1. آئیے اہم اسلامی کتب کو یونیکوڈ میں انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے لئے مل جل کر آن لائن ٹائپنگ کریں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ کے ذریعے آپ روزانہ فقط دس پندرہ منٹ ٹائپنگ کر کے ہزاروں صفحات پر مشتمل اہم ترین کتب کو ٹائپ کرنے میں اہم کردار ادا کرکے صدقہ جاریہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ میں شمولیت کے لئے یہاں کلک کریں۔
  2. آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نحن انصاراللہ

'اصلاح خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از نسرین فاطمہ, ‏فروری 19، 2013۔

  1. ‏فروری 19، 2013 #1
    نسرین فاطمہ

    نسرین فاطمہ سینئر رکن رکن انتظامیہ
    جگہ:
    حیدرآباد سندھ
    شمولیت:
    ‏فروری 21، 2012
    پیغامات:
    1,279
    موصول شکریہ جات:
    3,218
    تمغے کے پوائنٹ:
    396

    نحن انصار اللہ


    سنو تم سب سے بہتر ہو
    ایک خوبصورت آواز گونجی ؛۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں نے پلٹ کہ دیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میری روح سرشار ہوگئی
    احساس تفاخر سے میرا سر بلند ہوگیا ۔۔۔۔۔۔
    اتنی عظیم ہستی نے مجھے ان الفاظ سے پکارا
    میرا انگ انگ جھوم اٹھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے مجسم سوال بن کہ اسے دیکھا کہ وہ مجھ سے کیا چاہتا ہے ؟؟؟
    میں کن سے بہتر ہوں ؟؟
    کیوں ؟ ۔ ۔ کس لئے ؟ ؟
    میری نگاہوں میں بے شمار سوال امنڈ آئے ،میں نے ہچکچا تے ہوئے اس کی جانب ایک قدم بڑھایا ۔اس سراپا محبت کی قربت نے میرے دل کو وہ تڑپ عطا کی جس سے میں بھی ناآشنا تھی وہ ہستی بہت محبت سے کہنے لگی اگر تم لبیک کہو اس آواز پر تو تم سب انسانوں سے بہتر ہو " کونو انصاراللہ "
    مجھے اپنی سماعت پر یقین نہ آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا میں مالک کائنات کی مددگار بن سکتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
    نہیں نہیں ،،،،،،،، یہ کیسے ہوسکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھ جیسی ناچیز ہستی کی قادر مطلق کو کیوں ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔۔؟
    لیکن یہ عظیم ہستی اس قادر مطلق کی طرف سے ہی تو یہ پیغام پہنچارہی ہے ؛؛؛
    سچ بالکل سچ مجھے اس آواز پر لبیک کہنا چاہیئے ، ایک سکوں آمیز ٹھنڈک میرے اندر اتر گئی مجھے بے اختیار اپنی اہمیت کا احساس ہوا بے پایاں شکر کے احساس سے میرا دل بوجھل ہوگیا ۔۔۔۔ اور میرا انگ انگ چیخ اٹھا ۔۔۔۔۔۔۔۔،
    ہم سعادت کے بخشے جانے پر بے حد خوش ہیں ،اے خدا تو گواہ رہنا ۔۔۔۔۔۔ " نحن انصاراللہ "
    میں نے اپنے ارد گرد نظر دوڑائی اتنے بے تحاشہ لوگوں نے اس پکار کو سن کر لبیک کہا تھا ۔
    اللہ تیری شان تیری قدرت ۔ تونے مجھے ان سب میں سے منتخب کیا کہ میں تیری پکار کا جواب دوں تونے مجھے اس بات کی توفیق دی ،میں بے اختیاراس کے حضور سجدہ ریز ہو گئی ،
    اے زمانے ہمیں پہچان کہ بیدار ہیں ہم
    کفر کے واسطے اللہ کی تلوار ہیں ہم
     
    • شکریہ شکریہ x 5
    • پسند پسند x 2
    • زبردست زبردست x 1
    • لسٹ
  2. ‏ستمبر 20، 2013 #2
    حسین

    حسین مبتدی
    جگہ:
    سندھ
    شمولیت:
    ‏ستمبر 18، 2013
    پیغامات:
    14
    موصول شکریہ جات:
    17
    تمغے کے پوائنٹ:
    6

    بہٹ خوب واقعی :
     
لوڈ کرتے ہوئے...

اس صفحے کو مشتہر کریں