• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میسج ایڈیٹر کی آپشنز

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
تقبل اللہ منا و منکم ، شاکر بھائی ،
جزاک اللہ خیرا ، اس تفصیلی راہنمائی پر شکریہ قبول فرمایے ،
الحمد للہ اب حالت پہلے سے بہتر ہے ، میں نے ورڈ سے پیسٹ کرنے والی آپشن استعمال کر کے عید کے مسائل والے ایک دو مراسلات ارسال کیے ، لیکن سارے رنگ غاب ہو جاتے ہیں ،
پھر میں نے ایک اور فورمز سے پیسٹ کر کے دیکھا تو رنگ اور فونٹ برقرار رہتے ہیں ، لیکن عبارات کے ساتھ سائز کے ٹیگز نمودار ہو جاتے ہیں ، جنہیں ایک ایک کر کے حذف کرنا پڑا ، ایک مراسلے میں میں نے ایک دو ٹیگ چھوڑ دیے ، تا کہ آپ انہیں ملاحظہ فرما سکیں ،
اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے کہ آپ نے میرے مراسلات کی فارمیٹنگ میں میری مدد کا ارادہ فرمایا ، میں اپنی طرف سے تو پوری کوشش کروں گا کہ فارمیٹنگ مکمل کر دیا کروں کہیں کچھ رہ جائے تو آپ کر دیا کیجیے ، جزاک اللہ خیرا ،
مجھے آپ کے مراسلے میں سے """ وزی وگ Wysiwyg ایڈیٹر موڈ """ کی سمجھ نہیں آئی ، میں نے تو ایڈوانسڈ موڈ سلیکٹ کیا تو ورڈ سے پیسٹ کرنے کی آپسن نظر آگئی اور اسے استعمال کر لیا ، اگر اس کے علاوہ کچھ اور راہ ہے تو کچھ تفصیل سے آگاہ فرما دیجیے ،
اس کے علاوہ یہ بھی بتا دیجیے کہ فونٹ سائز کہاں سے تبدیل کیا جا سکتا ہے ، جزاک اللہ خیرا ، و السلام علیکم۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
تقبل للہ منا ومنکم
عادل سہیل بھائی جان،
اگر آپ کو ایڈوانسڈ موڈ میں ورڈ کاپی پیسٹ والا آپشن فعال نظر آ رہا ہے (اسی طرح نیچے تیسری لائن میں ٹیبل اور کالم والے آئیکن فعال ہیں) تو اس کا مطلب ہے کہ آپ پہلے ہی سے وزی وگ موڈ میں ہیں۔

جی رنگ اور سائز کا مسئلہ ورڈ کاپی پیسٹ والے آئیکن کو استعمال کرتے ہوئے آتا ہے۔ لیکن دیگر فارمیٹنگز برقرار رہتی ہیں۔ آپ کی پوسٹس میں کثرت سے مختلف رنگ اور مختلف سائز استعمال ہوتے ہیں، لہٰذا آپ کو یہ آپشن پسند نہیں آئے گا۔ البتہ اگر آپ کسی بھی دوسرے فورم سے براہ راست کاپی پیسٹ کریں گے تو فارمیٹنگ وغیرہ سب برقرار رہے گی لیکن ایسی صورت میں بہت سارا جنک کوڈ پوسٹ میں شامل ہو جاتا ہے۔ خیر وہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے۔

آپ کو جو سائز والے انگلش ٹیگز نظر آ رہے ہیں، یہی مسئلہ کفایت اللہ بھائی جان کے ساتھ بھی ہے۔ میں عمیر بھائی سے درخواست کر کے سائز والے ٹیگز دوبارہ شامل کر لیتا ہوں۔ تاکہ اس طرح کی کاپی پیسٹنگ میں مینولی ان ٹیگز کو ڈیلیٹ کرنے والی پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔

دراصل یہاں محدث فورم پر آپ اپنے ٹیکسٹ کے سائز میں کمی یا اضافہ نہیں کر سکتے۔ یہاں صرف تین آپشن ہیں۔ یا تو نارمل ٹیکسٹ ، یا ہیڈنگ ون اور ہیڈنگ ٹو۔ اور بس۔ یہ اس لئے ضروری سمجھا ہے تاکہ پورے فورم پر تحریر کا سائز یکساں رہے۔ اور دراصل یہی وجہ ہے کہ دیگر فورم سے کاپی پیسٹنگ کے وقت سائز والے انگلش ٹیگز نمودار ہو جاتے ہیں کیونکہ فورم ان ٹیگز کو سمجھ نہیں پاتا۔

میں سمجھتا ہوں کہ آپ اپنی تحریر کی فارمیٹنگ میں چھوٹے بڑے سائز کو مخصوص عبارات و الفاظ پر توجہ دلانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ تو اس کے لئے ہمارے پاس دو بہترین حل ہیں۔ ایک تو ہائی لائٹ کا آپشن ہے جس میں آپ کی تحریر کا بیک گراؤنڈ پیلا ہو جاتا ہےاور پوری پوسٹ میں بہت نمایاں ہو جاتا ہے۔ کفایت اللہ بھائی اپنے مضامین میں اس کا خوب استعمال کرتے ہیں۔ دوسرے ایک بہت ہی عام آپشن ہے جو تمام فورمز پر موجود ہے لیکن اس کا استعمال کسی خاص تحریر پر توجہ دلانے کے لئے بہت کم کیا جاتا ہے۔
اور وہ ہے کوٹ quote کا ٹیگ۔ یعنی وہی ٹیگ جس کو ہم صرف اقتباس لینے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
بہرحال، آپ کے تو چونکہ اکثر مضامین دیگر فورمز پر پہلے ہی سے موجود ہیں تو شاید درج بالا کام وقت طلب ہوگا۔ لیکن اگر نئے مضامین کی اس انداز میں بھی فارمیٹنگ کی جا سکے تو خوبصورتی میں اضافہ ممکن ہے۔
سائز کے ٹیگ والا مسئلہ ہمارے کورٹ میں رہا، عید کی چھٹیوں میں فرصت کے لمحات ہوں گے تو یہ کام ہو ہی جائے گا۔ ان شاءاللہ
والسلام
 

عادل سہیل

مشہور رکن
شمولیت
اگست 26، 2011
پیغامات
367
ری ایکشن اسکور
941
پوائنٹ
120
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
محترم شاکر بھائی ،
جزاک اللہ خیرا ،
آپ کی راہنمائی اللہ کے حکم سے کافی مدد گار ہے ،
دیگر فورمز میں سے یہاں پیسٹ کرنے والا معاملہ سب سے آسان رہے گا ان شاء اللہ ، بس آپ صاحبان اس میں سے سائز کے ٹیگز حذف ہونے کا کوئی خود کار ذریعہ مہیا کر دیں تو ان شاء اللہ بہت بہتر ہو جائے گا ،
ایک دفعہ پھر جزاک اللہ خیرا ، و السلام علیکم ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
دیگر فورمز میں سے یہاں پیسٹ کرنے والا معاملہ سب سے آسان رہے گا ان شاء اللہ ، بس آپ صاحبان اس میں سے سائز کے ٹیگز حذف ہونے کا کوئی خود کار ذریعہ مہیا کر دیں تو ان شاء اللہ بہت بہتر ہو جائے گا ، ۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم عادل سہیل اور محترم کفایت اللہ برادران،
آپ دونوں احباب کو جو SIZE ٹیگ کے تعلق سے شکایت تھی۔ الحمدللہ اس کو ہمارے عمیر بھائی نے حل کر لیا ہے۔ آپ اب اپنی تمام پوسٹس کو یہاں سہولت سے کاپی پیسٹ کر سکیں گے، ان شاءاللہ۔
ازراہ کرم اس تعلق سے مزید بھی کوئی دشواری ہو یا تجویز ہو تو ضرور بتائیے گا۔
والسلام
 
Top