• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میسج ایڈیٹر کی آپشنز

عادل سہیل

مشہور رکن
شمولیت
اگست 26، 2011
پیغامات
367
ری ایکشن اسکور
941
پوائنٹ
120
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، میسج ایڈیٹر باکس کے ساتھ ٹیکسٹ فارمیٹنگ کے لیے کہیں کوئی آپشن نظر نہیں آ رہی ، صرف یہی نہیں بلکہ ارسال کردہ پیغام سارے کا سارا ایک ہی پیرا گراف کی صورت میں ظاہر ہوا ہے جبکہ لکھتے ہوئے وہ مختلف سطور اور پیرا گرافز پر مشتمل نظر آ رہا تھا ، راہنمائی فرمائی جائے ، و السلام علیکم۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
ماشاءاللہ بہت خوشی ہوئی عادل بھائی جان آپ کو یہاں دیکھ کر۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں ۔
بھائی یہ ایڈیٹر والا مسئلہ اب تو کافی دنوں سے چل رہا ہے۔ اس پر کچھ کام ہو رہا ہے جس کی وجہ سے حل کی کوشش میں بعض اوقات مسئلے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ آج ہمارے سائٹ انجینئر عمیر بھائی نے کچھ کام تو کیا ہے، اس سے مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ امید ہے کہ آپ کے پاس بھی اب یہ مسئلہ نہیں ہوگا۔ ورنہ ایک مرتبہ ہارڈ ریفریش ctrl+F5 کر کے چیک کر لیجئے گا۔
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا، شاکر بھائی ، یہ آپ کی محبت ہے کہ میری حاضری آپ کی خوشی کا سبب ہوئی و للہ الحمد والمنۃ ،
آج تو اس ایڈیٹر کے سر پر کافی سینگ نمودار ہیں ،
میں ایک نیا مضمون ارسال کرنے کی کوشش کرتا رہا ہوں ، ورڈ میں سے پیسٹ کرنے کے بعد ایڈیٹر صاحب تو اس کے رنگ روپ بالکل ٹھیک دکھاتے رہے لیکن جب پیش از ارسال معاینہ کیا تو سب کچھ غائب تھا ،
سورس موڈ استعمال کر کے بھی دیکھا لیکن نتیجہ اس سے بھی برا رہا ، پس فی الحال مضمون ارسال کرنے کا اردا ترک کر دیا کہ اس کو پھر سے یہاں ری فارمیٹ کرنے کا وقت نہیں ہے ، و اللہ المستعان ،
شاکر بھائی کیا دوسرے فورمز کے طرح ایسا کوئی سلسلہ نہیں ہو سکتا کہ پیسٹ کرنے کی صورت میں فارمیٹنگ برقرار رہے ، جیسا کہ ابھی ابھی """ یہاں """ ایک مضمون کا پہلا حصہ ارسال کیا ہے ؟
اور کیا الفاظ کی حد میں اضافے کا کوئی امکان ہے ، کیونکہ یہی حصہ میں آج یہاں ارسال کرنے کی کوشش کر رہا تھا تو فارمیٹنگ کے غائب ہونے کے علاوہ الفاظ کی زیادتی کا پیغام بھی آ رہا تھا ،
آپ کے راہنما جواب کا منتظر رہوں گا ، اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو خیر کے ہر کام میں کامیاب فرمائے اور شر کے ہر کام سے محفوظ رکھے ، و السلام علیکم۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم عادل سہیل بھائی جان،
آپ بالکل فارمیٹنگ سمیت کاپی پیسٹ یہاں کر سکتے ہیں۔ تھوڑی سی دقت یہ ہے کہ فی الوقت یہ سہولت فوری جواب والے ایڈیٹر میں دستیاب نہیں۔ لیکن نیا مضمون ارسال کرتے وقت یا فوری جواب کی صورت میں ایڈوانسڈ موڈ میں جانے کے بعد آپ ورڈ وغیرہ سے مکمل فارمیٹنگ کے ساتھ پورا مضمون کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے سب سے پہلے تو آپ وزی وگ Wysiwyg ایڈیٹر موڈ فعال کر لیں اور پھر یا تو براہ راست کاپی پیسٹ کر لیں یا پھر اوپری ٹول بار ہی میں Paste from Word والے بٹن پر کلک کریں اور سارا مواد ورڈ سے کاپی پیسٹ کر ڈالیں۔ دونوں میں سے کسی ایک صورت میں تمام فارمیٹنگ محفوظ رہے گی۔ ان شاءاللہ۔

دوسری بات یہ ہے کہ ہمارے فورم پر تو زیادہ سے زیادہ الفاظ کی حد بہت ہی زیادہ رکھی گئی ہے۔ حد کا مسئلہ عموماً ہونا نہیں چاہئے۔ البتہ یوں ہوتا ہے کہ بعض اوقات پیش از ارسال معائنہ کے وقت کبھی کبھی کسی نامعلوم وجہ کے تحت آپ کا لکھا گیا سارا ٹیکسٹ غائب ہو جاتا ہے اور خرابی کا پیغام دراصل یہ ہوتا ہے کہ پیغام کم سے کم الفاظ کی حد تک نہیں پہنچ پایا۔ واللہ اعلم یہی مسئلہ ہوا آپ کے ساتھ یا کچھ اور۔ ویسے ڈبل چیک کرنے کے لئے میں نے ابھی ابھی آپ کا مضمون کاپی پیسٹ کر کے چیک کیا ہے اور مجھے کوئی حد والا پیغام وصول نہیں ہوا۔ لیکن بھائی جان، آپ بالکل بے فکر ہو کر بغیر فارمیٹنگ کے بھی پیسٹ کر ڈالیں تو کچھ حرج نہیں۔ آپ کے بی ہاف پر یہ کام میں کر ڈالوں گا، ان شاءاللہ۔
والسلام
 
کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
السلام علیکم !

شاکر بھائی اگر ہمیں کسے جملے میں اردو میں لفظ طعام لکھنا ہو تو کیسے لکھیں گے:

میرے پاس عربی فونٹ میں تو لکھا جاتا مگر اردو میں کچھ اور ہی بن جاتا ہے :

نمونے ملاحظہ ہوں:

عربی فونٹ اپلائی کرنے کے ساتھ:
طعام طعام طعام طعام

بغیر عربی فونٹ اپلائی کئے اصل حالت پر باقی رکھ کر:

طعام طعام طعام طعام
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
بغیر عربی فونٹ اپلائی کئے اصل حالت پر باقی رکھ کر:

طعام طعام طعام طعام
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بھائی جان میرے پاس تو لفظ طعام آپ کے عربی اور اردو دونوں فونٹس کے ساتھ بالکل درست نظر آ رہا ہے۔ لیکن آپ کی بات میں سمجھ گیا ہوں۔ دراصل یہ جمیل نوری نستعلیق فونٹ کے لگیچرز کا مسئلہ ہے۔ کچھ الفاظ درست نہیں لکھے جاتے ، کچھ ٹوٹ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کرننگ کے مسائل ہیں۔ آپ کے پاس غالباً طعام کی جگہ بعام ، ب کے ساتھ لکھا ہوا آ رہا ہوگا۔ اگر ایسا ہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے کمپیوٹر میں جمیل نوری نستعلیق کا پرانا ورژن ہے۔ نئے ورژن کو [LINK=http://font.urduweb.org/downloads/249-jameel-noori-nastaleeq-regular]یہاں کلک کر کے[/LINK] ڈاؤن لوڈ کر لیں، انسٹال کریں اور پھر ایک مرتبہ کمپیوٹر ری اسٹارٹ کر لیں۔ ان شاءاللہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
 
کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
الحمدللہ ، شاکر بھائی جان !
آپ کی ہدایات پر عمل کرنے سے مشکل حل ہوگئی لیکن میں حیران ہوں کہ اگر آپ کے پاس بعام (ب ) سے ، طعام ہی نظر آرہا تھا تو پھر آپ نے کیسے جان لیا کہ یہ میرے پاس بعام (ب) سے نظر آرہا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
بہر حال شکریہ ، اور بارک اللہ فیکم و جزاکم خیرا۔
 
عادل سہیل

مشہور رکن
شمولیت
اگست 26، 2011
پیغامات
367
ری ایکشن اسکور
941
پوائنٹ
120
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم عادل سہیل بھائی جان،
آپ بالکل فارمیٹنگ سمیت کاپی پیسٹ یہاں کر سکتے ہیں۔ تھوڑی سی دقت یہ ہے کہ فی الوقت یہ سہولت فوری جواب والے ایڈیٹر میں دستیاب نہیں۔ لیکن نیا مضمون ارسال کرتے وقت یا فوری جواب کی صورت میں ایڈوانسڈ موڈ میں جانے کے بعد آپ ورڈ وغیرہ سے مکمل فارمیٹنگ کے ساتھ پورا مضمون کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے سب سے پہلے تو آپ وزی وگ Wysiwyg ایڈیٹر موڈ فعال کر لیں اور پھر یا تو براہ راست کاپی پیسٹ کر لیں یا پھر اوپری ٹول بار ہی میں Paste from Word والے بٹن پر کلک کریں اور سارا مواد ورڈ سے کاپی پیسٹ کر ڈالیں۔ دونوں میں سے کسی ایک صورت میں تمام فارمیٹنگ محفوظ رہے گی۔ ان شاءاللہ۔

دوسری بات یہ ہے کہ ہمارے فورم پر تو زیادہ سے زیادہ الفاظ کی حد بہت ہی زیادہ رکھی گئی ہے۔ حد کا مسئلہ عموماً ہونا نہیں چاہئے۔ البتہ یوں ہوتا ہے کہ بعض اوقات پیش از ارسال معائنہ کے وقت کبھی کبھی کسی نامعلوم وجہ کے تحت آپ کا لکھا گیا سارا ٹیکسٹ غائب ہو جاتا ہے اور خرابی کا پیغام دراصل یہ ہوتا ہے کہ پیغام کم سے کم الفاظ کی حد تک نہیں پہنچ پایا۔ واللہ اعلم یہی مسئلہ ہوا آپ کے ساتھ یا کچھ اور۔ ویسے ڈبل چیک کرنے کے لئے میں نے ابھی ابھی آپ کا مضمون کاپی پیسٹ کر کے چیک کیا ہے اور مجھے کوئی حد والا پیغام وصول نہیں ہوا۔ لیکن بھائی جان، آپ بالکل بے فکر ہو کر بغیر فارمیٹنگ کے بھی پیسٹ کر ڈالیں تو کچھ حرج نہیں۔ آپ کے بی ہاف پر یہ کام میں کر ڈالوں گا، ان شاءاللہ۔
والسلام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
تقبل اللہ منا و منکم ، شاکر بھائی ،
جزاک اللہ خیرا ، اس تفصیلی راہنمائی پر شکریہ قبول فرمایے ،
الحمد للہ اب حالت پہلے سے بہتر ہے ، میں نے ورڈ سے پیسٹ کرنے والی آپشن استعمال کر کے عید کے مسائل والے ایک دو مراسلات ارسال کیے ، لیکن سارے رنگ غاب ہو جاتے ہیں ،
پھر میں نے ایک اور فورمز سے پیسٹ کر کے دیکھا تو رنگ اور فونٹ برقرار رہتے ہیں ، لیکن عبارات کے ساتھ سائز کے ٹیگز نمودار ہو جاتے ہیں ، جنہیں ایک ایک کر کے حذف کرنا پڑا ، ایک مراسلے میں میں نے ایک دو ٹیگ چھوڑ دیے ، تا کہ آپ انہیں ملاحظہ فرما سکیں ،
اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے کہ آپ نے میرے مراسلات کی فارمیٹنگ میں میری مدد کا ارادہ فرمایا ، میں اپنی طرف سے تو پوری کوشش کروں گا کہ فارمیٹنگ مکمل کر دیا کروں کہیں کچھ رہ جائے تو آپ کر دیا کیجیے ، جزاک اللہ خیرا ،
مجھے آپ کے مراسلے میں سے """ وزی وگ Wysiwyg ایڈیٹر موڈ """ کی سمجھ نہیں آئی ، میں نے تو ایڈوانسڈ موڈ سلیکٹ کیا تو ورڈ سے پیسٹ کرنے کی آپسن نظر آگئی اور اسے استعمال کر لیا ، اگر اس کے علاوہ کچھ اور راہ ہے تو کچھ تفصیل سے آگاہ فرما دیجیے ،
اس کے علاوہ یہ بھی بتا دیجیے کہ فونٹ سائز کہاں سے تبدیل کیا جا سکتا ہے ، جزاک اللہ خیرا ، و السلام علیکم۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
الحمدللہ ، شاکر بھائی جان !
آپ کی ہدایات پر عمل کرنے سے مشکل حل ہوگئی لیکن میں حیران ہوں کہ اگر آپ کے پاس بعام (ب ) سے ، طعام ہی نظر آرہا تھا تو پھر آپ نے کیسے جان لیا کہ یہ میرے پاس بعام (ب) سے نظر آرہا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
بہر حال شکریہ ، اور بارک اللہ فیکم و جزاکم خیرا۔
الحمدللہ ۔کفایت اللہ بھائی جان،
تقبل للہ منا ومنکم
بیک گراؤنڈ جان جائیں گے تو میرا کمال غائب ہو جائے گا۔ ابتسامہ۔ بات صرف اتنی سی ہے کہ جمیل نستعلیق کے اس پرانے ورژن کو ظاہر ہے میں بھی استعمال کر چکا ہوں۔ اور دوران ٹائپنگ میں طعام کو بعام بنتے دیکھ چکا ہوں، لہٰذا سمجھنا مشکل نہ ہوا، الحمدللہ۔
 
Top