• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نادان لڑکیاں

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
کیبل اور نیٹ نے جواں معاشرے کا خانہ خراب کر دیا ہے ، لڑکے تو بدنام ہیں ہی مگر لڑکیوں نے تو اب لڑکوں کو بھی پیچھے چھوڑ دینے کی ٹھان لی ہے ، اپنے والدین کو دھوکہ دے کر آتی ہیں اور لڑکوں کی تفریح و طبع کا سامان بنتی ہیں ، میں لڑکیوں کی آزادی کے خلاف نہیں مگر بے راہ راوی کا کٹر مخالف ہوں ، لڑکی اپنے گھر کی عزت ہوتی ہے اور جو اپنی عزت کی اہمیت کو سمجھتی ہے وہ بنا ضرورت کے کبھی بھی گھر سے قدم باہر نہیں نکالتی۔
آج کے نوجوانو کو بگاڑنے میں ٹی وی،کیبل، انٹرنیٹ، اور بےجا موبائل فون کا بہت بڑا ہاتھ ہے ، ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی دنیا خیالی ہوتی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ، جو نادان لڑکیاں اپنے گھریلو حالات سے پریشان ہوں وہ ان ڈراموں کے جیسی پرسکون زندگی کی تلاش میں غلط قدم اٹھا لیتی ہیں ، زندگی بھر کا پچھتاوا ان کا مقدر بن جاتا ہے
لڑکے ان کو Dates پر بلا کر انکی عزت کا جنازہ نکال کر خود نئے شکار کی تلاش میں چل دیتے ہیں ۔کئی جوان جوڑے کیفے میں بھی آتے ہیں ، بعد میں ان لڑکیوں کو روتے ہوئے دیکھا ہے۔

میری بہنو معاف کرنا اور مجھے غلط نہ سمجھنا مگر کیوں چلی آتی ہو گھر والوں کو دھوکہ دے کر اپنے آپ کو ڈراموں اور فلموں کی ہیروئن سمجھ کر ، یہی لڑکے آپ کے ساتھ گزرے ہوئے وقت کی ویڈیو بنا کراپنے جیسے گھٹیا اور غلیظ لوگوں کی ہوس کو تسکین دینے کے لئے YouTube پر ڈال دیتے ہیں ، ذرا سوچو جو لڑکا آپ کو والدین کو بتائے بغیر گھر سے باہر آنے کو کہہ رہا ہے ، اگر وہ سچ میں آپ کی عزت کرتا ہو گا تو آپ کو یوں باہر کبھی نہیں بلائے گا ، اپنے گھر والوں کو بھیج کر با عزت طریقے سے آپ کا رشتہ مانگے گا ، آپ کو وہ عزت دے گا جس کی آپ حقدار ہیں ، آپ لوگ ہندو یا عیسائی نہیں ہیں ، آپ لوگ مسلمان ہو جس کی عزت ہی اسکی اصل دولت ہوتی ہے۔

اور ان لڑکوں کے چکر میں مت آؤ جو لوگ آپ کی عزت کا خیال نہیں کرتے ان کے گھروں میں عورت ذات کی عزت ہی نہیں ہوتی جو آپ کو گندی نظر سے دیکھ رہا ہے اسکی نظر اپنی ماں بہن کے لئے بھی کوئی عزت نہیں ہو گی ، غلط ماحول کی گندی تربیت کے پلے ہوتے ہیں ایسے لڑکے !

آخر میں لڑکوں اور مردوں کو خبردار کر دوں کہ یہ دنیا مکافات عمل ہے آپ آج جس طرح کسی اور کی ماں بہن کو ورغلا رہے ہو کل کو یہی سب آپ کے گھر Repeat ہو گا کیوں کہ دنیا مکافات عمل ہے ، کسی کی بیٹی کے تن سے چادرہٹا نے سے پہلے سوچنا کہ کل یہی کچھ آپ کی بہن بیٹی کے ساتھ بھی ہو سکتا نہیں لازمی ہو گا !
آج اگر آپ کسی کی بچی کی زندگی خراب کرو گے تو کل آپ کی اپنی بیٹی بھی اس مقام پر کھڑی ہو گی اور آپ کے پاس سوائے سر پیٹنے کے کوئی چارہ نہ ہو گا !
 
حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
، آپ لوگ ہندو یا عیسائی نہیں ہیں ، آپ لوگ مسلمان ہو جس کی عزت ہی اسکی اصل دولت ہوتی ہے۔
ہمارے خیال سے تو مذکورہ بالا جملے کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
درست فرمایا!۔
یہ دنیا مکافات عمل کا نام ہے۔۔۔
جو بوئے گا اُس نے وہی کاٹنا ہے۔۔۔
اللہ تعالٰی ہم سب کو شیطان کے شر سے محفوظ رکھیں۔۔۔
آمین یارب العالمین۔۔۔
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا بھائی۔مصنوعی دنیا کی خوبصورتی نے لڑکیوں کو حقیقت سے بے گانہ کر دیا ہے۔اس کی اہم وجہ دین اسلام سے دوری ہے۔ا
اللہ تعالی بھٹکنے سے بچا لے۔آمین
 
نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
لڑکیوں میں صرف تربیت کی کمی سے ایسے ہوتا ہے ورنہ آج کی لڑکی نہایت سمجھدار اور ذہین ہے ، لہذا والدین کو چاہیئے کہ وہ اپنی توجہ خاص طور پر لڑکیوں کی اسلامی تربیت پر دیں ۔اللہ سب لڑکیوں کو دین کی سمجھ بوجھ عطا فرمائے ۔
 
ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
کیبل اور نیٹ نے جواں معاشرے کا خانہ خراب کر دیا ہے ، لڑکے تو بدنام ہیں ہی مگر لڑکیوں نے تو اب لڑکوں کو بھی پیچھے چھوڑ دینے کی ٹھان لی ہے ، اپنے والدین کو دھوکہ دے کر آتی ہیں اور لڑکوں کی تفریح و طبع کا سامان بنتی ہیں ، میں لڑکیوں کی آزادی کے خلاف نہیں مگر بے راہ راوی کا کٹر مخالف ہوں ، لڑکی اپنے گھر کی عزت ہوتی ہے اور جو اپنی عزت کی اہمیت کو سمجھتی ہے وہ بنا ضرورت کے کبھی بھی گھر سے قدم باہر نہیں نکالتی۔
آج کے نوجوانو کو بگاڑنے میں ٹی وی،کیبل، انٹرنیٹ، اور بےجا موبائل فون کا بہت بڑا ہاتھ ہے ، ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی دنیا خیالی ہوتی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ، جو نادان لڑکیاں اپنے گھریلو حالات سے پریشان ہوں وہ ان ڈراموں کے جیسی پرسکون زندگی کی تلاش میں غلط قدم اٹھا لیتی ہیں ، زندگی بھر کا پچھتاوا ان کا مقدر بن جاتا ہے
لڑکے ان کو Dates پر بلا کر انکی عزت کا جنازہ نکال کر خود نئے شکار کی تلاش میں چل دیتے ہیں ۔کئی جوان جوڑے کیفے میں بھی آتے ہیں ، بعد میں ان لڑکیوں کو روتے ہوئے دیکھا ہے۔

میری بہنو معاف کرنا اور مجھے غلط نہ سمجھنا مگر کیوں چلی آتی ہو گھر والوں کو دھوکہ دے کر اپنے آپ کو ڈراموں اور فلموں کی ہیروئن سمجھ کر ، یہی لڑکے آپ کے ساتھ گزرے ہوئے وقت کی ویڈیو بنا کراپنے جیسے گھٹیا اور غلیظ لوگوں کی ہوس کو تسکین دینے کے لئے YouTube پر ڈال دیتے ہیں ، ذرا سوچو جو لڑکا آپ کو والدین کو بتائے بغیر گھر سے باہر آنے کو کہہ رہا ہے ، اگر وہ سچ میں آپ کی عزت کرتا ہو گا تو آپ کو یوں باہر کبھی نہیں بلائے گا ، اپنے گھر والوں کو بھیج کر با عزت طریقے سے آپ کا رشتہ مانگے گا ، آپ کو وہ عزت دے گا جس کی آپ حقدار ہیں ، آپ لوگ ہندو یا عیسائی نہیں ہیں ، آپ لوگ مسلمان ہو جس کی عزت ہی اسکی اصل دولت ہوتی ہے۔

اور ان لڑکوں کے چکر میں مت آؤ جو لوگ آپ کی عزت کا خیال نہیں کرتے ان کے گھروں میں عورت ذات کی عزت ہی نہیں ہوتی جو آپ کو گندی نظر سے دیکھ رہا ہے اسکی نظر اپنی ماں بہن کے لئے بھی کوئی عزت نہیں ہو گی ، غلط ماحول کی گندی تربیت کے پلے ہوتے ہیں ایسے لڑکے !

آخر میں لڑکوں اور مردوں کو خبردار کر دوں کہ یہ دنیا مکافات عمل ہے آپ آج جس طرح کسی اور کی ماں بہن کو ورغلا رہے ہو کل کو یہی سب آپ کے گھر Repeat ہو گا کیوں کہ دنیا مکافات عمل ہے ، کسی کی بیٹی کے تن سے چادرہٹا نے سے پہلے سوچنا کہ کل یہی کچھ آپ کی بہن بیٹی کے ساتھ بھی ہو سکتا نہیں لازمی ہو گا !
آج اگر آپ کسی کی بچی کی زندگی خراب کرو گے تو کل آپ کی اپنی بیٹی بھی اس مقام پر کھڑی ہو گی اور آپ کے پاس سوائے سر پیٹنے کے کوئی چارہ نہ ہو گا !
بے حیائی کی ذلت جہاد نہ کرنے کی وجہ سے مسلمانوں پر مسلط ہوتی ہے
مسلمان جو عزتوں کے محافظ تھے اب بگڑ کر لٹیرے بن چکے ہیں
ماں باپ جو بچے کو بہترین دینی تعلیم دلواتے تھے اب صرف اور صرف دنیاوی تعلیم دلواتے ہیں​
اب تو ماں باپ نے سب کچھ میڈیا کے ہی سپرد کر دیا ہے​
اللہ ہم سب کو آخرت پر پختہ یقین رکھنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین ثم آمین
 
حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
میرا ذاتی مشاہدہ اور رائے یہی ہے کہ آج کل جو کچھ ہو رہا ہے۔ اس کا سب سے بڑی وجوہات والدین ہیں۔
کیونکہ اگر والدین صحیح معنوں میں تربیت نہیں کرتے، اسلامی افکار سے اگاہ نہیں کرتے، ہم جب تک اپنے معاملات کو اسلام کے مطابق نہیں ڈھال لیتے۔تب تک ممکن نہیں۔
آج معاشرے کی دوسری بڑی خرابی ہمارا لباس ہے۔آج کے لباس میں پردہ کا کنسپٹ دور دور تک نظر نہیں آتا۔فیشن کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے اسکو گھروں سے باہر نہیں نکال دیتے تب تک یہ سب کچھ ہوتا رہے گا۔اللہ رب العزت ہم سب کو اپنی امان میں رکھے۔ آمین یا رب العالمین
 
کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
اسلام محبت کی شادی سے منع نہیں کرتا لیکن وہ اسلام کی مقرر کردہ حدود کے اندر رہتے ہوئے ہونی چاہیے۔حدیث وفقہ کی کتب میں اس باب میں تفصیلی قواعد وضوابط موجود ہیں۔اسلام کا اساسی ترین مقصد نسل انسانی کی حفاظت ہے۔حیا،شرم، بڑوں کا احترم وعزت یہ اسلام کی اعلی اقدار ہیں۔دور جدید میں دنیا دو انتہاؤوں میں الجھی ہوئی ہے۔ایک طرف تو مغربی خیالات کے حامل لوگ ہیں جو بے راہ روی کی حدتک آزاد خیال ہیں اور دوسری طرف ظالمانہ معاشرتی رسوم ہیں جو انسانی جذبات پر پابندی عائد کرنا چاہتی ہیں اسلام دین وسط و اعتدال ہے۔جس میں بے جا آزاد خیالی بھی نہیں اور بے جا پابندی بھی نہیں۔
 
Top