• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرے سگنیچرز

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
آپ نے میرے پروفائل پر ایک پیغام دیا تھا اسکا جواب درج ذیل ہے وہاں دینا ممکن نہ تھا اس لیے معافی چاہتا ہوں۔
محترم انس نضر صاحب ! آپ نے میرے سگنیچر پھر غائب کر دئیے ان میں صرف ” قرآنی آیات “ ہی تو ہیں۔ میں کسی مخصوص ” مسلک “ کا پیروکار نہیں ہوں۔ اورمیں بار بار کہہ چکا ہوں کہ میرا رجحان ” منکرینِ حدیث “ کی طرف ہرگز نہیں ہے لیکن آپ لوگ مجھے جان بوجھ کر ان میں شامل کر رہے ہیں صرف اس لیے کہ میں ” احادیث “ کو اپنے جواب میں شامل نہیں کرتا۔ کیا اس سے یہ لازم آتا ہے کہ میں ” منکرِ حدیث “ ہوں ؟ اگر آپ کو میرے ” قرآنی آیات “ سے ” منکرِ حدیث “ کی ” بو “ آتی ہے تو اسکا میرے پاس ” علاج “ نہیں ہے۔ براہِ مہربانی میرے سگنیچر ” بحال “ کیے جائیں۔ سگنیچر بڑے ہونے کی بات محض ایک ” بہانہ “ ہے دراصل ” قرآنی آیات “ سے آپ لوگوں کو ” تشویش“ ہے۔ ایسا غالبا تیسری بار ہوا ہے کہ میرے سگنیچر غائب کر دیئے گئے ہیں اگر آپ لوگوں کو میرے ” سگنیچر “ اچھے نہیں لگتے تو میرا ” اکاؤنٹ “ ختم کر دیں شائد پھر آپ کو ” تسکین “ پہنچے۔ پھر میں بھی صحیح سمجھوں گا کہ اس فورم پر ” بحث و تحقیق “ صرف نام کی ” حد “ تک ہے جسکا ” حقیقت “ سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ کیا آپ یہی چاہتے ہیں ؟
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
محترم بھائی! اس فورم کا اجراء تبلیغی وعلمی مقاصد کیلئے کیا گیا۔ اور کوشش کی جاتی ہے کہ قرآن وسنت کی روشنی میں آزادانہ ڈسکشن ہو، ہمیں - اللہ معاف کرے - آیات قرآنی سے کوئی تشویش نہیں ہوتی۔ ہماری خواہش ہے کہ یہاں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہوں، نہ کہ معزز ارکان کو نکال باہر کیا جائے۔

سگنیچرز کے حوالے سے کئی مرتبہ توجہ دلائی گئی ہے کہ وہ تین چار لائن سے زیادہ نہیں ہونے چاہئیں۔ یہ بھی تاکید کی گئی ہے کہ سگنیچرز ایسے نہ ہوں جن سے کوئی ’باطل موقف‘ ثابت کرنے کی کوشش کی جائے۔ اسی طرح یہاں ایسے لنکس اور کتابیں شیئر کرنے کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے جن سے باطل موقف کو تائید حاصل ہو۔ البتہ کوئی بھی صاحب اگر اپنے موقف پر دلائل کی روشنی میں بات کرنا چائیں، اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا موقف ثابت کرنا چاہیں تو اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اور بحث ومباحثہ آگے بڑھایا جاتا ہے۔

آپ نے اپنے سگنیچرز میں جو آیات دی ہے ان سے آپ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ صرف ’قرآن کریم‘ پر فوکس کرنا چاہئے۔ حالانکہ دین اسلام صرف قرآن نہیں قرآن وحدیث دونوں کا نام ہے۔ مسلمان عمومی طور پر جب بھی قرآن کی طرف رجوع کی بات کرتے ہیں تو اس سے ان کی مراد قرآن بمعہ اپنے بیان وتشریح (حدیث مبارکہ) ہوتا ہے۔ لیکن آپ چونکہ صرف قرآن کو ہی وحی مانتے ہیں، حدیث مبارکہ کو وحی نہیں مانتے تو آپ اگر ایسی آیات پیش کریں جن میں صرف قرآن کی بات ہو تو یہ گویا كلمة حق أريد بها الباطل کے مصداق ہے، یہ آپ کے موقف کی تشہیر ہے جس کی محدث فورم پر اجازت نہیں۔ اس بات کو ایسے سمجھیں کہ آپ کو معلوم ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں خارجیوں نے علی ومعاویہ کے مابین جنگوں کے درمیان إن الحكم إلا لله کے نعرے لگائے تھے تو سیدنا علی نے اسے - حالانکہ یہ قرآنی آیت ہے - كلمة حق أريد بها الباطل قرار دیا تھا۔

آپ اپنے موقف کو ثابت کرنے کیلئے نیا تھریڈ بنائیں جس میں حدیث وحی نہیں ہے کے حوالے سے ایک ایک کرکے اپنے دلائل پیش کریں ان پر بحث ومباحثہ ہو اس کی ضرور حوصلہ افزائی کی جائے گی ان شاء اللہ! لیکن اگر اپنے سگنیچرز سے اس معاملے کو ثابت کرنا چاہیں یا بحث ومباحثہ کے بغیر اس حوالے سے صرف کتابیں یا لٹریچر محدث فورم پر شیئر کرنا چاہیں تو شائد آپ بھی اس کی تائید کریں کہ محدث فورم پر اس کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔
 
اگر میرے سگنیچر سے آپ یا کوئی باطل موقف نکالنا چاہتا ہے تو نکالے اس میں سگنیچر کا نہیں اسکی سوچ کا قصور ہے جسکا میرے پاس علاج نہیں۔ مجھے صرف اتنا بتا دیں کہ آپ میرے سگنیچر بحال کر رہیں ہیں یا نہیں ؟ اگر آپ بحال نہیں کرنا چاہتے تو سب ممبران کو اپنی بنائی ہوئی وجہ بتا کر میرا اکاؤنٹ ختم کر دیں۔
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

محترم ٹی۔ کے، تفصلی مراسلہ نمبر ایک پر سارے جوابات موجود ہیں جو آپ نے دوسرے مراسلہ میں بھی لکھے ہیں جسے سمجھنے کی ضرورت ھے، اچھے ممبر کے لئے یہی بہتر ہوتا ھے کہ وہ انتظامیہ کے کسی بھی فیصلہ پر ان سے تعاون کرے، کبھی کبھی کچھ ایسے اشوز جو رپورٹڈ ہوتے ہیں اور چیلنجز ہوتے ہیں جنہیں ٹینکیلی، انتظامیہ دیکھ رہی ہوتی ھے اس کا اکٹو ممبر کو کوئی علم نہیں ہوتا اس پر وہ کسی بھی فیصلہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں ایسا درست نہیں معاملہ کو سمجھنا چاہئے، میں بھی آپ جیسا ایک ممبر ہوں۔

آپ اگر چاہتے ہیں کہ آپ کے پاس مفید معلومات ہیں تو ان پر دھاگہ بنا کر لگائیں اور دوسرں کی اس پر رائے جانیں، اس پر اگر سمجھیں تو انتظامیہ کے کسی بھی رکن سے پی۔ ایم پر اجازت لے کر اس کا لنک سیگنیچر میں لگا سکتے ہیں۔ میرا آپ سے ہی مشورہ ھے کہ اپنے علم کو شیئر کریں۔ شکریہ!

والسلام
 
وعلیکم السلام !
یہ ہر ایک کا اپنا ذوق و شوق ہے کہ وہ کیا لگانا پسند کرتا ہے۔ مجھے ” قرآنی آیات “ لگانے کا ذوق و شوق ہے۔ جہاں تک ” احادیث “ کا تعلق ہے تو اس فورم پر بہت سے ” اہلِ علم “ اور ” طبقہء اہلِ حدیث “ بھی کثیر تعداد میں موجود ہیں جو اس ” خدمت “ کو بخوبی انجام دے رہے ہیں اس لیے میں اس کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔ اب میرے اس ذوق و شوق سے کوئی یہ نتیجہ اخذ کرے کہ میں ” منکرِ حدیث “ ہوں تو یہ اسکا سوءِفہم ہے میرا نہیں۔ جبکہ میرا ایک مضمون ” احسان کیا ہے ؟ “ اس فورم پر موجود ہے جس میں ” حدیثِ جبریلؑ “ کے ایک پہلو پر میں نے روشنی ڈالی ہے وہ شائد کسی کو نظر نہیں آیا یا آپ لوگ جان بوجھ کر انجان بنے ہوئے ہیں اور مجھ پر متواتر ” منکرِ حدیث “ کا الزام لگا رہے ہیں۔
لہذا میں انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے ” دستخط “ بحال کیے جائیں ورنہ میرا اکاؤنٹ ختم کر دیں۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
جبکہ میرا ایک مضمون ” احسان کیا ہے ؟ “ اس فورم پر موجود ہے جس میں ” حدیثِ جبریلؑ “ کے ایک پہلو پر میں نے روشنی ڈالی ہے وہ شائد کسی کو نظر نہیں آیا یا آپ لوگ جان بوجھ کر انجان بنے ہوئے ہیں اور مجھ پر متواتر ” منکرِ حدیث “ کا الزام لگا رہے ہیں۔
السلام علیکم!
مذکورہ مضمون کا لنک دے دیں۔ تلاش کیا ہے لیکن ملا نہیں۔ جزاک اللہ خیرا۔
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
السلام علیکم!
مذکورہ مضمون کا لنک دے دیں۔ تلاش کیا ہے لیکن ملا نہیں۔ جزاک اللہ خیرا۔
وعلیکم السلام !
http://forum.mohaddis.com/threads/تصوف-وہ-راہ-ہے۔۔۔۔۔۔.17176/page-8
مندرجہ بالا لنک پر آپ کو میرا مضمون مل جائے گا جو میں نے مورخہ 03 اپریل 2014 کو پیش کیا تھا۔ آپ کے لیے میں اسے پی-ڈی-ایف فورمٹ میں اپلوڈ کر دیتا ہوں ڈاؤنلوڈ کر لیں۔
 
اٹیچمنٹس

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
محترم بھائی! اس فورم کا اجراء تبلیغی وعلمی مقاصد کیلئے کیا گیا۔ اور کوشش کی جاتی ہے کہ قرآن وسنت کی روشنی میں آزادانہ ڈسکشن ہو، ہمیں - اللہ معاف کرے - آیات قرآنی سے کوئی تشویش نہیں ہوتی۔ ہماری خواہش ہے کہ یہاں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہوں، نہ کہ معزز ارکان کو نکال باہر کیا جائے۔

سگنیچرز کے حوالے سے کئی مرتبہ توجہ دلائی گئی ہے کہ وہ تین چار لائن سے زیادہ نہیں ہونے چاہئیں۔ یہ بھی تاکید کی گئی ہے کہ سگنیچرز ایسے نہ ہوں جن سے کوئی ’باطل موقف‘ ثابت کرنے کی کوشش کی جائے۔ اسی طرح یہاں ایسے لنکس اور کتابیں شیئر کرنے کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے جن سے باطل موقف کو تائید حاصل ہو۔ البتہ کوئی بھی صاحب اگر اپنے موقف پر دلائل کی روشنی میں بات کرنا چائیں، اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا موقف ثابت کرنا چاہیں تو اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اور بحث ومباحثہ آگے بڑھایا جاتا ہے۔

آپ نے اپنے سگنیچرز میں جو آیات دی ہے ان سے آپ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ صرف ’قرآن کریم‘ پر فوکس کرنا چاہئے۔ حالانکہ دین اسلام صرف قرآن نہیں قرآن وحدیث دونوں کا نام ہے۔ مسلمان عمومی طور پر جب بھی قرآن کی طرف رجوع کی بات کرتے ہیں تو اس سے ان کی مراد قرآن بمعہ اپنے بیان وتشریح (حدیث مبارکہ) ہوتا ہے۔ لیکن آپ چونکہ صرف قرآن کو ہی وحی مانتے ہیں، حدیث مبارکہ کو وحی نہیں مانتے تو آپ اگر ایسی آیات پیش کریں جن میں صرف قرآن کی بات ہو تو یہ گویا كلمة حق أريد بها الباطل کے مصداق ہے، یہ آپ کے موقف کی تشہیر ہے جس کی محدث فورم پر اجازت نہیں۔ اس بات کو ایسے سمجھیں کہ آپ کو معلوم ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں خارجیوں نے علی ومعاویہ کے مابین جنگوں کے درمیان إن الحكم إلا لله کے نعرے لگائے تھے تو سیدنا علی نے اسے - حالانکہ یہ قرآنی آیت ہے - كلمة حق أريد بها الباطل قرار دیا تھا۔

آپ اپنے موقف کو ثابت کرنے کیلئے نیا تھریڈ بنائیں جس میں حدیث وحی نہیں ہے کے حوالے سے ایک ایک کرکے اپنے دلائل پیش کریں ان پر بحث ومباحثہ ہو اس کی ضرور حوصلہ افزائی کی جائے گی ان شاء اللہ! لیکن اگر اپنے سگنیچرز سے اس معاملے کو ثابت کرنا چاہیں یا بحث ومباحثہ کے بغیر اس حوالے سے صرف کتابیں یا لٹریچر محدث فورم پر شیئر کرنا چاہیں تو شائد آپ بھی اس کی تائید کریں کہ محدث فورم پر اس کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔
محترم انس نضر صاحب !
میں نے آپ کی ” خواہش “ کے مطابق اپنے ” دستخط “ مختصر کر دئے ہیں لہذا اب کوئی ” شکایت “ نہیں رہنی چاہیے۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
یمیرا ایک مضمون ” احسان کیا ہے ؟ “ اس فورم پر موجود ہے جس میں ” حدیثِ جبریلؑ “ کے ایک پہلو پر میں نے روشنی ڈالی ہے وہ شائد کسی کو نظر نہیں آیا یا آپ لوگ جان بوجھ کر انجان بنے ہوئے ہیں اور مجھ پر متواتر ” منکرِ حدیث “ کا الزام لگا رہے ہیں۔
اپنی پسند کی بعض حدیثوں کو مان لینا اور دیگر کا (جو مزاج کے مطابق نہ ہو) انکار کر دینا کیا کہلاتا ہے؟؟؟

اگر آپ کا موقف حدیث کے متعلّق عام مسلمانوں والا ہے تو ایک سوال کا جواب دے دیں کہ کیا آپ کے نزدیک احادیثِ مبارکہ وحی الٰہی ہیں؟؟؟
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
محترم انس نضر صاحب !
میں نے آپ کی ” خواہش “ کے مطابق اپنے ” دستخط “ مختصر کر دئے ہیں لہذا اب کوئی ” شکایت “ نہیں رہنی چاہیے۔
آپ نے شائد میری پوسٹ (پوسٹ نمبر 2) غور سے پڑھی ہی نہیں!
 
Top