• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میں کیسے سب کو عید مبارک دوں جبکہ ---- !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔۔۔

میں کیسے سب کو عید مبارک دوں جبکہ غزہ میں صہیونی شام اور عراق میں روافض افریقہ میں افریقی جانوروں نے مسلمانوں کا جینا مشکل کیا ہوا۔۔
یمن ،مصر سمیت دنیا کے کیٗ نام نہاد مسلمان ممالک میں اللہ کی دشمن فوج نے اہل اسلام کے لیے تنگیاں کھڑی کی ہوئ ہیں

جب کہ میرے پیارے وطن پاکستان کے خلاف سازش کی جا رہی۔۔ بیرونی اور اندونی طاقتوں نے مسلمانوں کا جینا دو بھر کیا ہوا۔۔

۔ہاےٗ افسوس عبد الجبار شاکر حفظ اللہ جیسے بے شمار علماٗ کو جیلوں کی ہوا کھانی پڑ رہی ہے۔۔ کتنے ہی بچوں کو اپنے والدین کے بغیر اور کتنے ہی والدین کو اپنے بچوں کے بغیر عید کرنا پڑرہی ہے۔۔کیونکہ وہ لوگ اب لا پتہ کہلاتے ہیں۔۔ افسوس علماٗ حق ہم سے جدا ہو رہے ہیں حق کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔۔۔ اور کچھ جما عتیں نہ جانے کس ڈر اور لالچ کے تحت اپنے منھج سے پیچھے ہت چکی ہیں۔۔

مگر پھر بھی ہم ایک امید کی کرن دل میں لیے اپنے رب سے دعا کرتے ہیں
کہ اے میرے مالک
ملک شام عراق غزہ میں مسلمانوں کی مدد فرماٗ

اے اللہ تمام مجاہدین کی مدد فرما اے اللہ ان میں پھوٹ ڈلوانے والوں کو رسواٗ کر۔۔۔۔
اے اللہ جو مسلمان دشمنوں یا نام نہاد اپنوں کی قید میں ہیں ان کو رہائ دے اور انکے گھر والوں کو صبر دے۔۔۔

یا اللہ ہماری رمضان کی تمام محنت کو قبول فرما ۔۔

اے اللہ پاکستان ،انڈیا،بنگلہ دیش سمیت تمام مسلمانوں کو حق کی آواز بلند کرنے کی توفیق دے ۔۔۔اے اللہ تو خصوصا پاکستان ،انڈیا،بنگلہ دیش کے لوگوں سے اپنے دین کا کام لے اور ان تمام ممالک میں اپنے نظام کو نافذ کرنے کی توفیق دے

آمین یا رب العالمین
مجھ سمیت تمام مسلمانوں کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔۔۔۔

تقبل اللہ منا ومنکم
کل عام وانت بالف بخیر
والسلام

محمد عامر یونس
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔۔۔

اے میرے مالک
ملک شام عراق غزہ میں مسلمانوں کی مدد فرماٗ

اے اللہ تمام مجاہدین کی مدد فرما اے اللہ ان میں پھوٹ ڈلوانے والوں کو رسواٗ کر۔۔۔۔
اے اللہ جو مسلمان دشمنوں یا نام نہاد اپنوں کی قید میں ہیں ان کو رہائ دے اور انکے گھر والوں کو صبر دے۔۔۔

یا اللہ ہماری رمضان کی تمام محنت کو قبول فرما ۔۔

اے اللہ پاکستان ،انڈیا،بنگلہ دیش سمیت تمام مسلمانوں کو حق کی آواز بلند کرنے کی توفیق دے ۔۔۔اے اللہ تو خصوصا پاکستان ،انڈیا،بنگلہ دیش کے لوگوں سے اپنے دین کا کام لے اور ان تمام ممالک میں اپنے نظام کو نافذ کرنے کی توفیق دے
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
آمین یا رب العالمین!
 
عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,656
پوائنٹ
186
ﺍُﺩﺍﺱ ﻋﯿﺪ
ﻣﯿﮟ ﺍُﻥ ﮐﻮ ﮐﯿﺴﮯ ﮐﮩﻮﮞ ‘ﻣﺒﺎﺭﮎ؟‘
ﻭﮦ ﺟﻦ ﮐﮯ ﻧﻮﺭِ ﻧﻈﺮ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ
ﻭﮦ ﻣﺎﺋﯿﮟ ﺟﻦ ﮐﮯ ﺟﮕﺮ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﮮ
ﮔُﻠﻮﮞ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﺑﮑﮭﺮ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ
ﻭﮦ ﺟﻦ ﮐﯽ ﺩﮐﮫ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﯼ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ
ﻓﻠﮏ ﭘﮧ ﮨﻠﭽﻞ ﻣﭽﺎ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ
ﻣﯿﺮﮮ ﮨﯽ ﺩِﯾﮟ ﮐﯽ ﺑﮩﺖ ﺳﯽ ﻧﺴﻠﯿﮟ
ﺍﺩﺍﺱ ﻋﯿﺪﯾﮟ ﻣﻨﺎ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ
ﻭﮦ ﺑﭽﮯ ﻋﯿﺪﯼ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﻟﯿﮟ ﮔﮯ؟
ﺗﺒﺎﮦ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﭘﻞ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ
ﻭﮦ ﺟﻦ ﮐﯽ ﻣﺎﺋﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﻧﺬﺭِ ﺁﺗﺶ
ﻭﮦ ﺟﻦ ﮐﮯ ﺁﺑﺎﺀ ﺟﻞ ﺭﮨﮯﮨﯿﮟ
ﻭﮦ ﺟﻦ ﮐﯽ ﻧﻨﮭﯽ ﺳﯽ ﭘﯿﺎﺭﯼ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ
ﮨﺰﺍﺭﻭﮞ ﺁﻧﺴﻮ ﺑﮩﺎ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ
ﻣﯿﺮﮮ ﮨﯽ ﺩِﯾﮟ ﮐﯽ ﺑﮩﺖ ﺳﯽ ﻧﺴﻠﯿﮟ
ﺍﺩﺍﺱ ﻋﯿﺪﯾﮟ ﻣﻨﺎ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ
ﺑﺘﺎﺅ ﺍُﻥ ﮐﻮ ﻣﯿﮟ ﻋﻤﺪﮦ ﺗﺤﻔﮧ
ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺗﻼﺵ ﺑﮭﯿﺠﻮﮞ؟
ﺑﮩﻦ ﮐﻮ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﯽ ﻧﻌﺶ ﺑﮭﯿﺠﻮﮞ
ﯾﺎ ﻣﺎﮞ ﮐﻮ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﯽ ﻻﺵ ﺑﮭﯿﺠﻮﮞ؟
ﺟﮩﺎﮞ ﭘﮧ ﻗﻮﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﺗﺤﻔﮯ
ﺑﻤﻮﮞ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﭘﺎ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ
ﻣﯿﺮﮮ ﮨﯽ ﺩِﯾﮟ ﮐﯽ ﺑﮩﺖ ﺳﯽ ﻧﺴﻠﯿﮟ
ﺍﺩﺍﺱ ﻋﯿﺪﯾﮟ ﻣﻨﺎ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ
ﻭﮨﺎﮞ ﺳﺠﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﺑﺎﻗﯽ؟
ﺟﮩﺎﮞ ﭘﮧ ﺁﻧﺴﻮ ﺳﺠﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ
ﺟﮩﺎﮞ ﮐﯽ ﻣﮩﻨﺪﯼ ﮨﮯ ﺳﺮﺥ ﺧﻮﮞ ﮐﯽ
ﺟﻨﺎﺯﮮ ﮨﺮ ﺳُﻮ ﺳﺠﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ
ﺟﮩﺎﮞ ﭘﮧ ﺑﮩﻨﯿﮟ ﺷﮩﯿﺪِ ﺣﻖ ﭘﺮ
ﺭﺩﺍﺋﮯ ﺍﺑﯿﺾ ﺳﺠﺎ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ
ﻣﯿﺮﮮ ﮨﯽ ﺩِﯾﮟ ﮐﯽ ﺑﮩﺖ ﺳﯽ ﻧﺴﻠﯿﮟ
ﺍﺩﺍﺱ ﻋﯿﺪﯾﮟ ﻣﻨﺎ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ
 
نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔۔۔

میں کیسے سب کو عید مبارک دوں جبکہ غزہ میں صہیونی شام اور عراق میں روافض افریقہ میں افریقی جانوروں نے مسلمانوں کا جینا مشکل کیا ہوا۔۔
یمن ،مصر سمیت دنیا کے کیٗ نام نہاد مسلمان ممالک میں اللہ کی دشمن فوج نے اہل اسلام کے لیے تنگیاں کھڑی کی ہوئ ہیں

جب کہ میرے پیارے وطن پاکستان کے خلاف سازش کی جا رہی۔۔ بیرونی اور اندونی طاقتوں نے مسلمانوں کا جینا دو بھر کیا ہوا۔۔

۔ہاےٗ افسوس عبد الجبار شاکر حفظ اللہ جیسے بے شمار علماٗ کو جیلوں کی ہوا کھانی پڑ رہی ہے۔۔ کتنے ہی بچوں کو اپنے والدین کے بغیر اور کتنے ہی والدین کو اپنے بچوں کے بغیر عید کرنا پڑرہی ہے۔۔کیونکہ وہ لوگ اب لا پتہ کہلاتے ہیں۔۔ افسوس علماٗ حق ہم سے جدا ہو رہے ہیں حق کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔۔۔ اور کچھ جما عتیں نہ جانے کس ڈر اور لالچ کے تحت اپنے منھج سے پیچھے ہت چکی ہیں۔۔

مگر پھر بھی ہم ایک امید کی کرن دل میں لیے اپنے رب سے دعا کرتے ہیں
کہ اے میرے مالک
ملک شام عراق غزہ میں مسلمانوں کی مدد فرماٗ

اے اللہ تمام مجاہدین کی مدد فرما اے اللہ ان میں پھوٹ ڈلوانے والوں کو رسواٗ کر۔۔۔۔
اے اللہ جو مسلمان دشمنوں یا نام نہاد اپنوں کی قید میں ہیں ان کو رہائ دے اور انکے گھر والوں کو صبر دے۔۔۔

یا اللہ ہماری رمضان کی تمام محنت کو قبول فرما ۔۔

اے اللہ پاکستان ،انڈیا،بنگلہ دیش سمیت تمام مسلمانوں کو حق کی آواز بلند کرنے کی توفیق دے ۔۔۔اے اللہ تو خصوصا پاکستان ،انڈیا،بنگلہ دیش کے لوگوں سے اپنے دین کا کام لے اور ان تمام ممالک میں اپنے نظام کو نافذ کرنے کی توفیق دے

آمین یا رب العالمین
مجھ سمیت تمام مسلمانوں کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔۔۔۔

تقبل اللہ منا ومنکم
کل عام وانت بالف بخیر
والسلام

محمد عامر یونس
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
آمین یا رب العالمین!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
اسرائیلی درندوں نے غزہ میں اسکول پر بھی بم برسا دیئے، بچوں سمیت 30 سے زائد فلسطینی شہید

بدھ 30 جولائ 2014

صیہونی فوج نے بمباری میں جبلیہ کے مہاجرین کیمپ میں قائم اقوام متحدہ کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا۔ فوٹو؛فائل

غزہ سٹی: صیہونی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے کیمپ کو بھی نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 32 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کارروائی میں آج 100 کے قریب افراد شہید جب کہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آج علی الصبح اسرائیل کے وحشی فوجیوں کی جانب سے اقوام متحدہ کے کیمپ کو بھی تباہ کردیا گیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے بمباری میں جبلیہ کے مہاجرین کیمپ میں قائم اقوام متحدہ کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا جس میں 10 بچوں سمیت 20 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تاہم بعد میں شہدا کی تعداد 32 تک جا پہنچی۔

گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی بمباری سے 113 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ صیہونی درندوں نے حماس کے رہنما اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ہانیہ کے گھر پر بھی بمباری کی تاہم گھر خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے حماس کے ترجمان ٹی وی چینل الاقصیٰ کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی طیاروں نے مقبوضہ علاقے میں بجلی فراہم کرنے والے واحد بجلی گھر پر ٹینکوں کی مدد سے گولے داغے جس کے نتیجے میں بجلی گھر کو ایندھن فراہم کرنے والا ٹینک تباہ ہوگیا اس کے علاوہ پیداواری یونٹ کے جنریٹر کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے کمشنر نے اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں کرکے اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے جب کہ اسرائیلی عسکری حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 8 جولائی سے شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک اس کے 56 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کو آج 23 دن ہوگئے ہیں، صیہونی فوج کی زمینی اور فضائی بمباری کے نتیجے میں اب تک 1200 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں شدید زخمی حالت میں اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، لیکن عالمی برادری اسرائیلی بربریت کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔

Top