• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ناموس رسول ﷺ اور قانون توہین رسالت

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
ناموس رسول ﷺ اور قانون توہین رسالت

مصنف

ناشر


تبصرہ
رسول کریم ﷺ کی عزت،عفت، عظمت اور حرمت اہل ایمان کا جز وِلاینفک ہے اور حبِ رسول ﷺ ایمانیات میں سے ہے اور آپ کی شانِ مبارک پر حملہ اسلام پر حملہ ہے عصر حاضر میں کفار ومشرکین کی جانب سے نبوت ورسالت پر جو رکیک اور ناروا حملے کیے گئے دراصل یہ ان کی شکت خودردگی اور تباہی وبربادی کے ایام ہیں نبی کریم ﷺ کی توہین کرنے والے کی سز ا قتل کے حوالے سے کتبِ احادیث اورتاریخ وسیرت میں بے شمار واقعات موجود ہیں اور شیخ االاسلام اما م ابن تیمیہ نے اس موضوع پر الصارم المسلول علی شاتم الرسول ﷺ کے نام سے مستقل کتاب تصنیف فرمائی جس کا ترجمہ کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہے ۔زیر نظر کتاب '' ناموس رسول ﷺ اور قانون توہین رسالت'' از محمد اسماعیل قریشی(سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) دراصل گستاخان رسولﷺکی سزا کے بارے فیڈرل شریعت کورٹ پاکستان کے جاری کردہ فیصلہ کے مکمل متن کے علاوہ قرآن وحدیث کی روشنی میں اس مسئلے کی تفصیلات پرمشتمل اہم کتاب ہے جس میں قریشی صاحب نے تاریخی حوالوں سے یہ ثابت کیا ہے کہ قرآن وسنت اور تمام فقہاء کے فیصلوں کے مطابق اہانتِ رسول کی سزا ہر اسلامی دور حکومت میں سزائے موت دی جاتی رہی ہے۔ انہوں نے یہ حقیقت بھی واضح کی ہے کہ مسیحی اور موسوی قانون کی رو سے بھی توہین پیغمبر کی یہی سزا ہے یہ کتاب نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے حضرات کے لیے بھی لائق مطالعہ ہے اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے اور اس کتاب کومقام رسالت کی معرفت کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
مقدمہ طبع سوم
مکتوب شہید پاکستان جناب حکیم محمد سعید
مکتوب گرامی مولانا نعیم صدیقی
برادر مکرم بہ رشتہ ایمان وقلم جناب محمد اسماعیل قریشی
پیش لفظ
تقریظ
حدیث دل
دیباچہ
میزان عدل
اما بعد
عرض مصنف
باب اول نام و ناموس رسول اللہ ﷺ
قرآن اور آسمانی کتابوں میں
غیر الہامی کتابوں اور دیگر مذاہب عالم میں
دشمنوں کی شہادت
ابو جہل کا ہدیہ نعت
یورپ کی عظیم شخصیتوں کا ہدیۃ حمد و ستائش
برصغیر ہند کے غیر مسلم مشاہیر کا خراج عقیدت
دی نیو انسائیکلوپیڈیا آف برٹانیکا
عظمت و شان رسالت
ارتفاع ذکر
معراج نبوت
آداب دربار رسالت
کتابیات باب اول
باب دوم قانون توہین رسالت
قرآن کی روشنی میں
احکام الحدیث
دربار نبوت کے فیصلے
دور خلافت میں
خاندان نبوت اور گستاخان رسول
گستاخ رسول ائمہ فقہ کی نظر میں
کتابیات باب دوم
باب سوم توہین رسالت جزم و سزا
علمائے قدیم
شاتم کی وجہ قتل
علمائے جدید کے فتاوی اور مقالات
مولانا احمد سعید کاظمی کی عالمانہ توضیحات
ایک ضروری وضاحت از مصنف
مولانا ریاض الحسن نوری کا نقطہ نظر
فرزند اقبال کی مسند ارشاد
ڈاکٹر حمیداللہ رسول اللہ ﷺ کے دشمنوں کی نفسیاتی تحلیل
کتابیات باب سوم
باب چہارم قانون توہین رسالت عالمی اور ملکی تناظر میں
یورپ اور قانون توہین انبیاء علیہم السلام
قانون توہین رسالت یورپ اور امریکہ کی دورخی پولیسی
مسلم ممالک کی اسٹیٹ پالیسی
کروسیڈ امریکہ کے عزائم اور جنگی جرائم
گوانتاموبے کے عقوبت خانے
قانون توہین رسالت کے خلاف امریکن ہیومن رائٹس کا تنقیدی جائزہ
برطانیہ کا موجودہ بلاس فیمی لاء
فیصلہ مقدمہ لی مون
توہین مسیح کیس یورپین عدالت ہیومن رائٹس کا فیصلہ 1996
موکس بلاس فیمی کیس امریکن سپریم کورٹ کا فیصلہ
نوٹ مصنف
کتابیات باب چہارم
باب پنجم مسلم اسپین میں قانون توہین رسالت اور حقوق انسانی
مسجد قرطبہ اسلامی ذوق تعمیر کا شاہکار
اسپین میں تحریک توہین رسالت
دوشیزہ جمال فلورا
تحریک توہین رسالت کا اختتام
کتابیات باب پنجم
باب ششم شہیدان و شیدایان ناموس رسالت
باب ہفتم پاک و ہند کے چند شیدایان ناموس رسالت
باب ہشتم قانون ، مقدمات اور نظائر ( عدالتی فیصلے)
مشاہیر پاکستان کے تاثرات
 
Top