• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نا گفتہ بہ ہر سینہ چمن میں ناسور ہیں‌تو کیوں ہیں یارب! یہ تیرے بندے مجبور ہیں تو کیوں ہیں شاید صبا

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
نا گفتہ بہ

ہر سینہ چمن میں ناسور ہیں‌تو کیوں ہیں
یارب! یہ تیرے بندے مجبور ہیں تو کیوں ہیں

شاید صبا کی نکہت صرصر میں‌گھل چکی ہے
یہ غنچہ ہائے عصمت بے نور ہیں تو کیوں ہیں

خون شفق کی ضو ہے محلوں کے حاشیے پر
پیک قضا کی زد میں جمہور ہیں تو کیوں ہیں

تعزیر چاٹتی ہے خون رگ خطابت
اقبال کی نوائیں مقہور ہیں تو کیوں ہیں

ذروں کے دل کی دھڑکن اب تیز ہو چلی ہے
لیکن یہ ماہ و انجم معذور ہیں تو کیوں ہیں

بطحا کی وادیوں سے آواز آ رہی ہے
اسلام کے رجز خواں رنجور ہیں تو کیوں ہیں

سرکار کی روش پر احباب پوچھتے ہیں
احرار کی سنانیں مستور ہیں تو کیوں ہیں

شورش کاشمیری
 
Top