• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نادرا نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف کرا دی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
نادرا نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف کرا دی

24 جولائی 2015


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئیڈنٹٹی کے نام سے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف کرا دی جس کے تحت آپ شناختی کارڈ بنانے کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں اور شناختی کارڈ بننے کے بعد آپ کے گھر پہنچایا جائے گا، اب شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا کے دفاتر کے باہر لمبی قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں ۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق آن لائن درخواست کیلئے تین مراحل ہیں ،

اپنے شناختی کارڈ میں ترمیم یا تجدید کا فیصلہ کریں ،
اس سے متعلقہ اپنی دستاویزات ،
اپنا فوٹو بنائیں اور نادرا کی ویب سائٹ پر اپنا اکاﺅنٹ بنا کر اپلائی کر دیں ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اپنے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے صرف گھر پر انتظار کی ضرورت نہیں بلکہ آپ پاکستان کے اندر ہیں تو اپنی درخواست کا نمبر 8400 پر میسج کر کے اس کا سٹیٹس بھی معلوم کر سکتے ہیں ، اگر آپ اوور سیز پاکستانی ہیں تو آپ متعلقہ ویب سائٹ پر ہی دیکھ سکتے ہیں ۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا کیلئے درخواست گزار کے سکین شدہ فنگر پرنٹ کی تصدیق کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا اگر ویب سائٹ پرخاکہ پیش کیا گیا ہے کہ کیسے فنگر پرنٹ لینے ہیں ، یہ بھی تاحال واضح نہیں کہ یہ تعین کیسے ہو گا کہ فنگر پرنٹ شناختی کارڈ کیلئے اپلائی کرنیوالے شخص کے ہی ہیں اور اس پر مزید کام کی ضرورت ہے۔

ح
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

حضر بھائی آپ کے شناختی کارڈ کا کیا مسئلہ ھے پی ایم میں بتائیں شائد کچھ مدد کر سکوں۔

والسلام
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
السلام علیکم :
@خضر حیات بھائی آپ کے شناختی کارڈ کا مسلہ حل ہو گیا
السلام علیکم
حضر بھائی آپ کے شناختی کارڈ کا کیا مسئلہ ھے پی ایم میں بتائیں شائد کچھ مدد کر سکوں۔
والسلام
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
جزاکم اللہ خیرا ۔
میرے شناختی کارڈ کا کوئی مسئلہ نہیں تھا ، الحمدللہ ، بیٹے کا پاسپورٹ وغیرہ بنوانے کے لیے ب فارم کی ضرورت تھی ، وہ بھی رمضان سے پہلے جیسے تیسے کرکے درخواست جمع ہوگئی تھی ، اب جونہی دفتر شروع ہوں گے ، امید ہے مل جائے گا ، ان شاءاللہ ۔
ویسے یہ آن لائن سہولت بہت ہی زبردست ہے ، خاص طور پر ہمارے جیسے لوگوں کے لیے ، جو ہر کام انٹرنیٹ پر کرنے کے عادی ہیں ۔ ورنہ نادرا دفاتر میں جاکر کام کروانا کسی آزمائش سے کم نہیں ، اللہ سب کے لیے آسانی پیدا فرمائے ۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

کام کوئی بھی مشکل نہیں، مشکل یہ ھے کہ ہر کسی کو طریقہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات ہوتی ہیں۔ بندہ تو اپنی طرف سے پوری تیاری کر کے جاتا ھے مگر پھر بھی کوئی کمی سامنے آنے سے بےقابو ہو جاتا ھے جبکہ خاص جو بیرون ملک سے گئے ہوں کیونکہ ان کے پاس وقت بہت کم ہوتا ھے۔ پاکستان کسی بھی دفتر چلے جائیں کام کروانے پر لیگل سروس نام کی کوئی چیز وہاں موجود نہیں، بیک ڈور کا استعمال کریں تو اسی دن کام ہو جاتا ھے۔

والسلام
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
پاکستان کسی بھی دفتر چلے جائیں کام کروانے پر لیگل سروس نام کی کوئی چیز وہاں موجود نہیں، بیک ڈور کا استعمال کریں تو اسی دن کام ہو جاتا ھے۔السلام
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ ،
آپ کی بات بجا ، لیکن بیک ڈور استعمال کرنا ، ہر کسی کے بس کی بات نہیں ، صرف پیسے کا معاملہ نہیں ، ایک مولوی کے لیے کسی کے ساتھ اس طرح کی بات کرنا بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے ۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

جی بالکل بجا فرمایا آپ نے مگر یہ مکالمہ مولوی حضرات کے لئے نہیں تھا، مجھ جیسے کے لئے تھا؟ سمائل!



والسلام
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
نادرا آن لائن سسٹم کا افتتاح ہو گیا،
عوام گھر بیٹھے شناختی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں،
ہر شخص وی آئی پی ہو گا :چوہدری نثار
03 اگست 2015

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نادرا کے آن لائن درخواست فارم حاصل کرنے کے سسٹم کا افتتاح کر دیا ہے اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نادرا کو نیشنل انٹرسٹ کا مینڈیٹ دیا ہے، ہم حالت جنگ میں ہیں، ہمیں فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، پاکستان کی فوج بہترین فوج ہے ۔


آن لائن سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور کے آخر تک نادرا خسارے میں تھا لیکن ہماری دور حکومت میں نادرا کو 5 ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کے دفاتر کے باہر لمبی لمبی قطاریں اور رش ختم کرنے کیلئے یہ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے اب ہر کوئی شناختی کارڈ حاصل کرنے والا شخص وی آئی پی ہو گا وہ گھر بیٹھے شناختی کارڈ حاصل کر سکتا ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی بہتری فوج میں سے ایک ہے کیونکہ گوریلا وار کیخلاف بڑی کامیابی حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے اس لیے ہمیں فوج کے ساتھ کھڑے رہنے چاہئے کیوں کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو حکومت اور عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا پاکستان کا وہ ادارہ ہے جس پر پاکستان فخر کر سکتا ہے، رواں سال کے 6 ماہ میں 60 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈ بلاک کیے ہیں اور جعلی شناختی کارڈ ز کے اجراء کو روکنے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے نادرا کو بیت المال یا کوئی ہار خریدنے کیلئے استعمال نہیں کیا، کوشش ہے کہ نادرا میں کوئی ہڈ حرام یا کام چور شخص نہ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویزہ سسٹم آن لائن کرنے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں کیونکہ اگر امریکہ کا ویزہ آن لائن ہو سکتا ہے تو پاکستان کا کیوں نہیں اور جلد ہی پاکستان کا ویزہ سسٹم بھی آن لائن کر دیا جائے گا، نادرا کی ڈی این اے لیب بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ح
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
کوشش ہے کہ نادرا میں کوئی ہڈ حرام یا کام چور شخص نہ رہے۔
اللہ کرے ، ایسا ہی ہو ، فی الوقت تو ایسے لگتا ہے کہ اگر اس پر عمل کیا گیا تو نادرا کو کام کرنے کے لیے کوئی بندہ نہیں ملے گا ۔
فیس بک پر ہمارا آج کا رونا ، آپ بھی ملاحظہ فرمائیں :
ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں !
ڈیڑھ ماہ قبل جب بیٹے عبد المنان کے ب فارم کی درخواست جمع ہوگئی تو قدرے اطمینان ہوگیا کہ اب نادرا والون سے جان چھوٹ جائے گی ، لیکن خدا کا کرنا ، ب فارم بن کر آیا ، لیکن ڈیڑھ دو گھنٹے کا سفر کرکے پاسپورٹ دفتر پہنچے ، تو جواب ملا کہ آپ کا ب فارم ناقص ہے ، لہذا اس کی درستی (درستگی ) کروائیں ، ہم نے نادرا کی ویب سائٹ پر آن لائن احتجاج ریکارڈ کروایا ، جواب کی کوئی امید نہ تھی ، دیے گئے نمبر پر اسلام آباد دفتر بذریعہ فون رابطہ کیا ، اور صورت حال سامنے رکھی ، انہوں نے کہا ، اگر کوئی غلطی ہے تو اسی دفتر سے درست ہوگئی ، جہاں سے آپ نے ب فارم حاصل کیا ہے ، البتہ ہم آپ کو سٹیٹس وغیرہ کے متعلق معلومات دے سکتے ہیں ، گزارش کی گئی ، چلیں وہی بتادیں ، ڈیٹا دیکھنے کے بعد صاحب گویا ہوئے کہ ب فارم میں نقص کی بنیاد پیدائش سرٹیفکیٹ کا ناقص ہونا ہے ، میں نے گزارش کی ، جب برتھ سرٹیفکیٹ ہی ناقص تھا تو پھر ب فارم کے لیے درخواست کیوں جمع کی گئی ؟ ہمیں اسی وقت بتایا جاتا ، تاکہ ہم یونین کونسل سے اس نقص کی تکمیل کرواتے ، جس کا وہ خاطر خواہ جواب نہ دے سکے ، اور پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے خاموش کرنے میں جُت گئے ، میں نے ان کی بات سمجھی اور فون بند کردیا ۔
سوال یہ ہے کہ :
یونین کونسل کی کیا ذمہ داری ہے ، یہ وہاں کے ملازمین کو پتہ ہونا چاہیے یا پھر عام لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ ان کو یاد کروائیں ؟
نادرا دفتر والے جو لا یعنی باتوں پر لوگوں کو گھنٹوں ، دنوں ، ہفتوں ذلیل کرتے ہیں ، پیدائش سر ٹیفکیٹ میں موجود نقص کا ادراک ان کی ذمہ داری نہیں تھی ؟
ہر دفتر میں انچارچ کس لیے بیٹھتے ہیں ؟ اگر چند ملازمین کے ہاتھوں ہی یہ کام سر انجام پانا ہوتے ہیں تو یہ تو زیادہ سے زیادہ ایک دن کا کام ہے ، اس کے لیے مہینوں انتظار کیوں کروایا جاتا ہے ؟
اگر یہ سارا عرصہ اس لیے ہوتا ہے تاکہ مختلف مراحل سے گزار کر ، مختلف آفیسرز کی ٹیبلوں کی سیر کروا کر اس میں موجود کئی جھول ، کوئی جعل سازی ، یا نقص دور کرنا ہوتا ہے تو پھر ایک ناقص ڈاکومنٹ کو پاس کردینا ، کیا یہ سارے ادارے اور تمام آفیسرز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان نہیں ہے ؟
یونین کونسل کی کارکردگی پر نادرا مطمئن نہیں ، نادرا کی بات پاسپورٹ دفتر والے نہیں مانتے ، کیا یہ اس بات کی غمازی نہیں کرتا کہ ملکی ادراوں میں کوئی نظام نہیں ، کوئی ترتیب و تنظیم نہیں ، کوئی باہمی رابطہ نہیں ، بلکہ ہر کوئی اپنی مرضی کے مطابق جو جی میں آئے کرتا ہے ؟ لعنت ہے ایسی ادارت ہے پر ، ایسی تنظیم پر . کوئی شرم ہوتی ہے ، کوئی حیاہوتی ہے ، کوئی ذمہ داری ہوتی ہے ،کوئی فرض منصبی ہوتا ہے .!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نادرا کے آن لائن درخواست فارم حاصل کرنے کے سسٹم کا افتتاح کر دیا ہے
کل نظر پڑی تھی ، لکھا ہوا تھا کہ ابھی یہ تجرباتی ہے ، وہاں اکاؤنٹ بنانے کی کوشش کی ، تین چار دفعہ کوشش کی ، لیکن ناکام رہا ۔ اگر کوئی ساتھی اکاؤنٹ بنانے میں کامیاب ہو جائے تو مطلع کریں ۔
 
Top