• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نور تھے یا بشر؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
197
کتاب فصول عماویہ میں ہے:
''ومن قال لا ادری ان النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اھم کان انسیا او جنیا یکفر''
کہ ''جس نے کہا، خدا جانے حضورﷺ انسان تھے یا جن؟ وہ کافر ہوگیا''
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
197
امام زرقانی نے مواہب لدنیہ ص124 ج3 میں حضور اکرمﷺ کے اسماء گرامی میں ایک نام ''بشر'' بھی لکھا ہے او رشیخ عبدالحق محدث دہلوی نے مدارج النبوت باب ہفتم میں بھی اسی طرح لکھا ہے:
مولانا احمد رضا خان صاحب اور مفتی نعیم الدین صاحب مراد آبادی:
آخر میں ہم بریلویوں کے پیرومرشد اور عالم مولوی احمد رضا خاں بریلوی نیز مفتی نعیم الدین صاحب مراد ابادی کے اقوال پیش کرکے فیصلہ احباب پر چھوڑتے ہیں:
وَمَآ أَرْ‌سَلْنَا مِن قَبْلِكَ إِلَّا رِ‌جَالًا نُّوحِىٓ إِلَيْهِمْ...﴿٤٣﴾...سورۃ النحل
''اورہم نے تجھ سے پہلے نہ بھیجے مگر مرد جن کی طرف ہم وحی کرتے ہیں۔'' (ترجمہ، مولانا احمد رضا خاں صاحب)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
جو لوگ آیات قرآنیہ کو نہیں مانتے اور ان کی تاویل کرتے ہیں ان کیلئے اپنے بزرگوں کی بات نہ ماننا کونسا بعید ہے؟
 
شمولیت
جون 29، 2014
پیغامات
16
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
6
بھائی یہ ہے ہے حدیث جابر کا دندان شکن جواب ھاھاھا۔۔۔۔۔۔اور بشریت کا منکر کون ہے؟بھائی عقیدہ ایک ہے بس تعبیرات مختلف ہیں۔ہم مطلقا بشریت کے منکر نہیں۔اور آپ نے خود ثابت کردیا کہ ہم نبی کو بشر مانتے ہیں۔تو اختلاف نورانیت پر ہے جس کی نفی میں اب تک ایک دلیل نہیں آئی اور حدیث جابر اللہ کے کرم سے بے غبار ثابت ہو چکی ہے
 
شمولیت
جون 29، 2014
پیغامات
16
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
6
بھائی اول ما خلق اللہ نوری کی بات مہیں ہو رہی۔میں نے یہ حدیث تو پیش کی ہی نہیں۔اور آپ کی اطلاع کے لیے اس حدیث کو شاہ عبدالحق محدث دہلوی نے صیح کہا ہے۔
 

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
707
پوائنٹ
120
بسم اللہ الرحمن الرحیم

حدیث نور کا منکر ہونا اظہر من الشمس ہے۔ ایک عرصہ تک صوفیا اور باطل فرقے جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت بیان کرتے رہے اور اس کو روایت کرنے والے راوی کا نام عبد الرزاق ہے جیسا کہ مواہب اللدنیہ میں ہے۔ اب یہ عبد الرزاق کون ہے اس کا تعین نہ تو صاحب مواہب نے کہیں کیا اور نہ ہی اس کے بعد کے صوفیا نے۔ البتہ احمد رضا خان بریلوی نے عبد الرزاق سے مراد "امام عبد الرزاق بن ہمام الحمیری" کو لیا ہے جس کے لئے ان کے پاس کوئی دلیل سرے سے ہی موجود نہ تھی۔ اور اس روایت کو بحوالہ مصنف عبد الرزاق ذکر کیا ہے۔ اب جبکہ مصنف عبد الرزاق طبع ہو کے عام ہو گئی تو اس میں یہ روایت سرے سے موجود ہی نہ تھی اس کا حل طبقہ صوفیا نے یہ نکالا کہ مصنف عبد الرزاق کا ایک نیا نسخہ گھڑا اور اس میں 11 نئے باب وضع کئے۔ لیکن ایک کہاوت ہے کہ جھوٹے انسان کا حافظہ نہیں ہوتا۔ اس نسخے کے گھڑنے میں بے شمار جگہ غلطیاں کیں جن کا تفصیلی ذکر "جعلی جزء کی کہانی اور علماء ربانی" میں ہے۔

ان تمام تر اغلاط میں سب سے بڑی غلطی حدیث نور میں ہی ہے۔ اس من گھڑت نسخے سے پہلے حدیث نور جن الفاظ میں بیان کی جاتی تھی وہ یہ تھے
"یا جابر! ان اللہ خلق قبل الاشیاء نور نبیک من نورہ"
لیکن اس جعلی جزء میں حدیث نور کے الفاظ بالکل ہی بدل گئے اور یوں ہو گئے
"فقال! ہو نور نبیک یا جابر خلق اللہ"
اور اگلی تفصیل بھی پرانی بیان کردہ روایت سے کلیۃ مختلف ہے۔ ایک عقلمند انسان انہی باتوں سے سمجھ جاتا ہے کہ یہ نسخہ من گھڑت ہے اور جب نسخہ من گھڑت ہے تو اس میں موجود کسی روایت کا اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ یہی حنفی اپنے عقائد و نظریات کی تائید میں زیدی شیعہ کی بے سند کتاب "مسند زید بن علی" سے بھی حوالے دیتے ہیں جو ان کی خیانت پر دلیل ہے۔[/ARB]
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
197
بھائی یہ ہے ہے حدیث جابر کا دندان شکن جواب ھاھاھا۔۔۔۔۔۔اور بشریت کا منکر کون ہے؟بھائی عقیدہ ایک ہے بس تعبیرات مختلف ہیں۔ہم مطلقا بشریت کے منکر نہیں۔اور آپ نے خود ثابت کردیا کہ ہم نبی کو بشر مانتے ہیں۔تو اختلاف نورانیت پر ہے جس کی نفی میں اب تک ایک دلیل نہیں آئی اور حدیث جابر اللہ کے کرم سے بے غبار ثابت ہو چکی ہے

اوپر سکین پیج ہے سند تو دو اسکی آپ
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
197
اور نورانیت کی نفی تو قرآن کی آیت سے ہی ہو چکی ہے

اتنی بہس آپ سے دلیل مانگنے پر تھی جو قیامت تک نہیں آئگی
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
بھائی یہ ہے ہے حدیث جابر کا دندان شکن جواب ھاھاھا۔۔۔۔۔۔اور بشریت کا منکر کون ہے؟ بھائی عقیدہ ایک ہے بس تعبیرات مختلف ہیں۔ہم مطلقا بشریت کے منکر نہیں۔اور آپ نے خود ثابت کردیا کہ ہم نبی کو بشر مانتے ہیں۔تو اختلاف نورانیت پر ہے جس کی نفی میں اب تک ایک دلیل نہیں آئی اور حدیث جابر اللہ کے کرم سے بے غبار ثابت ہو چکی ہے
آپ لوگ نبی کریمﷺ کی بشریت کے صریح منکر ہیں۔ ہمارا عقیدہ قرآن کریم کے مطابق ہے کہ نبی کریمﷺ بشر ہیں۔ آپ کا عقیدہ کتاب وسنت کے صریح مخالف ہے۔ آپ نبی کریمﷺ کو بشر نہیں مانتے۔ آپ لوگ کہتے ہیں کہ نبی کریمﷺ حقیقت میں نور تھے، ظاہر میں بشر تھے۔ اور اب شروع سے دوسروں کو مغالطہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جی ہم بھی نبی کریمﷺ کو بشر مانتے ہیں۔ ہم بھی آیات قرآنیہ مانتے ہیں۔

آیات قرآنیہ میں نبی کریمﷺ کو صرف بشر کہا گیا ہے۔ ’ظاہر میں بشر‘ نہیں کہا گیا۔ آپ نبی کریمﷺ کی بشریت کے صریح مخالف ہیں گویا آپ لوگ آیاتِ قرآنی کے صریح مخالف ہیں۔ اگر آپ لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ آیاتِ قرآنی مانتے ہیں اور آپ ان کے مطابق نبی کریمﷺ کو بشر مانتے ہیں تو پھر آپ لوگ نبی کریمﷺ کو بغیر ظاہر باطن کے سابقے لاحقے کے ’صرف بشر‘ مانیں۔

اگر اس کے باوجود آپ کہیں کہ نبی کریمﷺ ’ظاہر میں بشر‘ ہیں تو پھر آپ کو اس کی دلیل دینا ہوگی۔ 250 پوسٹس ہوگئی ہیں اور آپ نے ابھی تک نبی کریمﷺ کے ’ظاہر میں بشر‘ ہونے کی دلیل نہیں دی۔

سیدنا نوح علیہ السلام کی امت سے لے کر آج تک تمام امتوں نے اپنے انبیاء علیہم السلام پر بشر ہونے کا اعتراض کیا اور کہا کہ چونکہ یہ بشر ہیں لہٰذا یہ نبی نہیں ہو سکتے۔ انہیں کی دیکھا دیکھی قریشِ مکہ نے بھی نبی کریمﷺ پر یہی اعتراض کیا کہ چونکہ وہ بشر ہیں لہٰذا وہ نبی نہیں ہوسکتے۔ قرآن کریم اس بات کے جوابات سے بھرا پڑا ہے، جس کا آپ کو علم ہے لیکن آپ لوگ ماننے کو تیار نہیں۔

آج اپنے آپ کو مسلمان کہلانے والے، نبی کے عاشق کہلانے والے نہ قرآن کی بات مانتے ہیں نہ نبی کریمﷺ کی بات مانتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ آپﷺ نبی تو ہیں لیکن بشر نہیں۔

اب مجھے یہ بتائیے آپ کے عقیدہ اور پچھلے تمام انبیاء کرام علیہم السلام کے کافر اُمتیوں کے عقیدہ میں کیا جوہری فرق ہے؟؟؟ آپ سب کہتے ہیں کہ ’’کسی شخصیت کا بیک وقت بشر اور نبی ہونا ممکن نہیں۔‘‘

پچھلے تمام کفار بشمول قریش مکہ انبیاء کو بشر مانتے تھے لہٰذا ان کے نبی ہونے کا انکار کرتے تھے۔

آپ لوگ نبی کریمﷺ کو نبی مانتے ہیں لیکن ان کے بشر ہونے کا انکار کرتے ہیں۔

آپ لوگوں اور پچھلے تمام کفار کا ایک بات پر پورا اتفاق ہے کہ نبی بشر نہیں ہو سکتا۔

حالانکہ قرآن کریم کہتا ہے کہ جس طرح پچھلے تمام انبیاء بشر تھے لہٰذا نبی کریمﷺ بھی بشر ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کیلئے انسان نبی بھیجا ہے۔ اگر دنیا میں فرشتے چلتے پھرتے ہوتے تو اللہ تعالیٰ فرشتہ نبی بھیجتے:

﴿ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا ٩٣ وَمَا مَنَعَ النَّاسَ أَن يُؤْمِنُوا إِذْ جَاءَهُمُ الْهُدَىٰ إِلَّا أَن قَالُوا أَبَعَثَ اللَّـهُ بَشَرًا رَّسُولًا ٩٤قُل لَّوْ كَانَ فِي الْأَرْضِ مَلَائِكَةٌ يَمْشُونَ مُطْمَئِنِّينَ لَنَزَّلْنَا عَلَيْهِم مِّنَ السَّمَاءِ مَلَكًا رَّسُولًا ٩٥قُلْ كَفَىٰ بِاللَّـهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ ۚ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا ٩٦ ﴾ ۔۔۔ سورة الإسراء
تم فرماؤ پاکی ہے میرے رب کو میں کون ہوں مگر آدمی اللہ کا بھیجا ہوا (93)اور کس بات نے لوگوں کو ایمان لانے سے روکا جب ان کے پاس ہدایت آئی مگر اسی نے کہ بولے کیا اللہ نے آدمی کو رسول بناکر بھیجا (94)تم فرماؤ اگر زمین میں فرشتے ہوتے چین سے چلتے تو ان پر ہم رسول بھی فرشتہ اتارتے (95)تم فرماؤ اللہ بس ہے گواہ میرے تمہارے درمیان (۲۰۰) بیشک وہ اپنے بندوں کو جانتا دیکھتا ہے، (96) (ترجمہ احمد رضا خان)

ہمارے اور آپ کے درمیان اللہ تعالیٰ گواہ ہیں۔ دنیا میں قرآن وسنت کو تسلیم کرنا ہے تو کر لیں ورنہ پھر قیامت کے دن تو حقیقت کھل ہی جائے گی۔ لیکن قیامت کے دن اپنی اصلاح نہیں ہو سکے گی۔

اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں!
 
شمولیت
جون 20، 2014
پیغامات
675
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
93
آپ ہماری ایک بھی ایسی کتاب پیش کرو جس میں حضور کی بشریت کا انکار ہو؟اور بار بار آپ لوگ بشریت کو نورانیت کے ساتھ خلط کر رہے ہییں اور اوپر جو امام عبدالرزاق کی توثیق ہوئی ہے اس کا کیا؟باقی میں حولے دوبارہ لگاتا ہوں۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top