• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میں نے سگریٹ پینے کی عادت سے ہی ہمیشہ کیلئے جان چھڑا لی تھی !!!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
میں نے سگریٹ پینے کی عادت سے ہی ہمیشہ کیلئے جان چھڑا لی تھی۔


ڈاکٹر خالدسعودی عرب کے دل کے امراض کے مشہور عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹر ہی نہیں ایک مبلغ، خطیب اور عالم دین بھی ہیں۔ ایک بار ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہا؛ ڈاکٹر صاحب، میں نے اپنی زندگی سے ہر وہ علت اور عادت ترک کر دی جو اللہ کی ناراضگی کا باعث بنتی، مگر ایک سگریٹ سے چھٹکارا نہیں پا سکا۔ کوئی حل ہے تو بتا دیں۔ ڈاکٹر
صاحب نے پوچھا؛ کیا واقعی سگریٹ نوشی سے توبہ کرنا چاہتے ہو؟ اس آدمی نے کہا؛ جی حضرت، اللہ گواہ ہے ہر حربہ آزما چکا ہوں مگر کامیاب نہیں ہو پایا۔ ڈاکٹر صاحب نے کہا بہت آسان سا حل بتاتا ہوں تمہیں۔ ہر بار سگریٹ پی چکنے کے بعد تم اگر حالت وضو میں ہی ہو پھر بھی جا کر نیا وضو کرنا اور اللہ کیلئے دو رکعت نماز پڑھ لیا کرنا۔ کچھ ہی عرصے کے بعد یہی شخص ہنستا ہوا ڈاکٹر صاحب کے پاس آیا۔ ڈاکٹر صاحب نے ہنسنے کا سبب پوچھا۔ کہنے لگا؛ ڈاکٹر صاحب، اس کے باوجود کہ میں روزانہ تیس سے زیادہ سگریٹ پینے کا عادی تھا، مگر پہلے دن جیسے ہی جیب میں ہاتھ ڈال کر ڈبیا نکالنے کا ارادہ کرتا، شیطان دل میں وسوسے ڈالتا کیا سگریٹ پینے کی جلدی ہے، پھراُٹھ کر نئے سرے سے وضو کرو گے اور پھر دو رکعت نماز پڑھو گے۔ اور اس طرح کرتے کرتے، میں نے پہلے دن تیس کی بجائے پانچ سگریٹ پیئے، دوسرے دن صرف تین سگریٹ پیئے اور ابھی پورا ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا تھا کہ میں نے سگریٹ پینے کی عادت سے ہی ہمیشہ کیلئے جان چھڑا لی تھی۔
 
Top