پہ دکھایا جاتا ہے - میں اک گنہگار سا مسلمان اور عام سا پاکستانی نوجوان ان دنوں نہایت پریشان رہا کرتا جب "ویلنٹائن ڈے" کے موقع پر اس بارے کوئی سوال کرتے ہی مفتیان شہر مجھے مطمئن کرنے کے بجائے میرے بےشرم اور بے غیرت ہونے کافتویٰ جاری کر دیا کرتے - میرے ذہن میں سوال آتا کہ اسلام محبت کا دین ہے تو " یوم محبت" حرام کیوں....؟؟؟ میں جتنا اس بارے سوچتا جاتا اتنا ہی الجھتا جاتا - پھر اک دن مجھے اک اچھوتا خیال آیا اور میں اس الجھن کو سلجھانے کے لئے مفتیان شہر کے پاس جانے کے بجائے چشم تصور میں شاہ بحر و بر رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک بارگاہ میں جا پہنچا- میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ مجھ سے پہلے ہی اک نوجوا ن کچھ ایسا ہی مسلہ پوچھنے وہان حاضر تھا -

اس نوجوان نے رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں حاضر ہوتے ہی کہا "اے نبی کریم مجھے زنا کی اجازت دے دیں "، وہاں موجود حاضرین اسے ڈانٹنے لگے اوراسے سختی سے کہا کہ سرکار دوعالم کی مجلس میں ایسی بات مت کرو مگر رحمت دوعالم نے لوگوں کو خاموش رہنے کا حکم دیا اور اسے بڑی شفقت سے فرمایا میرے قریب آجاؤ تووہ رحمت دو عالم کے قریب آ گیا ۔

جب وہ بیٹھ گیا تو جان دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم اسے فرمانے لگے : کیا تم اس کار بد کو اپنی ماں کے لیے پسند کرتے ہو؟ وہ نواجوان کہنے لگا : اللہ تعالی مجھے آپ پر فدا کرے اللہ کی قسم ایسا نہیں ہوسکتا ، تو رسول خدا نے فرمایا دوسرے لوگ بھی اپنی والدہ کے لیے اسے پسندنہیں کرتے ۔

رحمت عالم نے پھر پوچھا : کیا تم اسے اپنی بیٹی کے لیے پسند کرتے ہو؟ وہ نواجوان کہنے لگا : اللہ تعالی مجھے آپ پر فدا کرے اللہ کی قسم ایسا نہیں ہوسکتا ، تو نبی کریم نے فرمایا اورلوگ بھی اپنی بیٹیوں کے لیے اسے پسندنہیں کرتے ۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھرپوچھا : کیا تم یہ کام اپنی بہن کے لیے پسند کرتے ہو؟ وہ نواجوان کہنے لگا : اللہ تعالی مجھے آپ پر فدا کرے اللہ کی قسم ایسا نہیں ہوسکتا ، تونبی کریم نے فرمایا اورلوگ بھی اپنی بہنوں کے لیے اسے پسندنہیں کرتے ۔
توروف و رحیم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے فرمانے لگے : کیا تم اسے اپنی پھوپھی کے لیے پسند کرتے ہو؟ وہ نواجوان کہنے لگا : اللہ تعالی مجھے آپ پر فدا کرے اللہ کی قسم ایسا نہیں ہوسکتا ، تونبی صلی اللہ علیہ وسلم اسے فرمانے لگے اورلوگ بھی اپنی پھوپھیوں کے لیے اسے پسندنہیں کرتے ۔

توروف و رحیم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تم اسے اپنی خالہ کے لیے پسند کرتے ہو؟ وہ نواجوان کہنے لگا : اللہ تعالی مجھے آپ پر فدا کرے اللہ کی قسم ایسا نہیں ہوسکتا ، تونبی صلی اللہ علیہ وسلم اسے فرمانے لگے اورلوگ بھی اپنی خالاؤں کے لیے اسے پسندنہیں کرتے ۔

پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ھاتھ اس نوجوان کے سر پررکھا اور دعا فرمائی کہ : اے اللہ اس کے گناہ معاف کردے اوراس کے دل کوپاک صاف کردے ، اوراسے نفسانی خواہشات کے غلبے سے محفوظ فرما - وہ نوجوان رحمت دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس دلنشیں اندازتربیت سے اس قدر متاثر ہوا کہ راوی حدیث ابوامامہ رضي اللہ تعالی عنہ کے مطابق اس نوجوان نے پھرکبھی اس جانب پلٹ کربھی نہیں دیکھا ۔

رحمت دو عالم کا یہ محبت و شفقت بھرا انداز میرے دل میں بھی گھر کر گیا - "ویلنٹائن ڈے" منانے کے حوالے سے میرے خیالات میں بھی اک مثبت تبدیلی آ گئی - مجھے معلوم ہو گیا کہ اسلام محبت کا دشمن نہیں بلکہ "ہوس " کو محبت کا نام دینے اور ایسا "یوم محبت " منانے کی حوصلہ شکنی کرتا ہے جو آگے جا کر "نا معلوم " باپ کے بچوں کی پیدائش کا سبب بنے -ورنہ اسلام تو ہمیں ماں بہن بیٹی ، بیوی اور اس سے بڑھ کر انسانیت کے ناتے ہر انسان سے محبت کے ساتھ پیش آنے اور اس کے حقوق کا خیال رکھنے کا حکم دیتا ہے - اب میری طرح کے میرے روشن خیال دوست جب مجھ سے" ویلنٹائن ڈے" کا قصہ چھیڑتے ہیں تو میں ان پر کوئی فتویٰ نہیں لگاتا - فتویٰ وہ لگائیں جنہیں دعوی پارسائی ہو میں تو خود گناہگارو خطا کار اور رب کی رحمت کا طلبگار ہوں - کسی پر کیا فتویٰ لگاؤں گا - میں کسی شاعر کی مدد لے کر ان سے بس اتنا کہتا ہوں کہ یار دیکھو !

لباس تن سے اتار دینا
کسی کو بانہوں کے ہار دینا
پھر اس کے جذبوں کو مار دینا
اگر محبت یہی ہے جاناں
تو معاف کرنا
مجھے نہیں ہے
گناہ کرنے کا سوچ لینا
حسین پریاں دبوچ لینا
پھر ان کی آنکھیں ہی نوچ لینا
اگر محبت یہی ہے جاناں
تو معاف کرنا
مجھے نہیں ہے
کسی کو لفظوں کے جال دینا
کسی کو جذبوں کی ڈھال دینا
پھر اس کی عزت اچھال دینا
اگر محبت یہی ہے جاناں
تو معاف کرنا
مجھے نہیں ہے
اندھیر نگری میں چلتے جانا
حسین کلیاں مسل دینا
اور اپنی فطرت پہ مسکرانا
اگر محبت یہی ہے جاناں
تو معاف کرنا
مجھے نہیں ہے....!!

دوستو ! میری یہ کہانی پڑھ کے نہ جانے آپ کیا سوچ رہے ہوں گے مگر میرا یہ جواب سن کر بہت سے دوستوں کا ویلنٹائن ڈے کا کریز ختم ہو چکا ہے - وہ کہتے ہیں یار تم ٹھیک ہی کہتے ہو ، اہل یورپ نے کبھی ہمارے خوشی ،غمی کے تہوار نہیں منائے تو احساس کمتری کا شکار ہو کر ان کی نقل میں اک بے مقصدسا دن منانے سے ہمیں کیا حاصل..؟؟ مانا کہ بد قسمتی سے تعلیمات رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے دور ہو کر ہم میں باہمی نفرتیں بہت سرایت کر چکی ہیں مگر ابھی بھی محبت کا معیار ہمارے ہاں ہر سال " ویلنٹائن ڈے" منانے والے اہل یورپ سے کئی درجہ بہتر ہے - ہمارے ہاں ابھی تک ایسا نہیں ہوتا کہ بلیاں کتے تو سینے سے چمٹ کر سویا کریں اور بوڑھی مائیں "اولڈ ہومز " کے دھکے کھاتی پھریں - ویسے بھی یورپ کی ترقی " ویلنٹائن ڈے" منانے سے تو ہوئی نہیں ، تعلیم اپنانے سے ہوئی ہے تو کیوں نہ " ویلنٹائن ڈے" منانے پر پر زور دینے کے بجائے تعلیم پھیلانے پرغور کیاجائے - کیوں کہ " ویلنٹائن " کے بغیر بھی ہمارا گزارا ہو جائے گا لیکن اگر رشتوں کا تقدس پامال ہو گیا ،ہم لوگ کتاب سے روٹھ گئے ، اور بنیادی اخلاقی اقدار سے بھی محروم ہو گئے تو رہی سہی عزت سادات سے بھی ہم ہاتھ دھو بیٹھیں گیں اور پھر

ہماری داستان تک بھی نہ ہو گی داستانون میں
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12669491_928745070527096_8756605036924848154_n.jpg


طریق واردات

---------------

ویلنٹائن ڈے منانے والے آزاد خیال لوگ اِس دن کے بہت اچھا اور پاکیزہ ہونے کی اپنے تیئں ایک دلیل دیتے ہیں کہ ضروری نہیں کہ غیر محرم سے ملنا جلنا ہو اور بے حیائی والے کام اور تحفے تحائف دیئے جائیں بلکہ بھائی بہن ماں باپ میاں بیوی آپس میں مناتے ہیں ، بندہ ان پڑھے لکھے عقل سے عاری انسانوں سے پوچھے کہ بھائی منع کس نے کیا ہے آج تک آپ کوبھائی بہن ماں باپ میاں بیوی کا آپسی اظہار محبت کرنے سے ؟ ؟؟ کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا بھان متی نے کنبہ جوڑا ، دوسری بات نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ مرچیں ان لوگوں کو بے شرمی فحاشی اور بے حیائی سے روکنے والی پوسٹس پر ہی لگتی ہیں ، کھسیانی بلی کھمبے نوچے
 
Top