• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میری پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کردی گئیں؟؟؟؟؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
شمولیت
مارچ 25، 2013
پیغامات
94
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
32
سلفي بھائی میں آپکو بتاتا ہوں-
اس فورم پر مجاہدین کے دشمنوں کا قبضہ ہے یہاں تک کہ مجاہدین کے مزار گرانے کا تھریڈ بھی انہوں نے ڈیلیٹ کر دیا کیونکہ یہ کام مجاہدین نے کیا تھا حالانکہ کہ قبریں گرانے سے یہ متفق تھے
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
پہلی بات۔ یہ یاد رکھیں کہ انتظامیہ ہر ممبر کے آئی پی ایڈریس کے ذریعے سے اس کی شناخت کر سکتی ہے۔ اور یہ بہت سے انتظامی امور کی انجام دہی، کنفیوذن سے بچنے اور فورم کا ماحول بہتر رکھنے کے لئے ضروری ہے۔
ہمارے فورم پر کچھ خاص قسم کے ممبرز ہیں جو ہمیشہ پراکسی کے ذریعے اپنی آئی پی چھپا کر آتے ہیں۔ ہم کافی حد تک انہیں چھوٹ دیتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں صورتحال کچھ یوں ہو گئی ہے کہ ہم کسی ایک ممبر کو اس کی بداخلاقی اور فورم قوانین کی خلاف ورزی پر کسی وجہ سے بین کرتے ہیں، تو وہی ممبر چند منٹ بعد کسی پراکسی آئی پی ایڈریس سے دوسری آئی ڈی بنا کر رجسٹر ہو جاتا ہے اور اپنی پرانی روش بحال کر لیتا ہے۔ میں یہاں کسی کا نام نہیں لیتا۔ لیکن جاننے والے جانتے ہیں کہ میں کن کی بات کر رہا ہوں۔

لہٰذا جو ممبر اپنی آئی پی چھپا کر آتے ہیں، ہم ایسے ممبران کے بارے میں محتاط اندازہ قائم کرتے ہیں کہ یہ وہی شخص ہو سکتا ہے یا نہیں، کہ جسے ابھی چند دن قبل بین کیا گیا ہے؟ اور یہ چیز عموماً ان کی پوسٹس سے معلوم ہو جاتی ہے، اس کے باوجود بہرحال ہمارا اندازہ درست بھی ہو سکتا ہے اور غلط بھی۔ ایسے ممبران کی پوسٹس بہرحال موڈریٹ کر دی جاتی ہیں، یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ وہی بین کیا گیا ممبر ہے۔ اور اگر کچھ دن صورتحال درست نہ ہو پائے، تو پھر اس نئی آئی ڈی کو بھی بین کر دیا جاتا ہے۔ ہمارے کرم فرما پھر سے ایک نئی شناخت بنا کر وہی کام شروع کر دیتے ہیں۔ لہٰذا ہماری مجبوری ہے کہ یا تو ہم ایسے ممبران کو رجسٹریشن کی اجازت ہی نہ دیں جو اپنی آئی پی کسی پراکسی سائٹ سے چھپا کر آتے ہیں، اس میں کئی اچھے ممبران، جو کسی ناگزیر مجبوری کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں، بھی لپیٹ میں آجائیں گے۔ اور یا پھر ہم ایسے ممبران کے بارے محتاط اندازہ قائم کر کے ان کی پوسٹس موڈریٹ کر دیا کریں، فی الحال ہم یہی کر رہے ہیں۔

آپ کے بارے میں بھی ہم نے اندازہ لگایا ہے کہ آپ کون ہیں۔ لہٰذا اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ وہ پرانے ممبر نہیں۔ تو اپنی آئی پی چھپا کر پوسٹ نہ کریں، ہم آپ کو نئے سرے سے موقعہ دیں گے۔

اور فیض اللہ صاحب کی خدمت میں عرض ہے کہ ہمیں معلوم نہیں آپ مجاہدین کے کن قبروں کو ڈھانے والے تھریڈ کی بات کر رہے ہیں، لیکن جہاں تک مجھے ایسا ایک تھریڈ یاد ہے اسے موڈریٹ کرنے کی وجہ اس میں واضح انسانی تصاویر کا موجود ہونا تھا۔ اگر آپ کے بقول اس فورم پر "مجاہدین کے دشمنوں" کا قبضہ ہوتا، تو آپ سمیت آپ کےہم فکر ساتھیوں کے سینکڑوں تھریڈ اس فورم پر موجود نہ ہوتے اور سب ڈیلیٹ کر دئے گئے ہوتے۔ آپ کو واقعی لگتا ہے کہ تھریڈ ڈیلیٹ کرنے میں بہت دیر لگتی ہوگی، اس لئے یہ تھریڈ فورم پر اوپن رکھے گئے ہیں؟ حالانکہ ہم فقط تین منٹ کے اندر ایسے تمام تھریڈز ڈھونڈ کر ڈیلیٹ کر سکتے ہیں، بلکہ جس ممبر کو بین کیا جائے اس کے تمام تھریڈ ڈیلیٹ کرنا تو ویسے ہی اخلاقی حق بن جاتا ہے۔ لیکن ہم نے آج تک ایسا نہیں کیا۔ اور خود مشقت کر کے، فقط وہ تھریڈ ڈیلیٹ کئے ہیں، جن سے کسی نہ کسی وجہ سے فورم قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top