• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام امت کی عورتوں کے نام !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام امت کی عورتوں کے نام !!!

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :۔

1 ایسے راستوں پر نہ چلیں جہاں مردوں کی ریل پیل ہوبلکہ کنارے کنارہ چلتے ہوئے راستہ طے کریں۔ (ابوداؤد)

2 غیر محرم مردوں سے تنہائی میں نہ ملیں اس لئے کہ اس وقت تیسرا شیطان ہوتا ہے۔(جو برائی کروانے کی بھرپور کوشش کرتا ہے)۔ (ابوداؤد)

3 دیور ، جیٹھ وغیرہ سے بھی تنہائی میں نہ ملیں۔ (بخاری)

4 غیر محرم کے ساتھ سفر سے اجتناب کریں۔(بخاری)

5 بازار بد ترین جگہ ہے (بلا ضرورت بازار نہ جائیں) ۔(مسلم)

6 خوشبو لگا کر اور باریک لباس پہن کر گھر سے نہ نکلیں اس لئے کہ یہ عریانی اور دعوتِ گناہ ہے ۔(مسلم)

7 اپنے شوہر کی برائیاں بیان نہ کریں۔ (بخاری)

8 اپنے شوہر کی نافرمانی نہ کریں۔ (نسائی)

9 شوہر کی عدم موجودگی میں اپنی عزت، مال و اولاد کی حفاظت کریں۔ (حاکم)

مندرجہ بالا نصیحتوں پر عمل کرنے سے مسلمان عورتیں جنت کی حقدار بن سکتی ہیں جو کہ یقینی کامیابی ہے ۔ ''جسے آگ سے بچا کر جنت میں داخل کردیا گیا وہ یقیناًکامیاب ہوگیا۔....
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
خواتین نے دوپٹہ یا آنچل استعمال کرنا کیوں چھوڑ دیا ہے؟؟؟

حدیث شریف ہے کہ
حیاء اور ایمان دونوں ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔ان میں سے کوئی ایک بھی اٹھ جائے تو دوسرا بھی خود بخود اٹھ جاتا ہے۔

( راوی حضرت ابن عمر بہیقی فی شعب الاایمان140/6 حدیث 7727
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
اللہ رب العزت کاپیغام

فرمانِ الہٰی ہے :۔

1(اے نبی صلی اللہ علیہ و سلم ) مومن عورتوں سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنی نظر یں نیچی رکھیں ، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ۔ (النور24:آیت31)

2 اپنی زیب وزینت کا اظہار نہ ہونے دیں۔(النور24:آیت31)

3 اپنی اوڑھنیاں اپنے سینوں پر ڈالے رہیں۔(النور24:آیت31)

4 ( غیر محرموں سے) نرم لہجہ میں بات نہ کرو ۔(الاحزاب33:آیت32)

5 نماز کی پابندی کرو، زکوٰۃ کی ادائیگی کرو۔(الاحزاب33:آیت32)

6 اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔(الاحزاب33:آیت32)
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
بے غیرت ہونا !!!

اللہ کے رسولۖ نے اپنے گھر کی خواتین کے حوالے سے بے غیرتی کو سخت ناپسند فرمایا ہے۔ یعنی کوئی شخص اپنی بیوی' بیٹی یا بہن کو دیکھتا ہے کہ وہ کسی اجنبی مرد کے ساتھ بیٹھ کر گپ شپ لگاتی ہے' یا اپنے کسی دوست کے ساتھ سیر پر جانے میں عار محسوس نہیں کرتی' یا بغیر شرعی حجاب کے گھر سے باہر نکلتی ہے اور مردوں سے دوستیاں لگاتی ہے' یا شادی بیاہ کی مخلوط محفلوں میں شرکت کرتی ہے' اور یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی وہ مرد اپنی بیوی' بیٹی یا بہن کو ان معاملات سے نہیں روکتا تو یہ شخص دیّوث ہے جس کے بارے میں اللہ کے رسولۖ کا ارشاد ہے:

((ثَلَاثَة لاَ یَنْظُرُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ اِلَیْھِمْ یَوْمَ الْقِیَامَةِ: الْعَاقُّ لِوَالِدَیْہِ وَالْمَرْأَةُ الْمُتَرَجِّلَةُ وَالدَّیُّوْثُ ' وَثَلَاثَة لَا یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ : الْعَاقُّ لِوَالِدَیْہِ وَالْمُدْمِنُ عَلَی الْخَمْرِ وَالْمَنَّانُ بِمَا أَعْطٰی )) (١١)

''تین افراد ایسے ہیں کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اُن کی طرف نظر کرم نہ فرمائے گا: ایک والدین کی نافرمانی کرنے والا' دوسری وہ عورت جو کہ مردوں سے مشابہت اختیار کرتی ہے اور تیسرا ایسا مرد جو کہ بے غیرت ہے۔ اور تین افراد ایسے ہیں جو کہ جنت میں داخل نہ ہوں گے: ایک اپنے والدین کی نافرمانی کرنے والا' دوسرا عادی شرابی اور تیسرا کوئی چیز دے کر احسان جتلانے والا''۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
ظاہری اور باطنی فحاشی دونوں حرام ہے۔
قُل إِنَّما حَرَّمَ رَبِّىَ الفَوٰحِشَ ما ظَهَرَ مِنها وَما بَطَنَ
پارہ 8 - سورہ 7 سورہ الا عراف - آیت 33

(ترجمہ) تم فرماؤ میرے رب نے تو بے حیائیاں حرام فرمائی ہیں جو ان میں کھلی ہیں اور جو چھپی ....
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اللہ اب العزت کاپیغام

فرمانِ الہٰی ہے :۔

1(اے نبی صلی اللہ علیہ و سلم ) مومن عورتوں سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنی نظر یں نیچی رکھیں ، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ۔ (النور24:آیت31)

2 اپنی زیب وزینت کا اظہار نہ ہونے دیں۔(النور24:آیت31)

3 اپنی اوڑھنیاں اپنے سینوں پر ڈالے رہیں۔(النور24:آیت31)

4 ( غیر محرموں سے) نرم لہجہ میں بات نہ کرو ۔(الاحزاب33:آیت32)

5 نماز کی پابندی کرو، زکوٰۃ کی ادائیگی کرو۔(الاحزاب33:آیت32)

6 اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔(الاحزاب33:آیت32)

استغفراللہ
لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفوا احد
عامر بھائی! یار کوشش کیا کریں کہ یہ اغلاط خود بھی درست کر دیں، دیکھیں اوپر کس قدر معنی غلط ہو گیا ہے، فورا تبدیلی کریں۔

اللہ رب العزت
 
Top